Tag: جے آئی ٹی

  • زینب کیس: نہ توغیرملکی گینگ ملوث ہے، نہ ہی ملزم کے اکاؤنٹس حقیقی ہیں: رانا ثنا اللہ

    زینب کیس: نہ توغیرملکی گینگ ملوث ہے، نہ ہی ملزم کے اکاؤنٹس حقیقی ہیں: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان بغیرکسی ثبوت کےالزام تراشی کررہے ہیں، وہ کیس کوالجھانا چاہتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق انکشافات کے تناظر میں‌ کیا.

    انھوں نے مزید کہا ہے کہ واقعے میں کوئی گینگ شامل نہیں، اکاؤنٹس کی بھی کوئی حقیقت نہیں، اسٹیٹ بینک سے تصدیق کی جا سکتی ہے.

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر الزامات سچ نکلے، تو ہر صورت کارروائی کی جائے، لیکن اگر جھوٹ ہو، تو الزامات لگانے والے اینکرپرسن پر بھی پابندی عائد کی جائے.

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ زینب کےقاتل کوعالمی گینگ کا کارندہ قراردینا غلط ہے، جے آئی ٹی میں ایسی کوئی بات سامنےنہیں آئی، ملزم عمران کاشناختی کارڈ موجود ہے، اسٹیٹ بینک سے اکاؤنٹ کی تفصیل نکلوائی جا سکتی ہے، اگر عمران خان کو فرصت ملے، تو جےآئی ٹی رپورٹ پڑھیں.

    وزیر قانون نے عمران خان اور نجی ٹی کے اینکر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران اکیلا ملوث تھا، عالمی گروہ کی بات کرنے والے پنجاب حکومت کی کارکردگی سے خائف ہیں، بینک اکاؤنٹس کی شناختی کارڈ سے تصدیق کی جاسکتی ہے.

    زینب قتل کیس: عدالت کی طلبی پر شاہد مسعود عدالت میں پیش

    انھوں‌ نے کہا کہ مخالفین ہماری مخالفت میں اتنا نیچے جائیں‌ گے، کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے، مخالفین سے ہماراکریڈٹ ہضم نہیں ہورہا.

    زینب قتل کیس: جے آئی ٹی کی تفتیش شروع

    زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی سے جے آئی ٹی نے تفتیش شروع کردی ہے۔ جےآئی ٹی ممبران میں ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور سینئر ممبر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہیں۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی نجی ٹی وی اینکر کو بھی اپنے بیان پر شواہد کے ساتھ بلائے گی۔ جےآئی ٹی نے ملزم عمران کے بینک اکاونٹس سے متعلق الزمات کی تحقیقات کے لیے اسٹیٹ بینک کو درخواست دے دی۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قصورواقعےکی تحقیقات کرنےوالی جےآئی ٹی کے سربراہ تبدیل

    قصورواقعےکی تحقیقات کرنےوالی جےآئی ٹی کے سربراہ تبدیل

    لاہور: قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا، جے آئی ٹی کے نئے سربراہ آر پی او ملتان محمد ادریس ہوں گے۔

    مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدابخش کے نام پراعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ سربراہ کسی اور کو بنایا جائے۔


    زینب کے والد کا جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کرنے کا مطالبہ


    زینب کے والد کے اعتراض کے بعد آرپی او ملتان محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ بنادیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لیے سعودیہ عرب میں تھے کہ خالہ کے گھر مقیم کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعد قتل کرنے کا یہ دسواں واقعہ ہے اور پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • حلف نامہ ختم نبوت کا معاملہ جے آئی ٹی کے حوالے کیا جائے، طاہرالقادری

    حلف نامہ ختم نبوت کا معاملہ جے آئی ٹی کے حوالے کیا جائے، طاہرالقادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حلف نامہ ختم نبوت میں ترمیم کے معاملے پر حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نواز لیگی کمیٹی منظور نہیں معاملہ پانامہ جے آئی ٹی کے حوالے کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حلف نامہ ختم نبوت میں ترمیم پر حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے معاملہ پانامہ جے آئی ٹی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرطاہرالقادری نے جامعہ منہاج القرآن لاہورمیں علوم الحدیث کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے ہمیں مسلم لیگ ن کی کمیٹی منظور نہیں، اس سنگین جرم کی تحقیقات سپریم کورٹ کی سطح پر غیرجانبدار جے آئی ٹی کی طرف سے ہونی چاہیئے اور ذمہ داروں کو کڑی سزائیں ملنی چاہییں، چور اپنی چوری کی تحقیقات خود کیسے کر سکتے ہیں؟


