Tag: جےآئی ٹی رپورٹ

  • جے آئی ٹی کی جلد نمبر4 شریف خاندان کے لیے خطرناک

    جے آئی ٹی کی جلد نمبر4 شریف خاندان کے لیے خطرناک

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی آج ہونے والی سماعت میں کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ کی جلد 4 بھی خطرناک ہے۔

    آخر جلد چار میں ایسا ہے کیا جو شریف خاندان کے لیےخطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس جلد میں لندن فلیٹس کا تفصیلی جائزہ ہے، وہ غیرملکی تصدیق شدہ دستاویزات ہیں جن سے مریم نواز نیسکول اور نیلسن کی مالک ثابت ہوجاتی ہیں۔

    جلد نمبر چار میں مریم نواز کے ٹیکس ریٹرنز کی بھی تفصیلات ہیں جن میں لندن فلیٹس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ جلد چارمیں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے پاس قطر سے بھجوائے گئے پیسوں کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    اس میں یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ قطر کےالثانی خاندان کا لندن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس جلد میں موجود دستاویز سے بتایا گیا کہ لندن فلیٹس کے مالک نوازشریف ہیں۔

    جلد چارمیں دستاویزات میں ردو بدل کے ثبوت بھی موجود ہیں، جلد چار میں برٹش ورجن آئی لینڈ کا موقف اور برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے تصدیق شدہ دستاویزات بھی موجود ہیں۔

  • نوازشریف کے بچنے کا اب کوئی راستہ نہیں بچا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    نوازشریف کے بچنے کا اب کوئی راستہ نہیں بچا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاناما جےآئی ٹی ارکان نے وقت کے فرعون کیخلاف سچی رپورٹ پیش کی، نوازشریف کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا، شکرہے جےآئی ٹی تحقیقات پر میراتجزیہ غلط نکلا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ نے جو سمت متعین کی، اللہ کرے انجام اسی پر ہو، رپورٹ پراللہ کے حضور شکر گزارہوں، انہوں نے وقت کے فرعون کیخلاف سچی رپورٹ پیش کی۔

    اللہ نے جےآئی ٹی ارکان کو استقامت دی، جے آئی ٹی رپورٹ تاریخ میں انوکھی تحقیقات ہے، اس ٹیم کے ارکان کرکٹ ٹیم سے زیادہ انعامات کے مستحق ہیں، پتہ نہیں جے آئی ٹی ارکان کو کتنی پیشکشیں کی گئی ہونگی؟

    ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے حوالے سے میرا تجزیہ غلط نکلا جبکہ میرے سابقہ تجزیے کی بیناد38سال کا تجربہ تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے قریبی ساتھیوں کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پانچ میں سے دو ججز نے تو نوازشریف کا قصہ ہی تمام کر دیا تھا، جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ اکثریتی لیکن رپورٹ متفقہ ہے،۔

    اس رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے بچنےکا کوئی راستہ نہیں بچا، کیس چل رہاہے، بینچ کو تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جس بینچ میں رپورٹ جمع ہوئی اسی کو فیصلہ کرنا ہے، ابھی سپریم کورٹ کا مرحلہ باقی ہے، انتظارکیا جائے۔

    ڈاکٹر طاپرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن گو نوازگو ایجنڈے کے ایک صفحے پر آئے، قانون نے بدعنوانوں کے چہروں سےنقاب ہٹادیا، والیم دس مانگنے والوں نے ہمیں نجفی کمیشن کی رپورٹ ہی نہیں دی۔

    احتساب کو سازش کہنے والوں کے اپنے دامن داغدار ہیں، حقیقی جمہوریت احتساب سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہے۔

  • جلد 10 خفیہ رکھنے سے پتا چلتا ہے رپورٹ کھوکھلی ہے، دانیال عزیز

    جلد 10 خفیہ رکھنے سے پتا چلتا ہے رپورٹ کھوکھلی ہے، دانیال عزیز

    اسلام آباد : نواز لیگ کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی خود کہہ رہی ہے کہ اس کی رپورٹ نامکمل ہے، رپورٹ کی جلد نمبر دس کوخفیہ رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ رپورٹ کھوکھلی ہے، جےآئی ٹی سے زیادہ بہترتفتیش تو نیا بھرتی تفتیشی افسر کرلے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سورس رپورٹ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، اس کیلئےغیر تصدیق شدہ دستاویزات حاصل کی گئیں، یہ تاثر دیا گیا کہ رپورٹ بروقت مکمل ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نامکمل رپورٹ جس کا 85 فیصد حصہ ہی خالی ہے، غیرتصدیق شدہ دستاویزات حاصل کرکے اس کو ثبوت قراردیا جارہا ہے، جےآئی ٹی رپورٹ میں غیرمصدقہ ذرائع کا سہارا لیا گیا، یو اے ای والا خط اگر جعلی ہےتو وہ اخبارات کی زینت کیسے بناہواہے؟

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے ویسا بھی ہوسکتاہے، کیا یہ ان کی تفتیش ہے؟ جے آئی ٹی میں قطری شہزادے کے بیان کو آن گوئنگ نہیں لکھا اگر کسی اور کا مسئلہ ہو تو گھر جا کربیان لے لیاجاتا ہے اوروڈیو لنک بھی ہوجاتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کا بیٹا ہو تو سوال نامہ جاتا ہے، کوئی اور مسئلہ ہو تو گھر سب جیل بن جاتی ہے، مگرجے آئی ٹی نے صاف صاف عمران خان کا بیان سامنے رکھ دیا۔

    جےآئی ٹی سے زیادہ بہترتفتیش تونیا بھرتی تفتیشی افسر کرلے گا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ غلط بیانی جے آئی ٹی نے کی ہے، سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لیناچاہئیے، جے آئی ٹی نے قوم کا پیسہ تباہ کردیا ہے۔

  • جےآئی ٹی رپورٹ کنٹینر رپورٹ ہے، چار سال میں لکھی گئی، رانا ثناءاللہ

    جےآئی ٹی رپورٹ کنٹینر رپورٹ ہے، چار سال میں لکھی گئی، رانا ثناءاللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ کنٹینر رپورٹ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، رپورٹ 4دن میں نہیں 4سال میں لکھی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں عمران نامہ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جے آئی ٹی خود اس معاملے میں فریق بن چکی ہے، سپریم کورٹ میں جےآئی ٹی رپورٹ کے پرخچےاڑا دینگے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کا صدر پی ٹی آئی رہنما کے گروپ کا ہے، جےآئی ٹی میں آخری ہفتے متعصبانہ رویہ اختیار کیا گیا۔


    جے آئی ٹی سپریم کورٹ نہیں ہے، عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے، رانا ثنا


    صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے رائٹر کا نام بتاسکتا ہوں لیکن یہ ہماری پارٹی پالیسی نہیں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں مفروضوں پر باتیں ہوئیں یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ سختی سے مسترد کرتے ہیں۔


    جے آئی ٹی نےاداروں کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، رانا ثناء


     انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو چار سال سے وزیر اعظم کے استعفے کامطالبہ کر رہےہیں، عدالت جے آئی ٹی تصویر لیک کرنے والےکے خلاف کارروائی کرے، ہمارےاعتراض سامنےآئیں گے تو عدالت رپورٹ کو ردی میں پھینک دے گی۔

     

  • جےآئی ٹی رپورٹ حکومت کیلئے ماڈل ٹاؤن سانحہ جیسی ہے، مولا بخش چانڈیو

    جےآئی ٹی رپورٹ حکومت کیلئے ماڈل ٹاؤن سانحہ جیسی ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ ایسے ہی ہے جیسے ماڈل ٹاؤن سانحہ ہے، آپ کے ظلم کی داد رسی قدرت ہی کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مولابخش چانڈیو نے نواز حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس میں معجزے ہوتے رہے روز کوئی نہ کوئی خبرآرہی ہے، رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ بھی عوام کے سامنے آگئی ہے، اس کے آنے سے جمہوریت کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔

    لیگی رہنماؤں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، کیسا خطرہ ہے؟ یہ کہتے ہیں وزیراعظم کو کچھ ہوا تو ملک خطرے سے دوچار ہوگا، کہا جاتا تھا کہ ہم عدلیہ کے پیچھے کھڑے ہیں اب آپ کو کیا ہوگیا؟

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جےآئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی اوراس نے ہی بااختیار بنایا، جے آئی ٹی سے باہر آکر یہ لوگ دھمکیاں دیا کرتےتھے، میں سوچتا تھا کہ اس بلڈنگ میں آخر ایسا ہے کیا کہ جو باہرنکلتا ہے اسے برا بھلا کہتا ہے۔

    وفاقی حکومت میں موجود کچھ ذہین لوگ اس معاملے پر خاموش ہوگئے ہیں، میاں صاحب آپ کےبھائی صاحب بھی سمجھدارہیں کیونکہ وہ خاموش ہیں، ذہین وزرا کومعلوم ہے یہ عدلیہ سے ٹکراؤ ہے، آپ نےماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا،اقلیتوں کونشانہ بنایا۔

    مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پہلے فیصلے میں دوججز نے وزیراعظم کو نااہل قراردیا، تین ججوں کا فیصلہ بھی خطرناک تھا، انہیں معلوم ہی نہیں ہوا یہ لوگ مٹھائیاں تقسیم کرتےرہے، جےآئی ٹی بننے کے چند دن بعد حکومتی لوگوں کا جوش دیکھنے کے قابل تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بڑے جوش و خروش سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف ہمارے ایسے الفاظ نہیں ملیں گے، بی بی شہید کو بھی تنگ کیا گیا لیکن ہم نہیں روئے، مسلم لیگ ن نے اپنے ہرمحسن کو رسوا کیا، جتنے مرہم رکھ لو ہم بھٹو کا جانابھول نہیں پائیں گے، عوام کی کیفیت کو موجودہ حکومت نہیں سمجھ سکتی۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پانامالیکس کے آتےہی تاریخ بنانے کاوقت تھا، میاں صاحب آپ کو اسی وقت استعفیٰ دے دینا چاہیےتھا، آپ اسمبلی میں کہتےتھے عوام کےسامنے جواب دہ ہوں، اب جب جےآئی ٹی کا فیصلہ آیا ہے تو اب پھرآپ نے کمرکس لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگوں کی جانب سے جے آئی ٹی کیخلاف ایسی گفتگوکی جاتی ہے، عدلیہ کو دھمکیاں دینے والےآپ کے وزرا کی لائن لگ گئی ہے۔