Tag: جے آئی ٹی

  • جے آئی ٹی ایک طرف اور قوم دوسری طرف جا رہی ہے، نوازشریف

    جے آئی ٹی ایک طرف اور قوم دوسری طرف جا رہی ہے، نوازشریف

    لندن : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی جےآئی ٹی ہمارے بدترین مخالفین کوسن رہی ہے،
    قوم کسی اورطرف اور جےآئی ٹی کسی اورطرف جارہی ہے، پاکستان میں جومعاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ میں نے جےآئی ٹی کو کہا کیا ڈھونڈنے کی کوشش کررہےہیں؟ کیا یہ کرپشن کا کیس ہے، وہ اس بات کا جواب ہی نہیں دےسکے۔

    جےآئی ٹی کو کہا کہ الزام کی حد تک ہی کوئی بات یا کوئی چیز سامنے لےآؤ لیکن ان کے پاس کچھ نہیں ہے، اس سے بڑا اور تماشہ کیا ہوگا۔

    پاکستان میں جو چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، کرپشن سےمتعلق کچھ نہیں ہے، جےآئی ٹی کی تاریخ واٹس ایپ سےشروع ہوکرابھی تک چل رہی ہے، پاکستان میں جومعاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1972سے ہمارے ذاتی کاروبار کے پیچھے گھوم رہے ہیں، میں اور میرے بچےحساب دے رہے ہیں، یہ مذاق ہے، ملک کاوقت ضائع کیا جارہاہے، مجھے یہ وقت بھی مل جاتا تو ملک اور قوم کی خدمت کررہا ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ 1972میں میں نہ وزیراعظم تھا نہ شہبازشریف وزیراعلیٰ تھے، اس وقت ہماری فیکٹری کو نیشنلائز کرلیا گیا تھا۔

    اگلا الیکشن بھی نون لیگ جیتے گی

    وزیراعظم نوازشریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی مخالفین الیکشن میں بری طرح ہارگئے، 90فیصد ضمنی الیکشن بھی ہم نے جیتے، مخالفین میں دم خم نہیں، 2018الیکشن بھی ن لیگ جیتےگی۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین حیلے بہانوں سے مجھے منسب سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

    امپائرکی انگلی کامطلب کیاہے؟

    وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ پاکستان کے خلاف ان کےجذبات ابل رہےہیں، دھرنے کی وجہ سےچینی صدر وقت پرنہ آسکے، چینی صدرکی آمد میں تاخیر سے معیشت پرفرق پڑا۔

    نوازشریف نے کہا کہ ترقی کے دشمن پاکستان کےخلاف ہوجاتےہیں، وہ اس طریقے سے سازش کاجال بننا چاہتےہیں، ان سےپوچھیں کہ امپائرکی انگلی کامطلب کیاہے؟

    یہ سازشی سیاستدان ملکی ترقی کے خلاف کام کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہاہے، لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئےختم ہونےجارہی ہے، ہرماہ بجلی کا نیا کارخانہ کام کرنا شروع کررہاہے۔

  • کیپٹن ریٹائرڈ صفدرجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدرجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کےلیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جے آئی ٹی کےسامنےپیش ہونے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود لیگی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور میڈیا سے بات کئے بغیر ہی جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہو گئے۔

    دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس بھی سربراہ عامر ضیا کی سربراہی میں جوڈیشل اکیڈمی میں ہی ہو رہا ہے۔


    حکومت اورخاندان نے خود کو احتساب کے لیےپیش کردیا‘ وزیراعظم


    وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر آج جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔


    جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، کمردرد کا بہانہ نہیں بنایا، شہبازشریف


    خیال رہےکہ اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیراعظم کےدونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

    یاد رہےکہ دو روزقبل پانامالیکس، جےآئی ٹی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو حتمی رپورٹ 10 جولائی کو جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔


    رحمان ملک نے شریف خاندان کے خلا ف دستاویزات جمع کرادیں


    واضح رہےکہ گزشتہ روز سابق وزیرادخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے جےآئی کے سامنے شریف خاندان کے خلا ف دستاویزات جمع کرادیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سینیٹررحمان ملک آج جےآئی ٹی کےسامنےپیش ہوں گے

    سینیٹررحمان ملک آج جےآئی ٹی کےسامنےپیش ہوں گے

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش ہوکر پاناما پیپرز اور شریف خاندان کے اثاثوں کے بارے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رحمان ملک جے آئی ٹی کےسامنے آج پیش ہوں گے۔

