Tag: جے آئی ٹی رپورٹ مسترد

  • رپورٹ مسترد کرتی ہوں، مخالفین ہمارے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھیں، مریم نواز

    رپورٹ مسترد کرتی ہوں، مخالفین ہمارے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھیں، مریم نواز

    لاہور: وفاقی وزرا کے بعد اب وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کردیا اور کہا ہے ہمارے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔

    مریم نواز نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، ہر تضاد کا مقابلہ نہیں کریں گے لیکن سپریم کورٹ میں آنے کا فیصلہ کریں گے۔

    قبل ازیں رپورٹ سامنے آنے سے چند گھنٹے قبل بھی انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا اور ایک تصویر شیئر کی ، ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ہم پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے 1960ء سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔

  • پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورے ملک کواور پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    طاہر القادری کاکہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،ہمارے شہیدوں کے قاتل نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور پولیس کے افسران ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ ڈیل کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں، ان کے 14 شہیدوں کے گھرانوں میں سے کسی ایک کو بھی خرید نہیں سکے ہیں۔

    ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی جو تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    شرکاء سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