Tag: جی ایس پی پلس اسٹیٹس

  • یورپی یونین کا پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری، کیا شرائط عائد کیں؟

    یورپی یونین کا پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری، کیا شرائط عائد کیں؟

    اسلام آباد : یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس پر اہم اعلامیے میں خبردار کیا اسٹیٹس کیلئے انسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کررہاہے، اجی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست حل کرنے میں پیشرفت پرہے، جی ایس پی پلس کیلئےانسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیں۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین کے خصوصی نمائندےبرائےانسانی حقوق اولوف سکوگ نے پاکستان کاایک ہفتہ طویل دورہ کیا، اس دوران وفاقی و صوبائی وزرا اور عسکری قیادت سےملاقاتیں کیں۔

    اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے اداروں،انسانی حقوق کے محافظوں اور وکلا سے ملاقاتیں کیں جبکہ سول سوسائٹی، میڈیا نمائندوں اور کاروباری شعبے سے وابستہ افراد سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔

    دورے کے دوران نمائندہ خصوصی نے انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے کردار کو تسلیم کیا اور انسانی حقوق کمیشن کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    نمائندہ خصوصی ای یو نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزیررمیش اروڑہ سے بھی ملاقات کی جبکہ مسیحی نمائندوں سمیت اسٹیک ہولڈرز سےملاقات کیلئےلاہور کا دورہ کیا۔

    نمائندہ خصوصی نے انسانی حقوق ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں پاکستان کی حمایت کےعزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں یورپی یونین کا کلیدی شراکت دار ہے، ہمارا رشتہ جمہوریت،انسانی حقوق اورقانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار پراستوارہے۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاک ای یو تعلق یووین چارٹر اوربین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے، پاکستان جی ایس پی پلس کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک بن گیا ہے، 2014 میں تجارتی اسکیم کا آغاز ہوا، پاکستانی بزنسز نے یورپی یونین مارکیٹ میں برآمدات میں 108 فیصد اضافہ کیا۔

  • جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع :  یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا

    جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع : یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لئے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا، مشن پاکستانی اقدامات کا جائزہ لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پر یورپی یونین کامانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا، اس حوالے سے حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ
    مشن انسانی حقوق، چائلڈلیبرکاخاتمہ،لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا۔

    وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان کیجانب سے27کنونشنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے پرامید ہیں۔

    حکام نے کہا کہ تجارت پاکستان نےجی ایس پی کنونشنزپربھرپورعملدرآمدکیا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے بعد مزید 5کنونشنز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔

    وزارت تجارت نے بتایا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کادرجہ ملنےسےیورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد اراکین پار لیمنٹ نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے20ارب ڈالرزسےزائد کافائدہ ہوچکا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی آئے گا۔

  • وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات

    وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے دورہ یورپ پر بریفنگ دی، ملاقات میں وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں، یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 ای یو ارکان سے ملاقات ہوئی۔ برسلز، ہنگری اور اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

    انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ حق میں آئے گا، یورپی پارلیمنٹ اراکین امن کے لیے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں۔ ای یو پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے بھی پاکستانی کردار کو یورپ میں سراہا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

  • یورپی یونین میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق نظرثانی ، پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    یورپی یونین میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق نظرثانی ، پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان نے یورپی یونین میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق نظرثانی کے معاملے پر یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق نظرثانی کے معاملے پر پاکستان نے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کی دعوت پر گورنرپنجاب چوہدری سرور یورپ روانہ ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نےگورنر پنجاب کوجی ایس پی پلس پراہم ٹاسک سونپا ہے۔

    دورے کے دوران گورنرپنجاب یورپی یونین کے نائب صدرسےملاقات کریں گے جبکہ مانٹیر نگ کمیشن یورپی یونین اور اراکین پارلیمنٹ سےبھی ملیں گے۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے 24ارب ڈالرکا فائدہ ہوچکا ہے، پاکستان دشمنوں قوتوں کے عزائم کو ناکا م بنایا جائےگا اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کامعاملہ حل ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان ہی نہیں دنیا میں امن کی بات کررہا ہے،بھارت کے جھوٹ کو سچ ثابت کر نے کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

  • پاکستان کو  دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےجی ایس پی پلس اسٹیٹس معاملےپراہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس دوپہرپی ایم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرتجارت،وزیرمذہبی امور نور الحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کوجی ایس پی پلس اسٹیٹس پرنظرثانی کی قراردادپرغورہوگا اور یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سےمتعلق قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے۔

    قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