    انہوں نےسال 1994-95میں شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کی تھیں ۔وہ اپنے ہمراہ تمام ضروری دستاویزات لے کرجائیں گے۔

    خیال رہےکہ دو روز قبل سینیٹر رحمان ملک کا نیوز کانفرنس کےدوران کہناتھاکہ وہ غیر جانبداری کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان دیں گے۔

    ذرائع کےمطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رحمان ملک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شریف خاندان کے حدیبیہ پیپرملز کیسز کے بارے بھی بیان اور پس منظر ریکارڈ کرائیں گے۔


    جےآئی ٹی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو جمع کرائے، سپریم کورٹ


    یاد رہےکہ گزشتہ روزپانامالیکس، جےآئی ٹی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو حتمی رپورٹ 10 جولائی کو جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔

    واضح رہےکہ کل وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جے آئی ٹی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کا جواب جمع

    جے آئی ٹی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کا جواب جمع

    اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست پر اپناجواب جمع کراتے ہوئے جے آئی ٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل نے جے آئی ٹی کی درخواست پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔

    جواب میں تمام اداروں پر جے آئی ٹی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔ وزیر اعظم آفس نے جے آئی ٹی سے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    جواب میں ریکارڈ میں ٹمپرنگ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کو تمام ریکارڈ بر وقت فراہم کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس نے کسی گواہ کو نہیں پڑھایا۔ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کا سمن لیک کرنے کا الزام بھی جے آئی ٹی پر لگا دیا۔

    اٹارنی جنرل کے جواب میں بتایا گیا کہ نہال ہاشمی کو دھمکی آمیز تقریر پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ نیب کے مطابق عرفان نعیم منگی کو شوکاز نوٹس بد نیتی پر مبنی نہیں تھا۔ عدالتی احکامات پر 2 دن میں عملدر آمد کر دیا تھا، بلال رسول اور ان کی اہلیہ کے فیس بک اکاؤنٹ ہیک نہیں کیے گئے۔

    اٹارنی جنرل نے یقین دلایا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی کو شفافیت اور فیئر پلے کا حکم دیا جائے۔

    جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ لگتا ہے جے آئی ٹی نے زیادہ وقت ٹاک شوز دیکھنے میں گزارا اور سوشل میڈیا کی بھی بھرپور مانیٹرنگ کی گئی۔


  • پانامہ کیس : جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

    پانامہ کیس : جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

    اسلام آباد: پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو طلب کرلیا، انہیں حدیبیہ پیپر مل کے کاغذات ساتھ لانے اور وکیل کے بغیر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی مزید تفتیش کےلیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو بھی طلب کرلیا۔

    جے آئی ٹی نے خادم اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ حدیبیہ پیپرمل کے کاغذات بھی ساتھ لائیں۔

    اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف لاہور عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے پاناما ایشو پر وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا ، انہیں آج نوٹس مل گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ پاناما کیس پر بینکنگ کے تمام کاغذات اور دیگر متعلقہ دستاویزات لے کر آئیں۔


    انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انہیں اکیلے طلب کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وکیل کو ساتھ لے کر نہ آئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس بھی دوبارہ کھولا جائے گا اور اس میں دیگر ذمہ داران کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔


    شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے، رانا ثناء اللہ


    خیال رہے کہ آج ہی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے لاہور میں بیان دیا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران انکوائری نہیں شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے اور آج ہی جے آئی ٹی نے انہیں طلب کرلیا۔

  • تحریک انصاف کی جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کے لیے درخواست

    تحریک انصاف کی جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کے لیے درخواست

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کے لیے درخواست تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست میں پاناما کی تفتیش سے متعلق جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں جے آئی ٹی کی کارروائی کھلے عام کرنے اور اب تک کی تمام رپورٹس کی کاپی تحریک انصاف کو فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ خفیہ رکھے جانے سے شکوک و شبہات اور مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ شفافیت کا تقاضہ ہے کہ اب تک کی کارروائی منظر عام پر لائی جائے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست عدالت کا وقت ختم ہونے کے باعث واپس کردی گئی جس کے بعد درخواست کل صبح 9 بجے جمع کروائی جائے ۔

