Tag: جے آئی ٹی تشکیل

  • سانحہ 9 مئی :  تفتیش کے لیے  ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    سانحہ 9 مئی : تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    لاہور : 9 مئی کو جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات میں جلاؤگھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لئے ایک اور 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 9مئی کو جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر تھانہ سرور روڈ مقدمے کی تفتیش کیلئے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ۔

    نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ 5 رکنی جےآئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کرینگے، جے آئی ٹی مذکورہ مقدمہ کی تفتیش نئے سرے سے کرے گی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی، اسلم اقبال، محمود الرشید سمیت دیگر رہنما اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

    گذشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس سمیت 5 مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی تھی ۔

    اسپیشل پراسیکیوٹرفرہادعلی شاہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ پولیس نےچیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش مکمل کرلی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے۔

  • نو مئی واقعات پر جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں

    نو مئی واقعات پر جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں

    لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن،شادمان، تھانہ سرور روڈ، نصیرآباد،ریس کورس میں درج مقدمات پر جےآئی ٹی تشکیل دے گئیں ہیں اس کے علاوہ گلبرگ عسکری ٹاورحملےکی تحقیقات کےلیےبھی جےآئی ٹی بنادی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف جےآئی ٹیزبنانےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو جےآئی ٹی کاسربراہ مقرر کیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق،انسپکٹرزاہد سلیم جےآئی ٹی ممبرہونگے اس کے علاوہ سب انسپکٹرغلام رسول اور سب انسپکٹرفرقان محمود بھی جےآئی ٹی کا حصہ ہونگے۔

  • ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات کیلئے  جے آئی ٹی تشکیل

    ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی : سندھ حکومت نے میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے قتل کی شفاف تحقیقات کیلئے 8رکنی جےآئی ٹی تشکیل دی دے اور کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی، معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے 8رکنی جےآئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی کریں گے ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ٹواورایسٹ ون ، ڈی ایس پی میمن گوٹھ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون سمیت دیگر ارکان کمیٹی میں شامل ہیں۔

    کمیٹی کے سربراہ کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں ناظم قتل کیس میں ملوث پی پی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے گرفتاری دے دی تھی ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جام اویس نے ملیر میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں گرفتاری دی۔

    ناظم جوکھیو کو سو شل میڈیا پر بیان وائرل کرنے پر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد مقتول کے بھائی نے ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا۔

    مقتول کے لواحقین سے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے رابطہ کیا تھا جبکہ صوبائی وزیرسعیدغنی اورامتیازشیخ نے بھی لواحقین سےملاقات کی ، جس میں مقتول کے لواحقین نے یقین دہانی پراحتجاج چوبیس گھنٹے کیلئے موخر کر دیا تھا۔

    اس سے قبل ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعے میں ملوث دو افراد کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا، ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے دونوں افراد جام اویس کے گن مین ہیں، تاہم وہ مقدمے میں نامزد نہیں ہیں۔

  • شاہ لطیف ٹاؤن  سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش

    شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش

    کراچی : ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار 5 دہشت گردوں سے تفتیش کےلیےڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

    جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سیکریٹری داخلہ سندھ کو ارسال کی جائے گی ، ڈی آئی جی عمر شاہد نے کہا ہے کہ 8اکتوبر کو شاہ لطیف ٹاون میں مقابلہ ہوا تھا، جس میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ 5گرفتار ہوئے۔

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری ہتھیار اور دھماکہ خیزموادبرآمد ہوا اور ان دہشت گردوں کا بیرونی ایجنسیز سے رابطے کا پتہ چلا، مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

    یاد رہے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں سےمقابلے کے مقدمات درج کئے گئے تھے ، دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں 4 مقدمات دہشت گردی ایکٹ اوردیگردفعات کے تحت درج کئے گئے ، دہشت گردوں میں قاسم ،بسم اللہ،زاہداللہ ودیگر شامل ہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پولیس مقابلے کےبعد ایک دہشت گرد ہلاک اور 5گرفتارہوئے، ہلاک دہشتگرد کی شناخت لال محمد عرف گل کے نام سے ہوئی۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ ، بارودی مواد، بارود سے تیار رکشہ ،15دستی بم برآمد ہوئے جبکہ گرفتار دہشت گرد اہم مقامات پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

