Tag: جی ایچ کیو پر حملے

  • جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث  ایک اور خاتون کی  شناخت ہوگئی

    جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

    راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات میں ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی ، خاتون کوابتدائی تحقیقات کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جی ایچ کیو حملے میں ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی ، خاتون کی جیو فینسنگ سے ہوئی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ خاتون کوابتدائی تحقیقات کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے 9 مئی کو جی ایچ کیو اور دیگر تنصیبات پر حملے میں ملوث سرپشندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، دو روز قبل 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک شرپسند کی شناخت ہوئی تھی۔

    شر پسند کا نام راجہ ماجد حسین دھنیال تھا جو کہ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق راجہ ماجد حسین دھنیال پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹری لیگل افیئرز جیسے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے، راجہ ماجد حسین دھنیال جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اکساتا رہا۔

    اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث15 شرپسندوں کی موبائل فوٹیج سے شناخت کی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ کی دفعات شامل کر کے تحقیقات پولیس اور حساس اداروں کےسپردہوں گی۔

  • جی ایچ کیو پر حملے میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا مبینہ کردار سامنے آگیا

    جی ایچ کیو پر حملے میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا مبینہ کردار سامنے آگیا

    لاہور : جی ایچ کیو پر حملے میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا مبینہ کردار سامنے آگیا، منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن فرح کہتی ہیں جی ایچ کیو پہنچنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں جی ایچ کیو پر حملے میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا مبینہ کردار نمایاں ہیں۔

    منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی خاتون رکن فرح نے سبرینا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروس بند ہے ، جی ایچ کیو پہنچنا ہے ، میں نکل آئی ہوں میم کنول بھی نکلی ہوئی ہیں۔

    فرح نے مزید کہا کہ فیض آباد کی طرف آدمی جارہےہیں ، جی ایچ کیو کی طرف میم کنول نے کہا ہے آنے کو۔

    خاتون رکن نے فرخندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ پر شدید شیلنگ ،پولیس اورلڑکوں میں جھڑپ ہورہی ہے، اب کہاجارہاہے کہ صدر جانے کا کوئی راستہ نہیں سب راستے بند ہیں، ایکسپریس وے بھی دیکھ آئی اب مجھے بتاؤ کیا کرنا ہے۔

    پی ٹی آئی خاتون رکن نے بتایا فیض آباد میں راشد حفیظ ، شفیق اور سماویہ ہیں ، سماویہ کو دھکے مارے جارہےہیں وہ ہیروئن بنی ہوئی ہے آگے جارہی ہے۔

  • جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 15 شرپسندوں کی  موبائل فوٹیج سے شناخت ہوگئی

    جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 15 شرپسندوں کی موبائل فوٹیج سے شناخت ہوگئی

    راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 15 شر پسندوں کی موبائل فوٹیج سے شناخت کرلی گئی، شرپسندوں کیخلاف مختلف تھانوں میں 17مقدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو اوردیگر اہم مقامات پر حملوں کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث15 شرپسندوں کی موبائل فوٹیج سے شناخت کرلی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کی دفعات شامل کر کے تحقیقات پولیس اور حساس اداروں کےسپردہوں گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کیخلاف مختلف تھانوں میں 17مقدمات ہیں اور گرفتاریوں کے چھاپے بھی جاری ہے۔

    یاد رہے 14 مئی کو بھی جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی شناخت ہوئی تھی، شناخت کیے جانے والے ملزمان میں افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک، عاصم خورشید، زاہد علی شاہ گیلانی، کاشف خان، منیزا احمد، جہانگیر احمد، محمد عثمان قریشی، ابوبکر احمد، پیرزادہ شہباز، انصر جاوید اور حماد خان شامل تھے۔

    اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت ادریس کے نام سے ہوئی تھی۔ ملزم ضلعی سرکاری ادارے کا ملازم بتایا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا تھا۔