Tag: جی ایس ٹی

  • جی ایس ٹی کہاں لاگو ہوتا ہے؟ جی ایس ٹی اور رسید کی قانونی حیثیت کیا؟ جانیے

    جی ایس ٹی کہاں لاگو ہوتا ہے؟ جی ایس ٹی اور رسید کی قانونی حیثیت کیا؟ جانیے

    جی ایس ٹی سامان اور خدمات پر اس جگہ لاگو ہوتا ہے، سپلائی چین میں فروخت یا خریداری کے ہر مرحلے پر ویلیو ایڈڈ سامان اور خدمات پر جی ایس ٹی جمع کیا جاتا ہے۔

    سامان اور خدمات کی خریداری پر ادا کیا جانے والا جی ایس ٹی سامان یا خدمات کی فراہمی پر قابل ادائیگی کے مقابلے میں بند کیا جا سکتا ہے۔

    کسی بھی پروڈکٹ یا سروس پر لگنے والا جی ایس ٹی ایف بی آر کو جاتا ہے، اس کے علاوہ خواتین سلون میں، ریسٹورنٹ اور اب ہر جگہ ہیجی ایس ٹی لیا جاتا ہے لیکن بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ جی ایس ٹی ہوتا کیا ہے اور وہ رقم کہا جاتا ہے۔

    ماہر معاشیات خرم شہزاد نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹیکس دو طرح کے ہوتے ہیں، کسی بھی طرح کے سروس استعمال کرنے پر لیے جانے والا ٹیکس صوبوں کے پاس جاتا ہے، جبکہ ہم جو چیز خریدتے ہیں جیسے کہ صابن، پانی یا دیگر اشیا سے ملنے والا ٹیکس وفاق حکومت جمع کرتی ہے۔

    خرم شبیر نے بتایا کہ کسی بھی اسٹور پر گروسری کرنے کے بعد رسید ملتی ہے، جس میں جی ایس ٹی نمبر ہونا ضروری ہے اگر آپ کو اس میں جی ایس ٹی نمبر ملے تو وہ آپ  ایف بی آر کی پیج پر اس نمبر کو چیک کریں کہ آیا آپ نے جو ٹیکس دیا ہے وہ صحیح جگہ پہنچ رہا ہے یا نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم ٹیکس دے رہے ہوتے ہیں لیکن وہ آگے نہیں جاتا، ہم کسی بھی جگہ جائیں اب پر چیز پر ٹیکس ہے، تو اگر آپ ٹیکس پے کررہے اور رسپٹ میں کوئی نمبر نہیں ہے تو اس کا مطلب آپ کا ٹیکس صحیح جگہ جمع نہیں ہورہا ہے۔

  • مہنگائی کے جن پر قابو  پانے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

    مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی: حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3 فی صد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، نان رجسٹرڈ افراد کے لیے تیل اور گھی پر 3 فی صد جی ایس ٹی واپس لے لیا گیا۔

    ایف بی آر نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر اضافی تین فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کر دیا۔

    پاکستان بناسپتی مینوفیکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوگی۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق تین فی صد اضافی جی ایس ٹی واپس لینے کی وجہ سے گھی اور تیل کے 5 لیٹر پیک پر 40 روپے تک کمی ہوگی۔

    واضح رہے کہ آج ایف بی آر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبریں درست نہیں ہیں، ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اس ضمن میں کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    ایف بی آر نے ‏ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 سے قبل اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروائیں اور بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں۔

  • قطر سے ایل این جی کا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

    قطر سے ایل این جی کا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد: قطر سے ایل این جی کا دوسرے جہاز کی آمد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا۔

    قطر سے ایل این جی کا پہلا جہاز منگل کو کراچی پہنچا تھا، جہاز میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار کیوبک میٹر گیس موجود تھی ۔ایل این جی کو دوبارہ گیس میں تبدیل کرنے کیلئے ٹرمینل موجود ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایل این جی کی آمد ملکی توانائی کا منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ اور اس سے صنعتوں اور سی این جی انڈسٹری کو نئی زندگی ملے گی ۔

  • ایل این جی پاور پلانٹس پر پی ایس ڈی پی سےرقم لینے کا امکان

    ایل این جی پاور پلانٹس پر پی ایس ڈی پی سےرقم لینے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے پی ایس ڈی پی سے رقم نکالنے کا عندیہ دیا ہے۔

     ایل این جی پر چلنے والے چھتیس سو میگاواٹ کے بجلی گھروں کی تکمیل میں تاخیر کے بعد پی ایس ڈی پی فنڈز میں سے پیسے نکال کر ان پلانٹس پر لگائے جانے کا امکان ہے۔

