Tag: جی ایچ کیو

  • آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کی ملاقات

    چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر زور دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم بھی کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مشکل کی ہر گھڑی میں اعتماد پر پورا اترے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مثالی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں پاکستان سے تعاون پر چین سے تشکر کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب چینی وائس چیئرمین نے اسٹریٹجک شراکت داری پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی، چینی وائس چیئرمین نے انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کے عزم کی تعریف بھی کی۔

    چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے کہا کہ چین باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینےکیلئے پر عزم ہے۔

    اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

  • یوم دفاع و شہدا  کی مرکزی تقریب آج  رات جی ایچ کیو میں ہوگی

    یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات جی ایچ کیو میں ہوگی

    راولپنڈی : یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر،اعلیٰ سول و عسکری قیادت اوردیگرمعززین شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم دفاع و شہدائےپاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، یوم دفاع کی خصوصی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی۔

    تقریب کا مقصد دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والےشہدا اور اُن کے اہلخانہ کو خراج عقیدت پیش کرناہے۔

    مرکزی تقریب آج رات 8 بجے منعقد ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر،اعلیٰ سول وعسکری قیادت اور دیگر معززین شرکت کریں گے جبکہ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ، وفاقی کابینہ کے ارکان، قانون دان اورمعروف شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ مل کر یادگارشہدا پرپھول رکھیں گےاورشہداکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی جائے گی۔

    تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو گا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے گا، تقریب میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شہداکی قربانی کی لازوال داستانوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

    شہدا کے ورثا کے صبر اور ثابت قدمی کو سلام پیش کیا جائے گا، اس تقریب سےوزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف خطاب بھی کریں گے

    یوم دفاع کےحوالےسےنیول ، ائیر بیسزاورچھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

  • جی ایچ کیو میں منعقد تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی: شہباز شریف

    جی ایچ کیو میں منعقد تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی: شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا، غازیوں کی تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا، غازیوں کی تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، یہ عظیم خاندان ہیں جن کے پیارے ہمارے روشن مستقبل کیلئےقربان ہوگئے۔

    وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان کو معاشی مضبوط، خود کفیل بنانا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے اتحادی حکومت نے ایس آئی ایف سی کی شکل میں معاشی منصوبے کی بنیاد رکھ دی۔

    واضح رہے کہ جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ شہداء اور غازیوں نے وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں، پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شہداء نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر موت کا مقابلہ کیا، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے نیوکلیئر طاقت بنا دیا ہے، قیامت تک دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند راجہ دانش کی گرفتاری کے لیے متحرک

    قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند راجہ دانش کی گرفتاری کے لیے متحرک

    اسلام آباد: 9 مئی جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی ہے، شر پسند راجہ دانش نے اس دن جی ایچ کیو پر حملہ کر کے بے شرمی کی تمام حدیں پار کر دی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملے میں شامل شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی ہے، جو راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق شرپسند راجہ دانش لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا، اور مونوگرام کو توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہو گیا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکنے میں بھی صف اوّل میں رہا۔

    شرپسند راجہ دانش وحید کی شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

  • پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف نکلا

    پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف نکلا

    اسلام آباد: پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف کی شناخت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی، پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف محمود قریشی نکلا۔

    میاں عاطف قریشی پی ٹی آئی کا نائب صدر راولپنڈی اور محلہ قریشیاں سیہام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

    میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیا، جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، شر پسند سر غنہ میاں عاطف نے موقع پر پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔

    میاں عاطف نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا، فوجی املاک خصوصاََ جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر میاں عاطف محمود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

  • جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

    جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

    9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شر پسند کا نام راجہ ماجد حسین دھنیال  ہے جو کہ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق راجہ ماجد حسین دھنیال  پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹری لیگل افیئرز جیسے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے، راجہ ماجد حسین دھنیال جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اکساتا رہا۔

    راجہ ماجد حسین نے ریاست مخالف شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا، جی ایچ کیو حملہ کرنے پر اکسانے، پرتشدد مظاہروں کی سرپرستی پر راجہ ماجد حسین کے خلاف قانونی کارروائی اور گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔

  • کورکمانڈر کانفرنس: فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دینےکااعادہ

    کورکمانڈر کانفرنس: فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دینےکااعادہ

    راولپنڈی: پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائیگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت کور کمانڈرزکانفرنس ہوئی، کانفرنس میں دفاعی اورسیکیورٹی صورتحال سمیت پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو اندرونی اوربیرونی سلامتی سےمتعلق تفصیلی طورپرآگاہ کیاگیا اور فورم نے گزشتہ چند دنوں میں امن کی صورت حال کا جامع جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں امن کی صورتحال سے سیاسی مفادات حاصل کی کوشش کی گئی، فورم نے فوجی تنصیبات اور املاک کیخلاف سیاسی طورپرمحرک و اکسانے والے واقعات کی مذمت کی اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملوث افراد کو آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایاجائیگا۔

    آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دشمن قوتوں کے مذموم پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام کی حمایت سے شکست دی جائےگی اور فوجی تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کیخلاف مزید تحمل کامظاہرہ نہیں کیاجائیگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے بیرونی اسپانسرشدہ اوراندرونی طور پرسہولت یافتہ پروپیگنڈے پرتشویش کا اظہار کیا،فورم کی جانب سے کہا گیا کہ پروپیگنڈا فوج کی قیادت کےخلاف شروع کیاگیا،جس کا مقصد عوام اور اداروں میں خلیج پیداکرناہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ پاک فوج حملوں کے منصوبہ سازوں،اکسانے والوں سمیت تمام مجرموں سےبخوبی واقف ہیں،شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی،توڑ پھوڑ پرمشتمل منصوبے پرعمل درآمدکرایاگیا،منصوبے کا مقصد ادارےکو بدنام کرناتھاجبکہ ساراعمل ذاتی سیاسی ایجنڈےکیلئےتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف نےسارے معاملےپر فوجی فارمیشنزکی جانب سےتحمل اورپختہ ردعمل کوسراہا، شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایجنڈے کے تحت تنصیبات پرحملہ کرنےوالوں کیخلاف رعایت نہیں برتیں گے، دشمن قوتوں کےشیطانی پروپیگنڈ ے کو عوام کی حمایت سےشکست دی جائےگی۔

    اس کے علاوہ فورم نےغیرمستحکم سیاسی صورتحال میں اسٹیک ہولڈرزکےاتفاق رائےپرزور دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سےعوام کے اعتماد، معاشی ترقی اورجمہوری نظام کو دوام بخشاجاسکے۔

    کانفرنس کےشرکانےشہدائےپاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نےدہشت گردی کےجڑسےخاتمےکیلئےوطن اورقوم پرجانیں نچھاورکیں،شرکا نے بلوچستان میں مسلم باغ حملے کا بھرپورجواب دینےپرجوانوں کوخراج تحسین پیش کیا اور شہید ہونے والےجوانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گرفتار

    جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گرفتار

    راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے جی ایچ کیو پر حملے کرنے والے ملزمان کی گرفتاریاں شروع کردیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت ادریس کے نام سے ہوئی ہے ملزم ضلعی سرکاری ادارے کا ملازم بتایا جاتا ہے، ملزم کو سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسند عناصر کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،گرفتاریوں کیلئے راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

    جی ایچ کیوپرتوڑپھوڑکا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور کینٹ میں فوجی دفاتر کو ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا

    ادھر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے چھاپہ مار کر سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید اکرم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اہل خانہ نے سابق ایم پی اے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاوید اکرم کے بیٹے اور بہو کو بھی لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار افراد آج کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔

  • جی ایچ کیو کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

    جی ایچ کیو کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

    اسلام آباد : پاکستانی فوج نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب اورخیبرپختونخوااسمبلیوں کے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشن پر تعیناتی کیلئے فوج اور رینجرز اہلکار دینے سے معذرت کرلی۔

    وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کوجی ایچ کیو کےجواب سےآگاہ کردیا ، وزارت داخلہ کے الیکشن کمیشن کو خط میں پشاوربم دھماکے کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے خط میں کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی واقعات کےبعدسیکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔

    خط میں بتایا گیا کہ آپریشن کے باعث سیکیورٹی اداروں کو کہیں اور لگانے کی گنجائش نہیں،دہشت گردگروپ نےسیاسی جماعتوں کوکھلےعام حملوں کی دھمکیاں دیں، انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

    وزارتِ داخلہ کو مراسلے میں جی ایچ کیو نےلکھا ہے اس وقت مردم شماری کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔۔ پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی اہلکار دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات یا عام انتخابات کیلئے تعیناتی ممکن نہیں، البتہ راجن پور ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورس دی جاسکتی ہے۔

  • جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دے دی

    جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دے دی

    راولپنڈی : جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے اور دوبارہ اڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی قیادت کیلئے عمران خان کی بذریعہ ہیلی کاپٹراسلام آباد آمد کے معاملے پر جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی اجازت دے دی۔

    تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو باضابطہ طور پر جی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    علی نواز اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت الرٹس کے مطابق عمران خان کی سلامتی کو خطرات ہیں، عمران خان کی مارچ میں بحفاظت شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیواین او سی کےبعدحکومت کےپاس رکاوٹ ڈالنےکاکوئی جوازنہیں، جی ایچ کیومراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے۔

    علی نواز اعوان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و رفت کی اجازت دے۔