Tag: جی ایچ کیو کا دورہ

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ سے ملاقات میں کہا بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین نیشنل گارڈکےکمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور تربیتی و انسداددہشت گردی امور بھی زیرغور آئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی دفاعی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔

    بحرینی کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

  • آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو کی گئی۔

    امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ فروغ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی، جس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

    خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور افغان امن عمل کے سلسلے میں اپنی حالیہ مصروفیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغانستان میں اپنی اہم ملاقاتوں کا احوال گوش گزار کیا۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے، پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ افغانیوں کے مابین مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان، دیرپا تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

  • گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود کا جی ایچ کیو کا دورہ

    گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود کا جی ایچ کیو کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود نے ملاقات کی۔

    جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 20 دسمبر کو ترک وزیر قومی دفاع نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں علاقائی سیکورٹی کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ترک وزیر قومی دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دل چسپی بہ شمول دفاعی سیکورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کا راولپنڈی جی ایچ کیو کا دورہ

    وزیرِاعظم نوازشریف کا راولپنڈی جی ایچ کیو کا دورہ

    راولپنڈی :وزیرِاعظم نواز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملک کی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کیخلاف فضاء تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف جی ایچ کیو پہنچے تو پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے ،اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان قومی سلامتی کے امور پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف کو شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کےخلاف جاری آپریشن ضربِ عضب اور آپریشن خیبر ون پربریفنگ دی گئی۔

    جس پر وزیرِاعظم نے اطمینان کا اظہار کیا، وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کا خاتمہ جلد یقینی بنایا جائے۔