    ایل این جی پلانٹس کی نظر ثانی شدہ لاگت تین سو اسی ارب روپے لگائی گئی ہے، ان پاور پلانٹس میں صوبوں کو سرمایہ کاری کا آپشن بھی دیا جائےگا۔

     اس منصوبے میں این ٹی ڈی سی اور گیس ہولڈنگ کمپنی لمیٹیڈ تکنیکی معاونت فراہم کرے گی جب کہ پلاننگ کمیشن کی ایک ٹیم اس منصوبے کی نگرانی کرے گی۔ وزیر اعظم نے پلانٹس جنوری دوہزار سترہ تک آپریشنل کرنے ڈیڈلا ئن دی ہے۔

  • ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے مہنگی ہوگئی

    ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے مہنگی ہوگئی

    کراچی : نواز شریف حکومت کا ایک اور کارنامہ۔ درآمدی ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے آٹھ روپے تک مہنگی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرول کے نرخ نیچے آر ہے ہیں۔مگر آدھی قیمت پر ملنے والی سی این جی اس وقت پیٹرول سے بھی مہنگی ہو گئی۔

    نواز حکومت کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ کی جلد ہی درآمدی ایل این جی سے تیار سی این جی دستیا ب ہو گی جو کہ مقامی سی این جی سےآٹھ روپے فی کلو تک مہنگی ہوگی ۔

    مزید یہ کہ درآمدی ایل این جی سے بنائی گئی سی این جی پر حکومت کی خاص عنایت کرتے ہوئے صرف پانچ فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایل این جی ماہرین کے مطابق درآمد شدہ گیس صارفین کو پچاسی روپے فی کلو جبکہ مقامی سی این جی چھیتر روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔اس وقت ایل این جی صرف پنجاب خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ سندھ نے اسے خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔

  • جی ایس ٹی کو سترہ فیصد نیچے لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    جی ایس ٹی کو سترہ فیصد نیچے لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    کراچی : تاجروں کی ملک گیرتنظیم ایف پی سی سی آئی کےنومنتخب صدر نےاپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی حکومت سےجنرل سیلزٹیکس کوسترہ فیصد سےنیچےلانےکامطالبہ کردیا۔

    حکومت نےحال ہی میں مالی نقصان عوام کی جیبوں سےپوراکرنےکیلئے تیل مصنوعات پرعائد جی ایس ٹی کو سترہ سےبڑھاکر بائیس فیصدکردیا ہے،جس کو ایف پی سی سی آئی کےنومنتخب صدر میاں ادریس اور دیگر تاجر رہنماؤں نےسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔

    تاجروں کامطالبہ تھاکہ حکومت سیلزٹیکس کی موجودہ شرح سترہ فیصد میں کمی کرے۔تاجروں نےکہاکہ حکومت سال دوہزار پندرہ کو امن کےساتھ معاشی بحالی کاسال بھی قرار دے۔اُن کاکہناتھاکہ بیمارصنعتوں کی بحالی اورکاروباری لاگت میں کمی کیلئےٹھوس اقدامات کئےجائیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد ٹیکس کا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد ٹیکس کا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت ہاتھ کرگئی ،عوام کو پانچ ارب روپےکےریلیف سےمحروم کردیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات پر عوام سےفی لیٹر لئے جانے والےسیلز ٹیکس کی شرح سترہ سےبڑھاکر بائیس فیصدکردی۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کےووٹوں سےمنتخب حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمت کےباعث عوام کو ملنےوالےریلیف کےخود ہی آڑے آگئی ہے۔حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کی شرح اچانک ہی سترہ سےبڑھاکر 22فیصدکردی ہےجس کےنتیجےمیں عوام پانچ ارب روپےکےریلیف سےمحروم ہوجائیں گے۔

    وزارت خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر نے اس اضافےکا فوری نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2015 سے پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل، مٹی کےتیل اور ایچ او بی سی پر سترہ کی بجائےبائیس فیصد ٹیکس وصول کیاجائیگا۔

    جی ایس ٹی میں اضافےکا مقصد تیل کی گرتی قیمت کےباعث اس پرعائد ٹیکس میں آنےوالی کمی کو عوام کی جیبوں سےوصول کرنا ہے۔اس فیصلےکےتحت حکومت آئندہ چھ ماہ کےدوران عوام پر تیس ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالےگی۔

  • لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہور: عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سی این جی اسٹیشنز مالکان کی درخواست کی سماعت کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاتھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اس اقدام کے باعث سی این جی اسٹیشنز مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

    عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا اور وفاق اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