لندن: برطانیہ میں بین الاقوامی رائل ایئر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے پائلٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آج بین الاقوامی رائل ایئر شو کا آغاز ہو گا ، ایئرشو میں پاکستان کےجےایف 17تھنڈر کے پائلٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان کے جنگی اور عسکری طیارے سی ون تھرٹی ہرکولیس اور آئی ایل سیون ایٹ بھی برطانیہ میں ہونے والے دنیا کےسب سے بڑے ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو کا حصہ بنیں گے۔
سب سے بڑے ایئر فورس شو میں دنیا کے مختلف ممالک حصہ لیں گے ، میلے میں جدید جاسوس، پٹرول،لڑاکا ، کارگو اورریسکیو جہاز شامل ہوں گے۔
پیرس ایئر شو میں پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم مچ گئی، چینی کمپنی کے لڑاکا طیارے اور پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
پیرس میں گزشتہ ایک صدی سے منعقد ہونے والے دنیا کے مقبول ترین ایئر شو کا آج چوتھا دن ہے، کہا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں اب تک سودے ہو چکے ہیں، یہ ہوا بازی کی صنعت اور دفاعی ساز و سامان کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ مانا جاتا ہے۔
پیرس ایئر شو میں چینی کمپنی کے لڑاکا طیارے اور پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے، شو میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے لڑاکا طیارے نمائش کے لیے موجود ہیں، تاہم پاک چین دوستی کا شاہکار جے ایف 17 تھنڈر عوامی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
چین کے جے 35 اور جے 10-C اور میزائل ٹیکنالوجی بھی اس نمائش میں موجود ہے، اور چینی کمپنی کے اسٹال پر عوام کی خصوصی دل چسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ روئٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے ایئر انڈیا 787 کے حادثے کے بعد نمائش میں موجود بوئنگ (BA.N) نے نئے سودوں کا اعلان نہیں کیا ہے، اس کمپنی کے مندوبین کی جانب سے خاموشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دوسری طرف یورپ کے ایئربس (AIR.PA) کے کامیاب سودوں میں تیزی آ رہی ہے، تاہم انھوں نے بھارت میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔
بھارت پر پاکستان کی حالیہ شاندار فتح نے ہر پاکستانی میں جوش بھر دیا ہے اور لوگ جانوروں کے نام پاکستان کے جنگی جہازوں کی مناسب سے رکھ رہے ہیں۔
عیدالاضحیٰ کی آمد میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں اور لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرنے کے لیے مویشی منڈی جا رہے ہیں تاکہ اپنی پسند کے جانور خرید سکیں۔
یوں تو ملک بھر میں لگی سینکڑوں مویشی منڈیوں میں لاکھوں کی تعداد میں قربانی کے جانور فروخت کے لیے لائے گئے ہیں۔ لیکن ہم یہاں آپ کو چند ایسی مویشی منڈیوں کی سیر کرا رہے ہیں جہاں منفرد ناموں والے خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور موجود ہیں۔
سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی مویشی منڈی میں ہزاروں جانور فروخت کے لیے موجود ہیں، لیکن سب کی توجہ کا مرکز وہ تنومند بیل ہیں، جو بھارت کو دندان شکن جوان دینے والے پاکستانی طیاروں جے ایف 17 تھنڈر، میراج، ایف 16 طیاروں پر رکھے گئے ہیں۔
لوگ دور دور سے جنگی طیاروں کے نام والے یہ خوبصورت اور صحت مند جانور دیکھنے آ رہے ہیں جو نام کی طرح بہادر اور طاقتور بھی ہیں اور کوئی عام شخص ان پر ہاتھ رکھنے کی جرات نہیں کرتا۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کے یہ نام حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے، جس طرح پاکستان کے جنگی طیارے اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں، اسی طرح ان جہازوں کے ناموں والے جانور بھی عیدالاضحیٰ پر اللہ کی راہ میں قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔
سکھر کی طرح دادو کی مویشی منڈی میں بھی جے ایف 17 تھنڈر نامی بیل فروخت کے لیے لایا گیا ہے۔ نوشہرو فیروز میں قدر آور سلطان نامی بیل نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔
پنجاب کے شہر بہاولنگر کی مویشی منڈیوں میں ناز نخروں سے پلے چولستان نسل کے خوبصورت بیل موجود ہیں۔ جن کے نام شیرو، کالو، دلبر، چینا، بھورا ہیں۔
چنیوٹ میں رستم چنیوٹ، لال بادشاہ، بلیک بیری اور سلطان کی دھوم ہے۔ ان بیلوں کی نسل نایاب تو ارکھ رکھاؤ بھی شاہانہ ہے۔
خانیوال میں بھولو، راجا، بادشاہ، ڈولو، شہزادہ اور ہیرو نامی بیلوں کے شہر بھر میں چرچے ہیں اور لوگ دور دور سے انہیں دیکھنے آ رہے ہیں۔
تاہم جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت دوگنے اضافے کی وجہ سے شہریوں کو اپنے من پسند جانور خریدنے کے سلسلے میں مشکل کا سامنا ہے۔
جب کہ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ مالکان کے بقول انہوں نے اپنے نایاب نسل کے جانوروں کو عام چارے اور بھوسے کے ساتھ دیسی گھی، خشک میوہ جات، انڈے، دودھ، مکھن کھلا کر پالا ہے۔
