Tag: جے آئی ٹی

  • پاناما جے آئی ٹی اجلاس: نیب افسر مسلسل غیر حاضر

    پاناما جے آئی ٹی اجلاس: نیب افسر مسلسل غیر حاضر

    اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے اجلاس جاری ہیں تاہم نیب کی نمائندگی کرنے والے افسر عرفان نعیم منگی مسلسل غیر حاضر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی 60 روزہ تفتیشی مدت کا آغاز ہوچکا ہے۔ اب تک جے آئی ٹی کی 6 رکنی ٹیم کے 3 اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

    ان 3 اجلاسوں میں تحقیقات کا طریقہ کار بھی طے ہوگیا جبکہ کیس میں آگے بڑھنے پر بھی مشاورت ہوگئی۔

    تاہم نیب کی نمائندگی کرنے والے افسر عرفان منگی ایک بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ نیب کے افسر عرفان نعیم منگی بیرون ملک دورے پر ہیں۔

    مزید پڑھیں: جے آئی ٹی کی پہلی پیشی میں نواز شریف نا اہل ہوسکتے ہیں

    یاد رہے کہ پاناما کیس میں نامزد افراد سے پوچھ گچھ اور منی ٹریل کی کھوج لگانے کے لیے نیب اہم ترین ادارہ ہے۔

    یاد رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نیب کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے منی لانڈرنگ سے متعلق اعترافی بیان پر کارروائی نہ کرنے پر بھی نیب کی سرزنش کی جا چکی ہے اور اب پاناما کیس کی تفتیش کے اہم مراحل میں بھی نیب افسر غیر حاضر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جے آئی ٹی سب سے پہلے وزیراعظم سے شواہد طلب کرے، اعتزاز

    جے آئی ٹی سب سے پہلے وزیراعظم سے شواہد طلب کرے، اعتزاز

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹیم کا مقصد ثبوت جمع کرنا ہے، جے آئی ٹی کی سب سے پہلی توجہ ان ثبوت کے مانگنے پر ہونی چاہیے جن کا نواز شریف نے کہا تھا کہ میرے پاس شواہد موجود ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’اعتراض ہے‘‘ میں میزبان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ ساری ذمہ داری سپریم کورٹ کے بینچ پر آگئی ہے، انہوں نے خود ہی جے آئی ٹی کے افسران کو منتخب کیا ہے، ٹیم کو میں ذاتی طور پر نہیں جانتا، اب ٹیم کے ارکان کی مانیٹرنگ یا انہیں راہ راست پر رکھنا یا انہیں بااختیار کرنا بینچ کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مقصد ثبوت کو جمع کرنا ہے، جے آئی ٹی کی سب سے پہلی توجہ ان ثبوت کے مانگنے پر ہونی چاہیے جن کے بارے میں وزیراعظم نے اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور اس بینچ کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، حسین نواز کہتے رہے ہیں کہ جب بھی کسی ادارے کے سامنے پیش ہونا پڑا تو پیش ہوں گا اور ثبوت بھی دوں گا۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ججز نے وزیر اعظم کو کھلم کھلا جھوٹا نہیں کہا، نواز شریف کا جو قطری خط والا موقف تھا ان خطوں کو ججز نے مسترد کیا ہے اور نواز شریف کے موقف کو تسلیم نہیں کیا اگر تسلیم کرلیتے تو جی آئی ٹی کیوں بنتی؟

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جھوٹا کہنے اور ان کا موقف تسلیم نہ کرنے کے درمیان محض باریک سی لائن ہے، یہ بات ثابت ہے کہ 547 صفحات میں ان کے بیان کو درست تسلیم نہیں کیا۔

    ڈان لیکس میں مریم نواز کے ملوث ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس بند کمرے میں تھی لیکن ہماری کی گئی باتیں ٹی وی پر چلتی رہیں،شاہ محمود نے ایک ٹاک شو میں شکوہ کیا میری بات غلط پیرائے میں میڈیا میں دی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سیل چلانے والے شخص کو اگر ڈان لیکس میں شامل ہی نہ کیا جائے تو یہ عجیب بات ہوگی۔

