Tag: جی پی اے کمپلیکس

  • پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے، بلاول بھٹو

    پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد قوم کے استحکام و ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بطور قوم ایسی گھناؤنی حرکتوں سے خوفزدہ یا مایوس ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ فورسز کے جوان انتہا پسند عناصر کے خلاف نبرد آزما ہیں، جی پی اے کمپلیکس پر حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مل کر تمام چیلنجوں پر قابو پالیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ابھریں گے۔

    واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرکالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

  • گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے

    گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس کے قریب 15 منٹ سے دھماکے اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر گوادر کے جی پی اے کمپلیکس میں کچھ مسلحہ افراد داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد شدید فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جب کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ ریسکیو ادارے بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، یاد رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں گوادر پورٹ اتھارٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عملے کے گھر اور کئی دفاتر ہیں۔

    مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔۔۔۔