اسلام آباد : سعودی عرب میں سپئیرز آف وکٹری 202 مشقوں کے دوران جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں شاندار پر فارمنس دیا، زبردست آپریشنل صلاحیتوں اور تکنیکی خوبیوں نے تھنڈر کو مرکز نگاہ بنائے رکھا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکسرسائز سپیئرز آف وکٹری میں حصہ لینے والا پاک فضائیہ کا دستہ وطن واپس پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر سپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے نے بھرپور انداز میں حصہ لیا، فضائیہ کے دستے میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیارے،کومبیٹ بپائلٹس اور ٹیکنیکل گراؤنڈ کریو شامل تھا۔
پاک فضائیہ کے طیاروں اور عملے نے ایکسرسائز میں بہترین پیشہ وارانہ انداز میں حصہ لیا اور بین الاقوامی ڈپلائمنٹ کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک اور واپسی پر نان سٹاپ پرواز کی ۔
پاک فضائیہ تھنڈرز نے دوران پرواز ائیر ٹو ائیر ری فیولنگ کا مظاہرہ بھی کیا، ایکسرسائز سپئیرز آف وکٹری میں شرکت اور واپسی کے لیے نان سٹاپ پرواز جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی لانگ رینج اپریشنل صلاحیتوں کی مظہر ہے۔
سپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز کا مقصد حقیقت سے قریب ترین فضائی جنگ کے ماحول میں اشتراک کار کو فروغ دینا تھا، سپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، بحرین، اور فرانس نے شرکت کی جبکہ یونان، قطر، متحدہ عرب امارات ،امریکہ اور برطانیہ نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔
ایکسرسائز کے دوران فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے بہترین آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
آپریشنل صلاحیتوں اور تکنیکی خوبیوں کے باعث جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو مشقوں کے دوران بھرپور پذیرائی ملی، پاکستان ایئر فورس کے ایئر اور گراؤنڈ کریو کی ایکسرسائز سپیئرز آف وکٹری میں بھرپور کامیاب شرکت اعلی اپریشنل ٹریننگ کی عکاس ہے۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں جدید ترین جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس کی بدولت پاکستان کو اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن پر سبقت حاصل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی میں جے ایف سیونٹین تھنڈرکا کلیدی کردار رہا، جدید ترین طیارےکی بدولت پاکستان کو ایک بار پھر اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن پر سبقت حاصل ہوئی۔
کس مہارت اورخوبصورتی سےاس لڑاکا طیارے نے ستائیس فروری دو ہزار انیس کو دشمن کےدانت کٹھے کئے ،اس جہاز میں کون کون سے اہم ٹیکنکل چیزیں شامل ہیں۔
فخرِ پاکستان جے ایف سیونٹین تھنڈر کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ پاک چین دوستی کا استعارہ ہے، جے ایف سیونٹین تھنڈر ایک ملٹی رول طیارہ ہے، جو کہ ائیر ٹو ائیر اور ائیر ٹو گراؤنڈ اٹیک کر سکتا ہے۔
یہ آٹھ ہزار پاؤنڈ وزن اٹھا سکتا ہے اور اس کی رفتار تقریبا دو ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے، تھنڈر ریکی ، ایکروبیٹ سب کرسکتا ہے جبکہ تھنڈر بلاک ٹو فضا میں ہی ری فیول ہوسکتا ہے۔
جے ایف سیونٹین تھنڈر بیک وقت اے فائیوسی،ایف سیون پی،معراج تھری اور معراج فائیو جیسے چارطیاروں کی صلاحیت پوری کرسکتا ہے۔
بی وی آر سسٹم کا حامل طیارہ انتہائی فاصلے پر موجود اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، کامرہ میں پاکستانی انجینئیرز اور ٹیکنیشینز نے چین کے تعاون سے چوتھائی صدی سے بھی کم وقت میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کی تیاری کے ہدف کو عبور کرکے ایروناٹیکل کی دنیا میں ایک ریکارڈ قایم کیا۔
پاکستان میں تیار ہونے والے یہ بہترین طیارے پاکستان فضائیہ کے انجینئیرز ،ٹیکنیشینز مکینیکل اسٹاف کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈرز دبئی ایئر شو 2023 میں حصہ لینے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر اونچی اڑان کے لیے تیار ہے، یہ طیارے ایئر شو 2023 میں حصہ لینے کے لیے دبئی پہنچ گئے، دبئی ایئر شو 2023 المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد کیا جا رہا ہے جو 13 سے 17 نومبر تک جاری رہے گا۔
پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 دبئی ایئر شو میں ایروبیٹکس کا مظاہرہ کریں گے، جب کہ بلاک 3 طیارہ دبئی ایئر شو میں اسٹیٹک ڈسپلے کا حصہ ہوگا، ذرائع کے مطابق پی اے سی کامرہ کے تیار کردہ سپر مشاق طیارے بھی دبئی ایئر شو کا حصہ بنیں گے، چین کی پی ایل اے ایئر فورس کے 7 ملٹی رول جے 10 سی طیارے بھی دبئی ایئر شو کا حصہ ہوں گے۔
