Tag: جی ایچ کیو

  • لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں4 دہشتگردوں کی پھانسی کےانتظامات مکمل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں4 دہشتگردوں کی پھانسی کےانتظامات مکمل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کاسخت حصار قائم ہے۔

    کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے،جیل ذرائع کا کہنا ہے ملتان میں حساس ادارے کے دفتر اور چناب آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کامران ، عمر عظیم ، احسان ندیم اور محمد زاہد کے بلیک وارنٹ موصول ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پھانسی دے دی جائےگی ۔

    کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں دو کلومیٹر تک عام افراد کا داخلہ بند کرکے جیل کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے مجموعی طور پر جیل اور اطراف کی سیکورٹی کی ذمہ داری فوج کے پاس ہے ۔

    ہری پور میں پرویز مشرف حملہ کیس کےماسٹر مائنڈ نیاز محمدکےبھی ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ پھانسی پشاوریا راولپنڈی کے جیل میں دیئے جانے کاامکان ہے۔ سکھر کے سینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکرجھنگوی کےمحمد اعظم اور عطااللہ سمیت چار دہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دیئےجانے کی توقع ہے۔

  • فیصل آباد جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    فیصل آباد جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    فیصل آباد: ڈسڑکٹ جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق مشرف حملہ کیس اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوّث ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

    زبیر احمد ، اخلاص عرف روسی ، راشد ٹیپو اور غلام سرورکو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، پھانسی پر لٹکائے جانے والے چاروں افراد کی نعشیں ڈاکٹرز کی جانب سے تصدیق کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

    پھانسی سے قبل مجرمان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اس موقع پر ان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

  • ایساف کمانڈر جنرل جان کیمپبل کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    ایساف کمانڈر جنرل جان کیمپبل کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: بین الاقوامی سیکورٹی اسسٹنٹ فورس  کے کمانڈر جنرل جان کیمپبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، علاقائی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید موثر بنانے پر بات چیت ہوئی، جنرل راحیل شریف نے جنرل جان کیمپبل کو آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی کامیابیوں اور آئی ڈی پیز کے معاملات سے آگاہ کیا۔

  • ایساف کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ

    ایساف کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ

    راولپنڈی : ایساف کے کمانڈر نے آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایساف کے کمانڈر جنرل کیمپبل نے آج راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں خطے کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جنرل کیمپبل کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بریفنگ دی بھی گئی۔

  • یوم دفاع سے متعلق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ملتوی

    یوم دفاع سے متعلق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ملتوی

    اسلام آباد : سیاسی کشیدہ صورتحال کے باعث یوم دفاع سے متعلق راولپنڈی جی ایچ کیو میں آج ہونیوالی تقریب ملتوی کردی گئی۔ تقریب کا انعقاد اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔جنرل ہیڈکواٹرزراولپنڈی میں یوم دفاع کی تیاریوں کےسلسلےمیں آج خصوصی تقریب کاانعقاد کیاجاناتھا،جو آئی ایس پی آرکے آڈیٹوریم میں منعقدہونی تھی۔

    بری افواج کے زیرانتظام ہونے والی اس تقریب میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کرنا تھی۔ جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شریک ہونا تھا۔

    تقریب میں شرکت کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزراء خواجہ آصف،اسحاق ڈار، سرتاج عزیز اور رانا تنویر سمیت دیگر افراد کی شرکت بھی متوقع تھی۔ اسلام آباد میں احتجاج مظاہروں کی وجہ سے آج یوم دفاع کی تقریب ملتوی کردی گئی۔

  • یوم دفاع پرجی ایچ کیو میں کل اہم تقریب،آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے

    یوم دفاع پرجی ایچ کیو میں کل اہم تقریب،آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے

    اسلام آباد: یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں کل اہم تقریب ہوگ، اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ہونگے، تقریب میں مسلح افواج کےسربراہان، مختلف ممالک کے سفیر اورغیرملکی مہمان شریک ہوں گے، متعدد وفاقی وزرا کو بھی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    یوم  دفاع  کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب میں دفاع  وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور جرات و بہادری کی داستان رقم کرنے والوں کی شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