  • پاناما جے آئی ٹی سے بچنے کے لیے ایف آئی اے افسران چھٹیوں پر روانہ

    پاناما جے آئی ٹی سے بچنے کے لیے ایف آئی اے افسران چھٹیوں پر روانہ

    اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بننے سے قبل ہی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی کے افسران چھٹیوں پر جانے لگے۔ ایف آئی اے کے 2 افسر جے آئی ٹی کے لیے نام جاتے ہی رخصت پر چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں سے تفتیش کا معاملے پر جے آئی ٹی کے لیے نام فائنل کر کے سپریم کورٹ بھجوانے کا کل آخری روز ہے۔ تاہم جے آئی ٹی سے بچنے کے لیے اداروں کے افسر چھٹیوں پر جانے لگے۔

    ایف آئی اے نے جے آئی ٹی کے لیے جو 3 نام سپریم کورٹ بھیجے ان میں سے 2 افسران کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق الرحمٰن میڈیکل چھٹی پر چلے گئے۔

    تاہم اے آر وائی نیوز کے رابطہ کرنے پر احمد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ دفتر میں موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    جے آئی ٹی کے لیے تیسرا نام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کا ہے۔ واجد ضیا پرویز مشرف غداری کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بھی تھے۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی دور کے حج اسیکنڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بھی کی تھی۔ واجد ضیا کو جاوید علی بخاری کو ہٹانے کے بعد سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایس ای سی پی نے بھی ناموں کی فہرست تیار کرلی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ظفر مرزا، طارق بختاور، علی عظیم، عثمان حیات اور عامر خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    ان پانچوں میں سے 3 نام سپریم کورٹ بھجوائے جائیں گے۔

  • جے آئی ٹی وزیراعظم سے کیا سوالات کرے گی؟؟

    جے آئی ٹی وزیراعظم سے کیا سوالات کرے گی؟؟

    اسلام آباد: پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے اور کچھ سوالات کے جوابات مانگے ہیں، وہ سوالات یہ ہیں۔

    گلف اسٹیل کیسے بنی؟

    گلف اسٹیل کیوں فروخت ہوئی اس کے واجبات کا کیا ہوا؟

    گلف اسٹیل کی فروخت کی آمدنی کہاں خرچ ہوئی؟

    گلف اسٹیل کی آمدنی جدہ ، قطر اور پھر لندن  کیسے پہنچی؟

    کیا حسن نواز اور حسین نواز  90ء کے آغاز میں لندن کے فلیٹس خریدنے کی عمر تک پہنچ چکےتھے؟

    حمد بن جاسم کا اچانک پیش ہونے والا خط ایک حقیقت ہے یا خیالی بات؟

    بیریئر شیئرز کو کس طرح لندن کے فلیٹس میں تبدیل کیا گیا؟

    نیلسن انٹر پرائز اور نیس کول کے اصل اور بینیفیشل مالکان کون ہیں؟

    حسین نواز کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا ؟

    وزیراعظم نواز شریف کو تحفہ دینے کی رقم حسن نواز کے پاس کہاں سے آئی؟

    فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور دیگر کمپنیوں کا سرمایہ کہاں سے آیا؟

    ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کس طرح قائم کی گئی؟

    وزیراعظم نواز شریف کو کروڑوں روپے مالیت کے تحفہ دینے کی رقم حسن نواز کے پاس کہاں سے آئی؟

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس کے فیصلے میں وزیراعظم سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے

    یہ پڑھیں: سپریم کورٹ کا نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا حکم

  • نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا

    نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا

    کراچی: نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا، حماد صدیقی سمیت آٹھ ملزمان کونامزدکرنے کی سفارش کردی۔

    سانحہ بلدیہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش کردی گئی، نئی ایف آر دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کرنے کی سفارش، حماد صدیقی، رحمان بھولا، محمد زبیر اور دیگرکےخلاف کارروائی کاکہہ دیا، سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر نے از سر نو بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کی۔