بھارتی ماہر نے اعتراف کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دعوؤں کے باوجود بھارتی تیجاس ناکام اور پاکستانی تھنڈر کامیاب طیارہ ہے، پاکستان جے ایف سیونٹین تھنڈر کئی ممالک کو برآمد کر چکا ہے، جب کہ بھارتی تیجاس آج بھی ڈیولپمنٹ فیز میں ہے، پاکستان بلاک تھری بھی لانچ کر چکا ہے جب کہ بھارت کا تیجاس ایم کے 1 اے بھی حتمی نہیں۔
بھارتی ماہر کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے ممالک کے لیے جے ایف-17 تھنڈر ایک آئیڈیل طیارہ ہے، پاکستان کی طرف سے جے ایف سیونٹین تھنڈرز کی تیاری کی صلاحیت اس کو برآمدی مارکیٹ میں بہتر مقام دیتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی جے 10 سی طیاروں کا تعلق فرسٹ اگست ایروبیٹکس ٹیم سے ہے، بھارت کی ہندوستان ایروناٹکس کا تیار کردہ تیجاس طیارے بھِی شو میں اسٹیٹک ڈسپلے اور ایریل کارکردگی دکھائیں گے۔
اسلام آباد : پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈرز دبئی ائیرشو 2023 میں اونچی اڑان کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق فخرپاکستان جے ایف 17 تھنڈر اونچی اڑان کے لئے تیار ہے ، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے تیارکردہ جے ایف 17 تھنڈرز دبئی ائیرشو 2023 میں حصہ لیں گے۔
دبئی ائیر شو 2023 کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا، ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 دبئی ائیر شو میں ایروبیٹکس کا مظاہرہ کرینں گے۔
جے ایف 17تھنڈربلاک3طیارہ دبئی ائیر شو میں اسٹیٹک ڈسپلےکاحصہ ہوگا، پی اے سی کامرہ کےتیارکردہ سپرمشاق طیارے بھی دبئی ائیرشو کا حصہ بنیں گے۔
پی اے سی کامرہ کا تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈرناصرف پاک فضائیہ بلکہ دیگرممالک کی فضائی افواج کابھی حصہ ہے، جے ایف17 تھنڈر میانماراور نائیجیریا کی فضائی افواج میں شاندارکارکردگی دکھا رہا ہے ، پی اے سی کامرہ جےایف17تھنڈر کے 3بلاکس متعارف کروا چکا ہے۔
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کوبتانا چاہتے تھے کہ ان کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے روسی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں ایف 16طیارے سے بھارتی طیارہ گرانے کی تردید کردی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پے لوڈ پھینکے۔
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ 27 فروری کو آبادی کونشانہ بنائے بغیرجوابی کارروائی کا فیصلہ کیا، فضائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں اہداف کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں انفرااسٹرکچراورآبادی نہیں تھی، بھارتیوں کو بتاناچاہتے تھے کہ ان کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے سارے طیارے فضا میں تھے، ویڈیوموجود ہے، پاکستان کے پاس آپریشن کی فوٹیج موجود ہے۔
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ پرہرچیزبرابری کی سطح پرقبول کرے گا، یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستان کے ہاتھ باندھ دیں اوربھارت کوکھلا چھوڑدیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کا دفاع سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، جوہری صلاحیت رکھنے والا ہوشمند ملک اس کے استعمال کی بات نہیں کرسکتا، اس تناظرمیں کچھ بھی ہوا تو دونوں ممالک کے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے روس کا کردارسراہتے ہیں، افغان مفاہمتی عمل میں روس کے کردارکوسراہتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ایف 16 کے استعمال سے متعلق ایم اویو پرعمل ہوا یا نہیں، پاکستان اورامریکا دیکھیں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے جوہری صلاحیت دونوں ملکوں میں روایتی جنگ روکنے کا سبب ہے، خطے کے امن کے لیے ثالث کا خیرمقدم کریں گے۔
کراچی: دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر کی قابلیت و صلاحیت دنیا کے سامنے آئی ہے، اس نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر کی قابلیت و صلاحیت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ لڑاکا طیارے کے ڈیزائن میں 10 سال لگتے ہیں، پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارہ 3 سال میں مکمل کیا۔
شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں، بھارتی طیارے مار گرانے سے ثابت ہوا جے ایف 17 تھنڈر کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملیشین وزیر اعظم نے بھی پاکستان دورے کے موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں دل چسپی ظاہر کی، جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی اب دنیا میں مارکیٹنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ آج ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہوئے، روانگی سے قبل اعلیٰ حکام نے انھیں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اہم فیچرز سے آگاہ کیا، مہاتیر محمد نے پاک چین اشتراک سے تیار ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے میں گہری دل چسپی لی۔