    یاد رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے 15 جون کو وزیر اعظم نواز شریف کو طلب کر رکھا ہے۔


  • پاناماجےآئی ٹی ن لیگ کاالیکشن سیل ہے‘ڈاکٹرطاہرالقادری

    پاناماجےآئی ٹی ن لیگ کاالیکشن سیل ہے‘ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناہےحسین نوازکی تصویرایک ڈرامہ ہے،انہوں نےکہاکہ تصویرخودبناکرلیک کی گئی اورخودہی تبصرےکررہےہیں۔

    تفصیلات کےمطابق لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ پاناما کیس میں بنائی جانے والی جے آئی ٹی ن لیگ کے2018 کا الیکشن سیل ہے۔

    جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ وہ سب ڈرامہ تھا،یہ تصویر حکومت نے خود لیک کروائی تھی۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نےکہاکہ ماڈل ٹاؤن میں جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں قصاص دیا جائے۔انہوں نےکہاکہ انصاف اور قصاص کے حصول کےلیے آخری سانس تک لڑیں گے۔

    عوامی تحریک کےسربراہ نے کہا کہ جب عوام تبدیلی کےلیے اٹھ کھڑے ہوں تو تبدیلی آجائے گی،ہم نے غریبوں کے خون کی حفاظت کی قسم کھائی ہے اور اسے پورا کریں گے۔

    طاہر القادری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے 2013 کے انتخابات سے قبل جو کہا تھا وہی ہوا۔

    واضح رہےکہ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے ملک کے مختلف سیاستدانوں سے ہمارے رابطے ہیں جن کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نواز شریف سے استعفیٰ لے، عمران خان

    جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نواز شریف سے استعفیٰ لے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گیلانی سے بطور وزیراعظم تحقیقات کے وقت استعفیٰ مانگا تھا، جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں تحقیقات میں رکاوٹیں آتی رہیں گی سپریم کورٹ نوازشریف سے استعفیٰ لے۔

    عمران خان نے کہا کہ جب حکمرانوں کو معلوم ہوا کے وہ جے آئی ٹی کنٹرول نہیں کرسکتے تو ن لیگ نے جے آئی ٹی کو روزانہ کی بنیاد پر دھمکیاں دینی شروع کردیں، عوام کو سب واضح ہوگیا کہ کھیل کس طرح موڑا جاریا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ پاناما جے آئی ٹی کی شفاف تحقیقات کےلیے نوازشریف سے استعفیٰ لیں کیونکہ اب کیس میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہیں، نوازشریف کے مستعفیٰ ہونے تک جے آئی ٹی آزادنہ کام نہیں کرسکتی۔

    پڑھیں: جے آئی ٹی نے دوبارہ پیشی کا سمن جاری نہیں کیا، حسین نواز

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قطری شہزادے کے پیش نہ ہونے سے کیس ہی ختم ہوجاتا ہے، پاناما کیس کی اصل  تفتیش کے لیے نوازشریف، شہبازشریف، اسحاق ڈارکو طلب کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے عندیہ دیا کہ پارٹی رہنماؤں کو کال دی ہے کہ وہ تیار رہیں اگر حکمران جماعت نے جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو تحریک انصاف سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی نظر آئی گی، ہم جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اُس کے بعد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی:‌ حکومت برداشت کا اعلیٰ‌ مظاہرہ کررہی ہے، مشاہد اللہ

    عمران خان نے شیخ رشید کے ساتھ اسمبلی کے باہر ہونے والی بدتمیزی کو منصوبہ بندی قرار دیا اور جمشید دستی کی گرفتاری پر مذمت بھی کر ڈالی، انہوں نے رکن قومی اسمبلی کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

  • حسن نواز جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

    حسن نواز جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کےچھوٹے صاحبزادے حسن نواز پانچ گھنٹے کی طویل تفتیش کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیرجوڈیشل اکیڈمی سے گھر کی جانب روانہ ہوگئے جب کہ بڑے صاحبزادے حسین نوازکل پانچویں مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے چھوٹےبیٹے حسن نواز جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوئے جہاں پانچ گھنٹے کی طویل تفتیش کے بعد وہ میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔

    حسن نواز تھکا دینے والے انتظار کے بعد جب جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے تو صحافیوں کو امید ہو چلی تھی کہ وہ کچھ دیر میڈیا ٹاک کریں گے تاہم حسن نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا اورمیڈیا ٹاک کے لیے ڈائس پرآنے کے بجائے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق حسن نواز نے آج اور حسین نوازنے کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پاناما تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی جےآئی ٹی کی آج ہونے والی پیشی میں وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کو بزنس دستاویز سے متعلق سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حسن نواز نے دوبارہ پیش ہونے پر بھی آمادگی ظاہرکردی ہے۔


    تصویر کیوں لیک ہوئی؟ حسین نواز سپریم کورٹ پہنچ گئے


    یاد رہےکہ گزشتہ روزحسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا تھا۔


    مشرف دورمیں بھی کچھ نہیں ملا تھا،ہم پرہمیشہ جھوٹے مقدمات بنائےجاتے ہیں، حسین نواز


    اس سے قبل 3 جون کووزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازنےچوتھی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے اور قانون و اداروں کے تقدس کے لیے جان کی بازی بھی داؤ پر لگائی ہے۔


    حسن نوازسے جےآئی ٹی کی 7 گھنٹے پوچھ گچھ


    واضح رہےکہ 2جون کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پہلی بار پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیےپیش ہوئےتھےجبکہ ساڑھے چھ گھنٹے تک جے آئی ٹی افسران نے اُن سے پوچھ گچھ کی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • مشرف دورمیں بھی کچھ نہیں ملا تھا،ہم پرہمیشہ جھوٹے مقدمات بنائےجاتے ہیں، حسین نواز

    مشرف دورمیں بھی کچھ نہیں ملا تھا،ہم پرہمیشہ جھوٹے مقدمات بنائےجاتے ہیں، حسین نواز

    اسلام آباد: وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے اور قانون و اداروں کے تقدس کے لیے جان کی بازی بھی داؤ پر لگائی ہے۔

    وہ جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے مسلسل چوتھی بار تفتیش کے لیے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عوام تک سچ پہنچانے کے لیے اگر جے آئی ٹی دوبارہ بھی بلائے گی تو ضرور آؤں گا۔

    حسین نواز نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جوابات دیئے اور دستاویزات پیش کیں جب کہ جے آئی ٹی نے دیگر گواہوں کو طلب کیا ہے جس کا مجھے پتہ نہیں کیوں کہ یہ جے آئی ٹی کی صوابدید ہے میری نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس متنازع نہیں، موقف سپریم کورٹ میں دیا جا چکا ہے فلیٹس پرسپریم کورٹ میں دیئے گئے اپنے موقف پرآج بھی قائم ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے طے ہو لیکن اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

    حسین نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف پہلے بھی باتیں کی گئیں لیکن کسی کا ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا اب بھی ایسا ہی ہوگا جیسا مشرف دور میں طیارہ کیس میں ہوا تھا جس میں سے کچھ برآمد نہیں ہواتھا اور اب بھی ایسا ہی ہوگا کیوں کہ کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ثبوت کہاں سے آئیں گے۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل 1جون 2017 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاتھا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے 2 گھنٹے انتظار بھی کرایا گیا ہے اوروکیل کو ساتھ بٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم مجھ سے جتنے سوالات کیے گئے میں نے جوابات دے دیے ہیں۔


    حسین شہید سہروردی سے لیکرآج تک صرف ہمارا احتساب ہوا ہے، حسین نواز


    حسین نواز کا کہنا تھا کہ میں نے تمام سوالات کے جوابات دے دیے ہیں اب میرے جوابات سے جے آئی ٹی کے اراکین مطمئن ہوئے یا نہیں ہوئے یہ اُن سے پوچھا جائے۔

    وزیراعظم کے بڑے صاحبزادےکاکہناتھاکہ ہمیں یہاں کسی کے رویے پر بات کرنے نہیں آیا تاہم اگر کوئی رکن جے آئی ٹی فیئرہوکر نہیں چلا تو اس پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا ئے گا۔


    حسن نوازسے جےآئی ٹی کی 7 گھنٹے پوچھ گچھ


    یاد رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پہلی بار پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیےپیش ہوئےتھےجبکہ ساڑھے چھ گھنٹے تک جے آئی ٹی افسران نے اُن سے پوچھ گچھ کی تھی۔

    واضح رہےکہ 30مئی کوحسین نوازکے علاوہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بھی پیش ہوئے تھے اور ان سے 13 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