    جے آئی ٹی نے پہلے سے درج مقدمے کی واپسی اور رحمان بھولا، عمرحسین، سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کرنے کی سفارش کی، جے آئی ٹی کے مطابق رحمان بھولا اورنگی ٹاؤن سیکٹرکاجوائنٹ انچارج تھا، حماد صدیقی نے رحمان بھولاکے ذریعے بھتہ مانگاتھا، فیکٹری مالکان نے ایم کیوایم رہنماؤں سے نائن زیرو جاکرملاقات کی، ملاقات کے باوجود بھتے کی رقم میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزمان عبد الرحمان عرف بھولا نےمالکان سےپچیس کروڑ روپے بھتہ اورفیکٹری منافع میں حصہ طلب کیاتھا۔

    فیکٹری مالکان ایک کروڑ روپے دینے پرراضی تھے،فیکٹری مالکان کو بھتہ نہ دینے پرسبق سیکھانے کا فیصلہ کیا گیا، فیکٹری کےکارندے زبیرچیریا اوردیگرچارافراد نے کمیکل پھنک کر آگ لگائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سینئر رہنماوں کےدباؤ پر واقعہ شارٹ سرکٹ قراردے دیا، فیکٹر ی مالکان نے ہاتھ پاوں مارے تو محمد علی حسن قادری سے ملاقات کروائی گئی، حسن نے فی جاں بحق کےلئے ڈھائی اور زخمی کےلئے ایک لاکھ روپےطلب کیے، رقم انیس قائم خانی کے منہ بولے بیٹے عبدالستار تک پہنچی، انیس قائم خانی کا نام نامزد ملزمان میں نہیں ہے۔

    تفتیشی افسر نےعدالت کوبتایاکہ جے آئی ٹی رپورٹ اعلیٰ افسران کوارسال کردی گئی ہے، عدالت نے استفسارکیاکہ ملزم منصور کہاں ہے ایک ماہ میں کیوں گرفتار نہ کیاجاسکا،یہ کوئی عام مقدمہ نہیں جو آپ کہہ دیں تعمیل نہیں ہوئی، عدالت نے آئی جی ویسٹ کوتفتیشی افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کاحکم بھی دیا۔

    میڈیا سے گفتگومیں وکیل کاکہناتھاکہ تین سال سے زائد وقت گزرنے کے باوجودکیس جے آئی ٹیز کی بنیادپرچل رہاہے اور متاثرہ خاندانوں کوتاحال انصاف نہیں ملا، عدالت نے مالکان کوحاضری سے استثنیٰ دینےکی درخواست منظورکرلی، سانحہ بلدیہ کیس کی آئندہ سماعت بائیس مارچ کوہوگی۔

  • صولت مرزا کو پھانسی سے کسی حد تک انصاف مل گیا، بیوہ شاہد حامد

    صولت مرزا کو پھانسی سے کسی حد تک انصاف مل گیا، بیوہ شاہد حامد

    اسلام آباد: صولت مرزاکےہاتھوں قتل ہونےوالےشاہدحامد کی بیوہ نےکہا ہے کہ مجرم کی پھانسی سےکسی حد تک انصاف مل گیا،ان کی ایف آئی آر میں ایم کیوایم کانام تھا، جبکہ چالان میں الطاف حسین سمیت پانچ افراد کےنام ہیں ۔

    اے آروائی نیوزکےپروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی پھانسی سےایک حدتک انصاف مل گیا،ایف آئی آر ایم کیوایم کےخلاف درج کرائی،چالان میں الطاف حسین سمیت5افرادکےنام ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کےای ایس سی کوٹھیک کرنا چاہتےتھےجوایک پارٹی کوپسند نہیں تھا فاروق ستار،وسیم اختر اور نسرین جلیل نےشاہد حامد کو دھمکیاں دیں۔

    شہناز حامد کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کو دھکمیاں دی گئیں کہ کراچی میں رہنا ہے تو ہمارے کہنے پرچلو بیٹے کو دھمکیاں دی گئیں،دوستوں سے کہلوایا کہ صولت مرزا کومعافی دے دو ایم کیوایم کو ڈرتھااسٹارٹیرارسٹ لٹک گیا تو کوئی ہمارے لیے کام نہیں کرے گا۔

  • صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل،جلاد بھی پہنچ گیا

    صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل،جلاد بھی پہنچ گیا

    مچھ : انیس مارچ سے پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کی موت کا پروانہ بالآخر مل گیا، مچھ جیل حکام نے ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

      جے آئی ٹی کے مطابق پھانسی کے قیدی صولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں رہی۔ اہل خانہ بھی آخری ملاقات کر کے چلے گئے، اورجلاد بھی مچھ جیل پہنچ گیا ،کل تختہ دار پر چڑھا دیا جائےگا۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے تہلکہ خیز بیان کے بعد جے آئی ٹی نے جیل میں صولت مرزاسےپوچھ گچھ کی ۔جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیاکہ مزید پوچھ گچھ یا یا تفتیش کی ضرورت نہیں۔صولت مرزا کو پھانسی دے دی جائے ۔ صولت مرزا کو مچھ جیل میں کل صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔جس کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔

    صولت مرزا کی پھانسی دو بار پہلے بھی مؤخر ہوئی تھی اور گزشتہ ہفتےتیسری بار بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔

  • صولت مرزا کی اہلیہ نے شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کردی

    صولت مرزا کی اہلیہ نے شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کردی

    کراچی: صولت مرزا کی اہلیہ نےسندھ ہائی کورٹ میں شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کیلئے درخوست دائر کردی ۔

    صولت مرزاکی اہلیہ نےسندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہونے تک اسکےشوہرکی پھانسی موخر کی جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنےکیلئےشاہدحامدکیس بھی دوبارہ کھولا جائے،سابق ایم ڈی کی ای ایس سی کے قتل میں ملوث دیگرملزمان کوبھی کیفرِکردار تک پہنچایا جائے۔

    اس سے پہلےصولت مرزاکےخط پرکارروائی کرتےہوئے سندھ ہائی کورٹ نے انسپیکشن ٹیم کوہدایت کی تھی کہ صولت مرزا کے تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق صولت مرزاسےآج انکےاہل خانہ نے بھی ملاقات کی۔

  • صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ حکام کو بھیج دی گئی

    صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ حکام کو بھیج دی گئی

    اسلام آباد : صولت مرزا کی جے آئی ٹی مکمل کرکے رپورٹ حکام کو بھیج دی گئی ہے،تو صولت مرزا کی اہلیہ پھانسی رکوانے کیلئے پٹیشن سندھ ہائی کورٹ میں دائرکریں گی۔

    جے آئی ٹی کے تمام ممبران صولت مرزا سے ہونے والی پوچھ گچھ اور حتمی رپورٹ سے متفق ہیں۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق صولت مرزا اپنے بیان پر قائم ہے اور اس نے اپنی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اورصولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ کی گنجائش نہیں۔

    صولت مرزا نے کسی کے دباؤ کے تحت بیان نہیں دیا۔۔ صولت مرزا کی اہلیہ نے پھانسی رکوانے کیلئے پٹیشن دائرکرنےکیلئےکاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

    صولت مرزاکےحوالےسے دو درخواستیں اور دومقدمات پہلے ہی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ صولت مرزاکوپھانسی دینے کے لئے تیسری مرتبہ ڈیتھ وارنٹ بارہ مئی کیلئےجاری ہوئےہیں۔

  • جے آئی ٹی میں پاکستان عوامی تحریک کا پیش ہونے سے انکار

    جے آئی ٹی میں پاکستان عوامی تحریک کا پیش ہونے سے انکار

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی میں پاکستان عوامی تحریک نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے، جس پر گواہان اور ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

    سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی سربراہی میں ہونے والے جے آئی ٹی کے اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا، جس پر انہوں نے انکار کردیا اس سے پہلے بھی پی اے ٹی چار مرتبہ جے آئی ٹی میں شرکت سے انکار کرچکی ہے۔

    جس جے آئی ٹی نے تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے گواہان اور ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے کہ وہ اپنے بیان قلمبند کروائیں جے آئی ٹی نے دیگر برانچ سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان سے رائے لی گئی ہے کہ جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