Tag: جے آئی ٹی

  • طاہر القادری کی پاکستان آمد، کارکنوں کا والہانہ استقبال

    طاہر القادری کی پاکستان آمد، کارکنوں کا والہانہ استقبال

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپس پہنطے تو کاکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ طاہر القادری لاہور ائیر پورٹ سے قافلے کی شکل میں داتا دربار کی جانب سے روانہ ہو گئے ہیں۔

    اٹھائیس اکتوبر کو کینیڈا اور مختلف ممالک کے دورے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ناقدین کی جانب سے عوامی تحریک کے رہنما  پر پاکستان آمد کے حوالے سے دی جانے والی آرا کو انھوں نے غلط ثابت کردیا ہے جبکہ طاہر القادری کی پاکستان آمد کے سلسلے میں بھی مختلف اداروں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم وہ ان سب کے باوجود پاکستان پہنچ گئئے ہیں۔

    طاہر القادری جب لاہور ائیر پورٹ پر اُترے تو عوامی تحریک کے راہنماوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ طاہر القادری کی پاکستان آمد پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی خوشی دیدنی تھی۔ طاہر القاردری جب ائیر پورٹ سے باہر آئے تو کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے، نعروں کے جواب میں عوامی تحریک کے رہنما نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ طاہر القادری کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیر پورٹ پر موجود تھی جس میں بڑی تعداد میں عورتیں اوربچے بھی شامل تھے۔

    ترجمان پی اے ٹی کے مطابق ڈاکٹر طاہر لقادری کو لاہور ایئر پورٹ سے جلوس کی شکل میں رنگ روڈ، ہربنس پورہ، مغل پورہ، صدر گول چکر، دھرم پورہ، مال روڈ، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتا دربار لایا جائیگا پھر وہ داتا دربار سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے۔ڈاکٹر طاہر لقادری کی آمد پر منہاج القرآن اور پی اے ٹی کے کارکنان ایئر پورٹ، درتا دربار اور ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے پاکستان پہنچنےکےبعداےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگومیں کہا کہ وہ حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی محض قاتلوں کو تحفظ دینےکےلئے بنائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ شہیدوں کےخون کا قانون کےمطابق بدلہ لیاجائیگا۔ علامہ طاہرالقادری نے مزید کہا کہ جس جےآئی ٹی میں پنجاب پولیس کاافسرشامل ہووہ قبول نہیں کریں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ٹریبونل رپورٹ کو چھپایا جانا ظاہر کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جس رپورٹ میں ورثا اور گواہان کو ہی شامل نہ کیاجائے اس کی اہمیت کیا ہوگی؟ طاہر القادری نے حکومت کو مخاطب کر کے کہاکہ وہ ان سے خوف زدہ نہ ہوں۔

    بعد ازاں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اپنے کارکنوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں داتا دربار کیلئے روانہ ہو گئے۔ طاہر القادری کی آمد پر پنجاب حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ریاستی اداروں پر نہ کبھی پہلے دھاوا بولا نہ آئندہ دھاوا بولیں گے ،دھاوابولنے والے خود حکمران ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ جو آپ سے اختلاف رکھے اسے چور اور ڈاکو کہنا شروع کر دیا جائے۔جو لوگ انقلاب لانا چاہتے ہیں وہ انقلاب نہیں بگاڑ لا رہے ہیں، تحریک انصاف کے انقلاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کسی کو گالی دینا کہاں کا انقلاب ہے۔

  • حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    لاہور: صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو عمران خان کے دھرنے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

    جبکہ طاہرالقادری کو وطن واپسی پر گرفتار بھی نہیں کیا جائے گا،ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم نئی جے آئی ٹی انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔

    اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سمیت کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تیس نومبر کے دھرنے کے لیے پنجاب اور لاہور سے نکلنے والے جلوسوں کو نہیں روکا جائے گا۔

    جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر نہ تو انہیں گرفتار نہیں کیاجائے گا اور نہ ان پر پابندی عائد کی جائے گی، زعیم قادری کا کہنا تھاکہ آئی ڈی پیزپرتشدد اوران کے خلاف مقدمات کے اندراج نے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔

  • سانحۂ اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری نے جے آئی ٹی کاقیام مسترد کردیا

    سانحۂ اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری نے جے آئی ٹی کاقیام مسترد کردیا

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ ہےاوردوسری وجہ لاقانونیت اورامن وامان کی مخدوش صورتحال ہے جس کے سبب بیرونی سرمایہ دار تو دور یہاں کہ مقامی سرمایہ داربھی اپنا پیسہ باہرمنتقل کررہے ہیں۔ انہوں سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے مشہور ترین کردارگلوبٹ کی رہائی کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ بوسیدہ نظام جس کی تبدیلی کے لئے ہم نکلے ہیں۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب کے دوران انہوں نے حکومتی وزراء کی جانب سے لگائے گئے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت دھرنوں سے نہیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔

    انہوں سے سوال کیا کہ کیا ملک میں لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری، تعلیمی مواقع کی قلت اور صحت کی سہولیات کا فقدان دھرنے کے سبب ہے؟

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے گلو بٹ کی رہائی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہےوہ نظام جس کی تبدیلی کے لئے ہم احتجاج کررہے ہیں، شہباز شریف کو مبارک ہو ان کا چہیتا گلوبٹ رہا ہوگیا، اسے پھولوں کے ہار پہنائے جائیں۔

    اسلام آباد میں دھرنے اورشیلنگ کے واقعات کےلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹٰیم (جے آئی ٹی) کے قیام پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہم پرگولیاں چلانے والی پولیس سے تحقیق کرانا چاہتی ہے، قوم کا وقت اور پیسہ نہ ضائع کیا جائے ہم اس جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تحقیقاتی ٹیم آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی اور اسلام آباد کے باہر کسی صوبے کی پولیس کے افسران کہ جن پروہ اورحکومت دونوں اتفاق کرلیں، کہ دو دو افسران پر مشتمل ہوتو پھرجےآئی ٹی کا فیصلہ قابلِ قبول ہوگا۔

    انہوں نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام خودکشی کررہے ہیں اورحکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں مل رہی، انہوں عوام سے کہا کہ جب تک ملک کے اٹھارہ کروڑعوام اس نظام کے خلاف نہیں اٹھ کھڑے ہوں گے حالات نہیں بدلیں گے۔