Tag: جی 20 سربراہی اجلاس

  • جی 20 سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا، بائیڈن بھارت پہنچ گئے

    جی 20 سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا، بائیڈن بھارت پہنچ گئے

    جی 20 سربراہی اجلاس آج سے بھارت میں شروع ہوجائے گا، عالمی رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر بھی بھارت پہنچ چکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    دلی میں اجلاس سے قبل تبتی کمیونٹی نے بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آزادی کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ سربراہان کے عشائیے میں سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانا پیش کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

    سوئیڈش یونیورسٹی کے ریسرچ پروفیسر نے بھارتی وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ بھارت کا گلوبل ہنگر انڈیکس میں 121 ممالک میں 107 واں نمبر ہے جو پاکستان، بنگلا دیش اور نیپال سے بھی خراب ہے۔

    امریکا، بھارت اور یو اے ای کے رہنماؤں کے ساتھ سعودی عرب کی ایک انفرااسٹرکچرڈیل کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے تحت خلیجی اور عرب ممالک ریلوے اور بندرگاہوں کے ذریعے بھارت سے جڑ سکیں گے۔

  • بھارت میں ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس، روسی صدر کی شرکت سے معذرت

    بھارت میں ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس، روسی صدر کی شرکت سے معذرت

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھارت میں ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، انہوں نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے۔

    روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لارووف جی 20 اجلاس میں روس کی نمائندگی کریں گے۔

    قبل ازیں روسی صدرپیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کریملن کے مطابق روسی صدر اور بھارتی وزیر اعظم نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع اور جی 20 اجلاس پر بھی بات چیت کی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں جی20ممالک کا سربراہی اجلاس اگلے ماہ نئی دلی میں منعقد ہوگا۔