Tag: جے آئی ٹی تشکیل

  • لاہور دھماکہ: 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل، شواہد جمع

    لاہور دھماکہ: 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل، شواہد جمع

    لاہور : گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ لاہور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

    پانچ رکنی جے آئی ٹی میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایس پی سی ٹی ڈی، آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کا ایک ایک رکن شامل ہے، حکام کی جانب سے جےآئی ٹی رپورٹ جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفتیش کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے تھے۔

    دھماکے میں تباہ ہونے والی تمام موٹر سائیکلوں کی شناخت ہو گئی ہے جو کہ شہید یا زخمی ہونے والے افراد کی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار سے 5 کلو گرام بارودی مواد، پرائما کورڈ اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔


    مزید پڑھیں: ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی


    حملہ آور کے بال، اعضاء اورجلد کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں، فرانزک سائنس لیبارٹری اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جگہ کا جائزہ لے کر جائے وقوعہ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

  • سندھ حکومت نےعزیربلوچ کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    سندھ حکومت نےعزیربلوچ کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    کراچی : سندھ حکومت نے عدلیہ کے حکم پرعزیربلوچ سے تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی بنادی۔

     تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا سربراہ ایس ایس پی سطح کا افسر ہوگا، ممبران میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، رینجرز، کاؤنٹرٹیریزم ڈپارٹمنٹ، اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہوں گے۔

    ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عزیر بلوچ سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو سمری ارسال کی گئی تھی جو منظور کر لی گئی۔

    ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کالعدم لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ سات روز میں محکمہ داخلہ سندھ کو پیش کرے گی۔

    انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج نے سندھ حکومت کو پندرہ روز میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