     مزید پڑھیں: ترمیم اتفاق رائے سے منظور، ختم نبوت ﷺ کا حلف نامہ بحال


    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کی اجازت دینا آئین سے بغاوت ہے کیونکہ چور، ڈاکو، لٹیرا ملک یا جماعت کا سربراہ کیسے بن سکتا ہے؟ آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کا تختہ الٹ جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طاقتور طبقہ اعلی عدلیہ اور پاک افواج کو مغلظات بک رہا ہے لیکن میں حیران ہوں کی ادارے ان لوگوں کی اس حرکت پر خاموشی کیوں اختیار کیے ہوئے ہیں؟

  • نیب نے جے آئی ٹی ارکان کو طلب کرلیا

    نیب نے جے آئی ٹی ارکان کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس میں نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) ارکان کو بیان کے لیے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے ارکان کو 30 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن ٹیم جے آئی ٹی ارکان کے بیانات قلمبند کرے گی۔ جے آئی ٹی ممبران کے بیانات بطور سرکاری گواہ ریکارڈ کیے جائیں گے۔

    سپریم کورٹ پہلے ہی جےآئی ٹی کے بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین نیب قمر الزماں چوہدری کہتے ہیں کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عمل ہوگا۔


  • ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت منظور

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت منظور

    اسلام آباد: چوہدری شوگر مل کی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین کی جانب سے چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ سے متعلق کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں ہوئی۔

    کیس کی سماعت جج طاہر محمود نے کی۔ چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    عدالت نے چیئرمین ظفر حجازی کی 21 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

    ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ظفر حجازی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پیش ہونے والے گواہوں کو اللہ پوچھے گا۔ مقدمہ درج ہونے سے کیا ہوا میں پھر بھی اپنےعہدے پر کام کر سکتا ہوں۔

    یاد رہے چند روز قبل ایس ای سی پی کے 3 افسران علی عظیم اکرم، عابد حسین اور ماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کے روبرو چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعتراف کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ظفر حجازی کی دفتر آمد، ریکارڈ ضائع کرنے کا خدشہ

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کام انہوں نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے ایما پر کیا۔ چیئرمین کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس کی فائل بند کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا، اور حکم عدولی پر انہوں نے مذکورہ افسران کو گلگت بلتستان سمیت دور دراز علاقوں میں تبادلوں کی دھمکی دی تھی۔

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    کیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔ 11 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی 17 جولائی تک کی ان کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔


  • وزیراعظم نوازشریف کا مستعفی نہ ہونےکادوٹوک اعلان

    وزیراعظم نوازشریف کا مستعفی نہ ہونےکادوٹوک اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہناہےاندھیروں کو بستیوں،اپنےکارخانوں کارخ نہیں کردیں گے۔انہوں نےکہاکہ جمہوریت فروس سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دوں۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس کےدوران کہاکہ جےآئی ٹی رپورٹ مفروضوں،الزامات اوربہتانوں کامجموعہ ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نےکہاکہ اربوں کےمنصوبے لگ رہےہیں کوئی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نےکہاکہ استعفےکامطالبہ کرنےوالوں کےمجموعی ووٹ سےزیادہ ووٹ لیے۔

    وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ ہمارضمیراور دامن صاف ہے،4سال میں ہم نےتعمیروترقی کااتناکام کیاجتنا2دہائیوں میں نہیں ہوا۔ا انہوں نےکہاکہ اندھیروں کوبستیوں،اپنےکارخانوں کارخ نہیں کرنےدیں گے۔

    وزیراعظم نے اجلاس کےدوران کہاکہ جمہوریت فروش سازشی ٹولےکےکہنےپراستعفیٰ کیوں دوں؟اللہ کےفضل وکرم سےمیرےضمیرپرکوئی بوجھ نہیں۔ انہوں نےکہاکہ1985سےآج تک ایک پیسےکی خوردبردبھی نہیں کی۔

    انہوں نےکہاکہ پاکستان ماضی میں ایسےتماشوں کی بھاری قیمت اداکرچکاہے،ایسےتماشوں کاسلسلہ اب بندہوناچاہیے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں مستعفی نہ ہونےکادوٹوک اعلان کردیا جبکہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کےاعلان کاخیرمقدم ڈیسک بجاکر کیا۔

    خیال رہے کہ اس ہنگامی اجلاس کو طلب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک ’غیررسمی اجلاس‘ میں کیا گیا،اس اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ کے قریبی وزراء، اور اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی سمیت قانونی ٹیم موجود تھی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاتھا کہ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے، کیا نواز شریف کو اس لیے استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ ان کے خلاف عوامی دولت کے غلط استعمال کا کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا؟۔


    وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی: اجلاس میں فیصلہ


    واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں طے ہوگیا تھا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی: اجلاس میں فیصلہ

    وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی: اجلاس میں فیصلہ

    اسلام آباد: پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ایک اور مشاورتی اجلاس کیا گیا۔ اجلاس میں طے ہوگیا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس مسلم لیگ ن کا ہیڈ کوارٹر بن گیا۔ آج ہونے والے ایک اور مشاورتی اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف بھرپور عدالتی جنگ کا فیصلہ ہوگیا۔

    یہ 3 روز کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والا پانچواں ہنگامی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ پراعتراضات کے لیے وکلا کی نئی 4 رکنی ٹیم میدان میں اتاری جائے گی۔

    مزید پڑھیں: جے آئی ٹی رپورٹ ردی اورعمران نامہ ہے، وفاقی وزرا

    اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار غیر حاضر رہے۔ ذرائع کےمطابق چوہدری نثار وزیر اعظم کے استعفیٰ دینے کے حامی ہیں جبکہ دیگر وزرا اس بارے میں اختلاف کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب ہاؤس میں بھی شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو چوہدری نثار کے تحفظات دور کر نے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد جمع

    وزیر اعظم کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد جمع

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے جس میں ان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی شوکت یوسف زئی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

    مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اور ان کی فیملی نہ صرف منی ٹریل دینے میں ناکام رہی بلکہ ان کا جھوٹ بھی ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : جےآئی ٹی کی شریف خاندان کے خلاف کارروائی کی سفارش

    قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی وزرا اداروں کی تضحیک پر اتر آئے ہیں اس لیے یہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

    یاد رہے کہ پاناما کیس کی تفتیش کے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے اور اس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو قصور وار ٹہرائے جانے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں بھی وزیر اعظم کے استعفے کی قرارداد جمع کروائی جاچکی ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ شریف خاندان کئی سالوں سے عوام اور ان کے ووٹ کی تذلیل کر رہا ہے۔ نواز شریف وزارت عظمٰی کے اہل نہیں رہے لہٰذا وہ مستعفی ہو جائیں۔


  • وزیراعظم کےصاحبزادےحسین نوازلندن سےاسلام آباد پہنچ  گئے

    وزیراعظم کےصاحبزادےحسین نوازلندن سےاسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کےبڑے صاحبزادے حسین نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی کی جانب سے پانماما لیکس تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانےسےچند گھنٹےقبل وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اسلام آباد پہنچ گئے۔

    حسین نوازپی آئی اے کی پرواز پی کے786کےذریعےلندن سےوطن واپس پہنچے،ان کی آمد پربینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیےگئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ حسین نواز نے پاناما لیکس کیس کےحوالےسےلندن میں اہم شخصیات سےملاقاتیں اورمشاورت کی جس کے بعد وہ آج وطن واپس پہنچے ہیں۔


    پاناماکیس:جےآئی ٹی آج رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی


    دوسری جانب پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں 3رکنی جے آئی ٹی عملدرآمد بینچ آج دوپہرایک بجےسماعت کرےگا۔خصوصی بینچ میں جسٹس عظمت سعید شیخ اورجسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عمران خان ملکی سیاست کاراستہ روکناچاہتےہیں‘ محمداحمد خان

    عمران خان ملکی سیاست کاراستہ روکناچاہتےہیں‘ محمداحمد خان

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اےٹی سی نےعمران خان کواشتہاری قراردےرکھاہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ انتقامات سے بھری ہوئی ہے،ماضی میں احتساب کے نام پرمذموم مقاصد حاصل کیے گئے۔

    انہوں نےکہاکہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز پیش ہوئے،سپریم کورٹ پرپورا اعتماد ہے،لیکن جے آئی ٹی پرتحفظات ہیں۔

    ملک محمد احمد خان نےکہاکہ عمران خان بتائیں کہ انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کس نے کی؟، ہم نے ان کے خلاف 10 ارب روپے کا دعویٰ دائرکیا ہےلیکن وہ متعدد کیسز ہونے کےباوجود عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور فرار ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تاریخ کا ادراک نہیں، کیا اسلام آباد میں کاروبارزندگی معطل کرنا ٹھیک تھا۔


    مخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے، نوازشریف


    واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ ہمارےمخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی جو کر رہی ہے سب جانتے ہیں،مخالفین دھرنے اوراحتساب کی آڑمیں سازشیں کرتے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