Tag: جے آئی ٹی

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت

    کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی ، ڈی آئی جی مقدس حیدر جے آئی ٹی کے انچارج ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی افسرتفتیشی افسرانسپکٹر محمدعلی نے بتایا کہ کیس کی تفتیش کیلئے جےآئی ٹی بنادی گئی ہے ، ڈی آئی جی مقدس حیدر جے آئی ٹی کے انچارج ہیں۔

    یاد رہے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں وزیراعلی ہاوس میں کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ایس آئی یو طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مصطفی عامر قتل کیس سال 2025 کا ہائی پروفائل کیس بن گیا

    جاوید عالم اوڈھو متعلقہ حکام کو پیش رفت پر بریفنگ دیں گے جبکہ ڈی آئی جی مقدس حیدر چھاپے سے اب تک تفصیلات بتائیں گے۔

    ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بڑے راز اور نام اگلے تھے، ایس ایس پی شعیب میمن ساحر کی تفتیش کا مکمل احوال بتائیں گے، ممکنہ طور پر بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت بھی مانگی جائے گی۔

    سندھ حکومت نے اگر اجازت دی تو بڑے ناموں کی گرفتاری ہوسکے گی تاہم کل آئی جی سندھ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے سامنے پیش ہوں گے اور کیس کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ْ

  • عمران خان کے خلاف مقدمات کی جے آئی ٹی، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    عمران خان کے خلاف مقدمات کی جے آئی ٹی، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    لاہور: ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تفتیش کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور مسرت جمشید چیمہ کی درخواستوں پر سماعت کی، جن میں جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی درخواست کی استدعا کی گئی تھی۔

    فل بنچ نے قرار دیا کہ وہ جے آئی ٹی کو تفتیش سے نہیں روک رہے، جے آٸی ٹی تفتیش جاری رکھے گی، لیکن اس کی تفتیش عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگی۔

    تحریک انصاف کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نگراں حکومت کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا حق نہیں ہے، مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر قائم کیے گئے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں، جو ان مقدمات میں شامل نہیں کی جا سکتیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے درخواست کی مخالفت کی، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق کابینہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے اختیارات تفویض کیے تھے، ابھی تفتیش ہونی ہے لیکن پہلے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا، لہٰذا عدالت درخواست مسترد کر دے۔

  • عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

    عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی رہنما تفتیش میں شامل نہیں ہوتے تو یک طرفہ کارروائی کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات کے معاملے میں عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلبی کے مزید نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اب تک اس معاملے میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کے بیان قلم بند کر چکی ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے بھی جے آئی ٹی عمران خان سمیت 17 رہنماؤں کو طلب کر چکی ہے، لیکن تحریک انصاف کا ایک بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو شامل تفتیش نہیں ہوا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اگر شامل تفتیش نہیں ہوئے تو جے آئی ٹی یک طرفہ کارروائی کرے گی۔

  • اسلام آباد دھماکا: تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ جاری

    اسلام آباد دھماکا: تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ جاری

    اسلام آباد: گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مراسلہ جاری کردیا گیا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی 10 میں دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنائی جائے، مراسلے میں ڈی آئی جی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی ہے۔

    مراسلے کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی، سی ٹی ڈی کریں، 3 ڈی ایس پی ٹیم کے ارکان ہوں گے۔

    تفتیشی افسر کے علاوہ حساس اداروں کے 2 افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے آئی 10 میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس کے مطابق سیکٹر آئی 10 میں ناکے پر چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا، ٹیکسی کے رکتے ہی اندر موجود خاتون اور مرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

  • عمران خان حملہ کیس : جے آئی ٹی کی تینوں ملزمان سے تحقیقات ، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند

    عمران خان حملہ کیس : جے آئی ٹی کی تینوں ملزمان سے تحقیقات ، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کیس میں جےآئی ٹی نے تینوں ملزمان سے تحقیقات کرکے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کے کیس میں جے آئی ٹی کے 2ارکان نے گزشتہ روزوزیر آباد کا دورہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اے آئی جی کرائم مانیٹرنگ اور ایس پی راولپنڈی نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، دونوں ارکان نے تیسرے جے آئی ٹی رکن آر او سی ٹی ڈی لاہور سے ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تفتیش کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی، جے آئی ٹی ارکان نے تینوں ملزمان نوید،ساجد، وقاص سے تحقیقات کیں۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان نے وزیرآباد میں عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جبکہ وقوعہ کے روز تعینات چند پولیس اہلکاروں سے بھی غیر رسمی تحقیقات کیں۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات: جے آئی ٹی نے اہم سی سی ٹی وی  فوٹیج حاصل کرلی

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات: جے آئی ٹی نے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

