Tag: جی سیون ممالک

  • نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، جی سیون ممالک نے بڑا اعلان کردیا

    نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، جی سیون ممالک نے بڑا اعلان کردیا

    ایپولیا : وسطی اٹلی میں جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں اسرائیل سے لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہوئے لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس کے تحت اجلاس میں آئی سی سی کے فیصلے پرعمل درآمد کا اعلان کیا گیا۔

    netanyahu

    خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں یو کرین، مشرق وسطیٰ سمیت عالمی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، وزرائے خارجہ نے ملاقات کے پہلے روز مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    جی سیون وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے آئی سی سی وارنٹ کی تعمیل کرینگے۔

    عالمی فوجداری عدالت کے جاری وارنٹ پر متعلقہ ذمہ داریوں کی تعمیل کی جائے گی، بین الاقوامی انسانی حقوق کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا کے وزراء شامل تھے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یووگیلنٹ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ امریکہ آئی سی سی کا رکن نہیں ہے اور اس کی قانونی عمل داری کو مسترد کرتا ہے۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل میں امن اور استحکام کے لیے جنگ بندی ہی واحد راستہ ہے، جنگ بندی ہی شہریوں کیلئے سلامتی کا واحد حل ہے، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی پائیدار امن چاہتے ہیں۔

     

  • جی سیون ممالک کو روس پر روسی تیل کی قیمت مقرر کرنا مہنگا پڑگیا

    جی سیون ممالک کو روس پر روسی تیل کی قیمت مقرر کرنا مہنگا پڑگیا

    روس نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا دی، صدر پیوٹن نے حکمنامے پر دستخط کردیے۔

    روسی صدر پیوٹن کے حکم نامے کے مطابق وہ ممالک جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ان کو روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کی جائیں گی۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری 2023  سے نافذ العمل ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ  یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ یورپی یونین، عالمی طاقتوں کے گروپ سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔

  • یورپی اتحاد کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے جی 7 ممالک متحرک

    یورپی اتحاد کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے جی 7 ممالک متحرک

    ٹوکیو: یورپی اتحادکو ٹوٹنے سےبچانے کیلئےجی سیون ممالک متحرک ہوگئے،برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کو خطرہ قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری دو روزہ جی سیون ممالک کا اجلاس گذشتہ روز ااختتام پذیرہوگیا،اجلاس میں شامل دنیا کے امیر ترین ممالک نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کو عالمی ترقی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے.

    جے سیون اجلاس کے اعلامیے میں عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیے جانے والے ممالک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا سے بڑھتی ہوئی عالمی تجارت،سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے رحجان کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے.

    یاد رہے جی سیون ممالک کےسربراہان کی جانب سےمعاشی حالات سےمتعلق بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں 30جون کو یورپ میں رہنےیانہ سےمتعلق ریفرینڈم کاانعقادہورہاہے.

    واضح رہے کہ جی سیون کے دو روزہ اجلاس میں جاپان سمیت امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور فرانس کے سربراہا ن شریک تھے،جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ اور یورپی یونین کے کمشنر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی.