Tag: جے آئی ٹی کی تشکیل

  • ایم کیو ایم پرمنی لانڈرنگ اوررا فنڈنگ کے الزامات: جے آئی ٹی کی تشکیل

    ایم کیو ایم پرمنی لانڈرنگ اوررا فنڈنگ کے الزامات: جے آئی ٹی کی تشکیل

    اسلام آباد : سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ اور را کی فنڈنگ لینے کا الزام پر وزارت داخلہ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کریں گے۔

    ٹیم میں آئی بی کا ایک اور آئی ایس آئی کے دو ارکان ہوں گے۔ سندھ رینجرز کی جانب راجہ طاہر اقبال تحقیقاتی ٹیم کے رکن ہوں گے۔

    جے آئی ٹی سرفرازمرچنٹ کے ایف آئی اے کو دیئے گئے بیان کا جائزہ لے کر تحقیقات آگے بڑھائے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق جے آئی ٹی ضرورت محسوس کرے گی تو وفاق یا صوبے کے کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔

    مظہر الحق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتے میں کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ ایف آئی اے کو ایم کیوایم پر منی لانڈرنگ اور را سے فنڈنگ کے الزامات پر بیان ریکارڈ کروانے کیلئے لندن سے اسلام آباد آئے تھے اور انہوں نے ایف آئی اے کو ان الزاما ت کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے تھے ۔

     

  • ماڈل ٹائون کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کو عوامی تحریک نے مسترد کردیا

    ماڈل ٹائون کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کو عوامی تحریک نے مسترد کردیا

    لاہور: ماڈل ٹائون لاہور میں پولیس فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی مبینہ اموات کی تفتیش کیلئے جی آئی ٹی تشکیل دےدی گئی، رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں۔

    ماڈل ٹاؤن فائرنگ کیس کی تحقیقات کیلئےپانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی جس کی سربراہی سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کرینگے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل ہونگے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نواز شریف، شہباز شریف سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء سے تفتیش کرے گی، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے حکومت کی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ٹیم سے مطمئن نہیں، انکا کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے حکومت کو بتادیا تھا کہ اسے عبدالرزاق چیمہ پر اعتماد نہیں، عوامی تحریک کا مطالبہ تھا کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی دونوں کوشامل کیاجائے،رحیق عباسی نے کہا کہ پولیس قاتل ہے ہے اس کی تفتیش پر اعتماد نہیں کیاجاسکتا۔