    لاہور : جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے روز کی اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہے، جے آئی ٹی نے حملے کے روز شام 4:53 سے 6:30 بجے تک تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

    ،ذرائع نے بتایا کہ ملزم نوید نے 4 بجکر 7 منٹ فائرنگ کی اور ملزم نوید کو4بجکر 14 منٹ پر گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو کباڑ خانے سے گرفتار کرکے یس ایچ او شہباز ہنجرہ کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد ملزم نوید کو ساڑھے 6 بجے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا۔

    یاد رہے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے قریبی رشتہ دارسے پوچھ گچھ کرکے ملزم کی ماضی سے متعلق معلومات حاصل کی تھیں۔

    اس سے قبل جے آئی ٹی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات و واقعات پر پوچھ گچھ کی تھی، ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا۔

  • عمران خان کےٕ کنٹینر پر کس کس سمت سے فائرنگ  ہوئی؟ جے آئی ٹی کا حملے کی فوٹیجز کا جائزہ

    عمران خان کےٕ کنٹینر پر کس کس سمت سے فائرنگ ہوئی؟ جے آئی ٹی کا حملے کی فوٹیجز کا جائزہ

    لاہور : جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر حملے کے روز کی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا کہ عمران خان کےٕ کنٹینر پر کس کس سمت سے فائرنگ ہوئی، حملہ آور ایک تھا یا اس سے زیادہ؟

    تفصیلات کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ جے آئی ٹی نے حملے کے روز کی فوٹیجز کا معائنہ کیا اور مختلف چینلز کی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے سے 3 منٹ پہلے اور 3 منٹ بعد تک کی ویڈیوز دیکھی گئیں، فوٹیجز سے دیکھنےکی کوشش کی گئی کہ حملہ آور ایک تھا یا اس سے زیادہ۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے یہ بھی دیکھنے کی کوشش کی کہ حملہ آوراکیلا آیا یا اسکا سہولت کار بھی تھا اور یہ بھی دیکھنے کی کوشش کی گئی کنٹینرپرکس کس سمت سے فائرنگ ہوئی۔

    اس سے قبل جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے واقعے کے بارے سوالات کیے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات و واقعات پر پوچھ گچھ کی۔

    ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں ، مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، 2 گھنٹے فائرنگ کےموقع کی تلاش میں تھا اور کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کر دی۔

  • عمران خان پر حملہ کس کے کہنے پر کیا ؟ ملزم  نوید کا اہم بیان آگیا

    عمران خان پر حملہ کس کے کہنے پر کیا ؟ ملزم نوید کا اہم بیان آگیا

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کیس میں جے آئی ٹی نے جسمانی ریمانڈ میں ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے واقعے کے بارے سوالات کیے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات و واقعات پر پوچھ گچھ کی۔

    ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں ، مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، 2 گھنٹے فائرنگ کےموقع کی تلاش میں تھا اور کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کر دی۔

    خیال رہے ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے اور جے آئی ٹی کی 5 رکنی ٹیم ملزم سےتفتیش کر رہی ہے۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے، لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے میں سخت سیکیورٹی انتطامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارتی کمیٹی کے چیئرمین راجہ بشارت نے بذریعہ ویڈیو لنک راولپنڈی سے کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پیٹرول ریاض نذیر کریں گے، جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    پنجاب کابینہ کی کمیٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کو خصوصی سیکیورٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے میں کنٹینر پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    چیئرمین کمیٹی راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے رابطہ رکھیں، کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور گلاس لازمی نصب کیا جائے گا، اسنائپرز کی تعیناتی و دیگر سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔

    اجلاس میں موٹر ویز کو جلد کھولنے اور ججز کو راستہ دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • انار کلی دھماکے پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

    انار کلی دھماکے پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انار کلی دھماکے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی منظوری دے دی گئی، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور کے انار کلی دھماکے سے متعلق اب تک کی پیشرفت پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ کمیٹی نے انار کلی دھماکے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ۔ جے آئی ٹی) بنانے کی منظوری دے دی۔

    وزیر قانون نے آئندہ ہفتے سیالکوٹ واقعے کے چالان کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام ریلیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، غیر ملکیوں کے سیکیورٹی پلان کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔

    صوبائی وزیر قانون نے ہوم ڈپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کو اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ہونے والے تقریباً تمام واقعات کے ملزمان ٹریس کر لیے گئے، گزشتہ روز قتل ہونے والے صحافی کے کیس میں ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے ایونٹ کی سیکیورٹی کو پہلےسے بھی بہترین بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ پولیس شہدا پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔

    واضح رہے کہ 20 جنوری کو لاہور کے علاقے انار کلی میں ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے۔