Tag: جی 20 گروپ

  • آج سے چین میں جی 20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس شروع ہو رہا ہے

    آج سے چین میں جی 20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس شروع ہو رہا ہے

    بیجنگ : جی 20 گروپ ممالک کا سربراہ اجلاس چین میں شروع ہوگیا ہے امریکی صدرباراک اوبامہ سمیت اہم عالمی شخصیات بھی اجلاس میں شرکت کررہی ہیں

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہرہانگژو میں آج سے دو روزہ جی 20 ممالک کا اجلاس شروع ہو گیا ہے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت امریکہ، کینیڈا، ترکی سمیت گروپ کے دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

    گزشتہ برس ہونے والے اجلاس کا احوال : ترکی میں جی 20 گروپ کا 2روزہ سربراہی اجلاس

    دوسری جانب اسلاس سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر باراک اوباما نے ایک ملاقات میں باہمہ مفادات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ماحولیات سے متعلق معاہدے کی توثیق بھی کی۔

    واضح رہے کہ گلوبل وارمنگ سے متعلق "پیرس ڈِیل” گزشتہ برس طے پائی تھی جس کے مطابق عالمی رہنماؤں نے سال 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ اور چین کے درمیان معاہدوں پر پیش رفت اور باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے اِن اقدامات کا خیرمقدم کیا اورباقی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ بھی امریکہ اور چین کی طرح باہمی اختلافات کو بھلا کر اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تعاون کو بڑھائیں۔

  • امریکی وفد کو بغیرتلاشی دیے چین میں داخلے کی اجازت نہیں ملی

    امریکی وفد کو بغیرتلاشی دیے چین میں داخلے کی اجازت نہیں ملی

    ہانگژو: چین میں امریکی صدربارک اوباما کےسرکاری وفد کی چینی سیکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی معاملے نمٹنے تک امریکی صدر اپنے جہاز میں ہی بیٹھے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق جی 20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس چین میں آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے امریکی صدر اپنے وفد کے ہمراہ چین کے شہر ”ہانگژو” پہنچے تھے تو امریکی صدر کے وفد نے حفاظتی حصار توڑ کر بغیر سیکیورٹی کلیئرنس دیے بغیرگذرنے کی کوشش کی جس پر چینی حکام نے انہیں روکا اور چینی قوانین کی پابندی کرنے کی تاکید اور بہ صورت دیگرسخت قوانین کی زد میں لانے کی تنبیہ بھی کی۔

    جس کے بعد امریکی وفد میں شامل ایک ایک شخص نے خود کو چین کے قوانین کے تحت سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے پیش کیا یہ سارا عمل امریکی صدر کی موجودگی میں ہوا اس دوران امریکی صدر اپنے طیارے میں ہی بیٹھے رہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کے وفد میں شامل صحافتی عملے کی جانب سے ایئرپورٹ کے حفاظتی حصار اورقوانین کو توڑنے کے بعد چینی افسران اوروائٹ ہاؤس عملے پربرہم ہوگئے اور ان کو متنبہ کیا کہ وہ امریکہ میں‌ نہیں چین میں موجود ہیں اس لیے انہیں تمام سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی۔

  • جی 20 گروپ کا 2روزہ سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا

    جی 20 گروپ کا 2روزہ سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا

    استنبول: ترکی میں جی ٹوئنٹی ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے شروع ہور ہا ہے،اجلاس کے پیش نظرملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔

    اجلاس میں امریکا،برطانیہ،کینڈا،برازیل،فرانس اوربھارت سمیت بیس رکن ممالک شرکت کریں گے،چین کےصدر شی جن پنگ،آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی سمیت کئی ممالک کےرہنماترکی پہنچ چکےہیں ۔

    فرانسیسی صدرملک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی کےباعث اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،جی ٹونئنٹی کانفرنس میں شام میں جاری خانہ جنگی،تارکین وطن کے بحران اوردہشتگردی کےخلاف جنگ کےامورزیربحث آئیں گے۔