Tag: جی میل صارفین

  • گوگل : جی میل صارفین کیلیے بڑی خبر، نیا فیچر آگیا

    گوگل : جی میل صارفین کیلیے بڑی خبر، نیا فیچر آگیا

    گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس جی میل کے صارفین کی آسانی اور سہولت کیلیے ایک کار آمد فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت جیمنائی سمری کارڈز پیش کیے جا رہے ہیں۔

    گوگل ورک اسپیس اپڈیٹ کی رپورٹ کے مطابق جی میل میں اب طویل ای میل تھریڈز کا سمری کارڈ خودکار طور پر تیار ہوکر صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    نیا فیچر جی میل ایپ میں جیمنائی سمری کارڈز، اینڈرائیڈ اور آئی ایس او پر دستیاب ہوگا، پچھلے سال جی میل کے سائیڈ پینل میں جیمنائی کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی، جس سے آپ ای میل تھریڈز کا خلاصہ دیکھ سکتے تھے، ای میل لکھنے میں مدد حاصل کر سکتے تھے، اور خودکار جوابات کی تجاویز بھی دیکھ سکتے تھے۔

    اب اسی سہولت کو بہتر بناتے ہوئے موبائل ایپ میں جیمنائی سمری کارڈز پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین ای میلز کو زیادہ آسانی سے سمجھ اور استعمال کر سکیں۔

    gmail google

    گوگل کے اے آئی اسسٹنٹ کی جانب سے طویل ای میل تھریڈز میں موجود متعدد میسجز کے اہم نکات کو سمری کا حصہ بنایا جائے گا، اگر اس ای میل تھریڈ میں مزید میسجز موصول ہوئے تو سمری تیار ہونے کا عمل جاری رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیچر تاحال صرف انگریزی زبان میں موصول ہونے والی ای میلز کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری اوّلین ترجیح ہے اور ان کے ہم ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے پابند ہیں۔

  • کیا جی میل سروس اگست میں بند ہونے جارہی ہے؟

    کیا جی میل سروس اگست میں بند ہونے جارہی ہے؟

    نیویارک : گوگل کی ای میل سروس جی میل کو رواں سال بند کرنے کے حوالے سے پھیلائی گئی خبر کی تردید کردی گئی، گوگل نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل کے حوالے سے ایک جعلی اسکرین شاٹ پھیلا کر دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل کی سروس یکم اگست 2024 کو بند کی جا رہی ہے۔

    تاہم یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور گوگل نے وضاحت جاری کی ہے کہ جی میل کو بند نہیں کیا جا رہا، ای میل کی سروس بلا تعطل جاری رہیں گی۔

    بزنس انسائیڈر کے مطابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے جعلی اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جی میل کا لوگو دکھائی دیا اور اس میں دعویٰ کیا گیا کہ جی میل کی سروس یکم اگست 2024 کو بند کی جائے گی۔

    امریکی جریدے فوربز کے مطابق مذکورہ جعلی اسکرین شاٹ کو 10 لاکھ بار دیکھا گیا اور ہزاروں افراد نے اسے شیئر کیا، بعض صارفین نے اسے مزاحیہ سمجھ کر شیئر کیا اور بعض نے اسے حقیقت سمجھ کر شیئر کیا۔

    جھوٹا اسکرین شاٹ پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں جی میل سروسز استعمال کرنے والے کروڑوں افراد پریشان ہوگئے تاہم گوگل نے جلد ہی اپنا بیان جاری کیا۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق جی میل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ای میل سروسز بلا تعطل جاری رکھنے کی تصدیق کی۔

  • جی میل صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

    جی میل صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

    نیویارک: انفارمیشن سکیورٹی کے ماہرین نے  تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موبائل فون کے ذریعے جی میل سروس استعمال کرنے والوں کے اکاﺅنٹ کو باآسانی ہیک کیا جاسکتا ہے اور ان کی قیمتی معلومات چرائی جاسکتی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ، ویڈوز اور  سمیت تمام موبائل فون آپریٹنگ سسٹم میں یہ خامی پائی جاتی ہے جس کے ذریعے جی میل اکاﺅنٹ ہیک کئے جاسکتے ہیں اور ان کے تجربات میں یہ کوشش 92 فیصد اوقات میں کامیاب رہی۔

    جی میل کے علاوہ دیگر ایپلیکیشن پروگراموں جیسا کہ چیز بینک، ایچ اینڈآر بلاک اور ٹیکس سے متعلق پروگراموں کو بھی ہیک کیا جاسکتا ہے، سات مختلف سافٹ ویئر پر تجربات کئے گئے۔

    جس سے ثابت ہوا کہ سب سے زیادہ امیزون کا سافٹ ویئر محفوظ ہے، جس کو ہیک کرنے کی شرح 48 فیصد رہی، یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کالج اور یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہرین نے ملکر کی۔