  • لاہور، داتا دربار خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

    لاہور، داتا دربار خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

    لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنادی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی ٹی ڈی کے ایس پی صہیب اشرف ہوں گے، جے آئی ٹی میں آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر انویسٹی گیشن افسر سی ٹی ڈی لاہور محمد خالد بھی ممبر ہوں گے۔

    جے آئی ٹی سانحہ داتا دربار کے حوالے سے آئندہ ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ مکمل کرکے محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔

    مزید پڑھیں: لاہور : داتا دربار خود کش حملے میں ملوث چار سہولت کار گرفتار

    واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • ذوالفقار قتل کیس : نامزد ملزم وکیل سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    ذوالفقار قتل کیس : نامزد ملزم وکیل سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی : ذوالفقار قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، جے آئی ٹی خواجہ شمس الاسلام کو بیان قلمبند کرنے کے لیے طلب کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ سے ذوالفقارعلی نامی شخص کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اے آروائی نیوز نے جے آئی ٹی کے نوٹی فیکیشن کی کاپی حاصل کرلی۔

    تھر کے نوجوان ذوالفقار کے قتل کیس میں مزید تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر جے آئی ٹی بنادی گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے، ایس ایس پی پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ بھی شامل ہوں گے۔

    جےآئی ٹی قتل کیس میں نامزد خواجہ شمس الاسلام کو بیان قلمبند کرنے کیلئے طلب کرے گی۔ کراچی پریس کلب کے باہر مقتول نوجوان کے لواحقین اور تھر کے لوگوں نے انصاف کیلئے احتجاج کیا۔

    صوبائی وزیر سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ضمانت مسترد ہوتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ یاد رہے کہ خواجہ شمس الاسلام کے سابق ملازم تھر کے رہائشی ذوالفقار کو ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، مقتول کی چند دن بعد شادی تھی۔

    یاد رہے کہ مقتول ذوا لفقار کے ورثاء نے گذری تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی کی 15روز بعد شادی تھی۔

    ذوالفقار علی نے وکیل خواجہ شمس الاسلام کی نوکری چھوڑ دی تھی، جس پر شمس الاسلام نے ذوالفقار کو غیرقانونی اسلحے کے الزام میں گرفتار بھی کرادیا تھا۔

    اہل خانہ کے مطابق ذوالفقارعلی کی آج سٹی کورٹ میں پیشی تھی، ذوالفقار پیشی کے بعد ڈیفنس میں ڈیوٹی  پر جارہا تھا کہ اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

  • دیامر میں اسکولز جلانے کے واقعات پر تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    دیامر میں اسکولز جلانے کے واقعات پر تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    گلگت : دیامر میں اسکولز جلانے کے واقعات پر گلگت بلتستان حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی،ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ علم دشمنوں کا مقابلہ نئے تعلیمی اداروں کے قیام سے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں چلاس کے علاقے میں اسکولز جلانے کے واقعات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے داریل تانگیر میں حالات معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا جے آئی ٹی ڈی آئی جی دیامر کی سربراہی میں بنائی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام اور علمائے کرام کا بھرپور تعاون حاصل ہے، دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جزوی طور پر جاری ہے، حکومت ہر صورت میں اپنے رٹ قائم رکھے گی۔


    مزید پڑھیں : گلگت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسکول جلانے والوں کا اہم کارندہ ساتھی سمیت گرفتار


    ترجمان نے کہا کہ علم دشمنوں کا مقابلہ نئے تعلیمی اداروں کے قیام سے کریں گے۔

    واضح رہے کہ 3 اگست کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے علاقے چلاس میں نامعلوم تعلیم دشمن شرپسندوں نے 12 اسکولوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی تھی۔

    جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چلاس اور دیامر میں اسکولوں کوجلانے کےواقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری گلگت بلتستان سے اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    دوسری جانب دیامیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے باعث اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں ہیں ، اسکول تباہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی تعداد سترہ ہوگئی۔

  • رئیس مما سے تحقیقات کیلئے سینئرافسران پرمشتمل جے آئی ٹی تشکیل

    رئیس مما سے تحقیقات کیلئے سینئرافسران پرمشتمل جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی : ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سے تحقیقات کے لئے رینجرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، رینجرز نے مختلف علاقوں سے سات ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرپول کی مدد سے ملائیشیا سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سے تحقیقات کے لئے عدالت نے جےآئی ٹی تشکیل دے دی۔

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، مذکورہ جےآئی ٹی میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہوں گے، اس کے علاوہ جے آئی ٹی میں حساس ادارے کےافسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی جےآئی ٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، جے آئی ٹی 15روزمیں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج اور سنگین جرائم میں ملوث ٹارگٹ کلر رئیس مما نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے یہ اعتراف کیا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کی قیادت کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کی، اس کے علاوہ ملزم نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں: پارٹی قیادت کے حکم پر قتل اور بھتہ خوری کی، رئیس مما کا عدالت میں اعتراف

    علاوہ ازیں کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے7ملزمان کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ڈیفنس، بلال کالونی، محمودآباد، کورنگی، چاکیواڑہ اور آرام باغ میں کی گئیں۔

    ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد ہواہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

  • عنبرین قتل کیس ،مقتولہ کی والدہ کی ضمانت پر رہائی،  جے آئی ٹی تشکیل

    عنبرین قتل کیس ،مقتولہ کی والدہ کی ضمانت پر رہائی، جے آئی ٹی تشکیل

    ایبٹ آباد : عنبرین قتل کیس میں مقتولہ عنبرین کی والدہ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، آئی جی کے پی کے کی ہدایت پر عنبرین قتل کیس کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عنبرین قتل کیس میں ملزمہ اورمقتولہ عنبرین کی والدہ شمیم بی بی کو ضمانت پر رہا کر دیا.

    ملزمہ شمیم بی بی کو عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد رہائی ملی۔ آئی جی خیبر پختو نخواہ ناصر خان درانی نے ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنا دی ہے۔

    رہائی کے بعد شمیم بی بی اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کے قتل کی خبر اس کی جلی ہوئی کتابوں کے ٹکڑے پر عنبرین اور اس کے بھائی نعمان کے نام سے ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چند افراد نے 15 سالہ عنبرین کو جرگے کے فیصلے کے بعد گاڑی میں باندھ کر زندہ جلا دیا تھا۔ملزمان نے وارادات کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے قریب کھڑی تین گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی تھی۔

    بعد ازاں عنبرین قتل کیس میں کے پی کے حکومت قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے سرگرم ہوگئی، وزیراعظم پاکستان نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا تھا۔

    مکول میں پندرہ سالہ عنبرین کو قتل اورجلائے جانے والے واقعہ کا وزیراعلی پرویز خٹک نے چند روزقبل نوٹس لیا تھا،ملزمان کی گرفتاری کے بعد صوبائی حکومت اس قتل کیس میں فریق بن گئی اور کیس کی پیروی کرنے لگی۔

    کیس کی پیروی کا مقصد ملزمان اور ان کے ورثاء کی جانب سے لڑکی کے والدین پر راضی نامہ کا دباؤ نہ ڈالا جاسکے اور ملزمان کو سخت ترین سزادلوائی جائے۔

    وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ کے نوٹس کے بعد ہی ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی بلکہ غیر انسانی بھی ہے۔

     

  • نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار افراد سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان سمیت انتیس افراد سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

    سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان سمیت 29 ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں عامر خان ،عمیر صدیقی بھی شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم رینجرز، پولیس، ایم آئی ، آئی ایس آئی، آئی بی کے افسران پر مشتمل ہوگی