Tag: جے دیپ اہلاوت

  • 500 کروڑ کے ہیرے کی ڈکیتی، سیف علی اور جے دیپ کی ’جیول تھیف‘ کا ٹیزر جاری

    500 کروڑ کے ہیرے کی ڈکیتی، سیف علی اور جے دیپ کی ’جیول تھیف‘ کا ٹیزر جاری

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت کی فلم ’جیول تھیف‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

    جیول تھیف سدھارتھ آنند کی پروڈکشن ہے جس کی ہدایتکاری رابی گریوال نے کی ہے۔ فلم میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت اور نکتا دتہ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    ٹیزر میں جے دیپ کو طاقتور کرائم لارڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے جو ایک نفیس چور کی خدمات حاصل کرتا ہے جس کا کردار سیف علی خان نے نبھایا ہے۔

    دونوں کو دنیا کا سب سے پرکشش ہیرا، افریقی ریڈ سن، جس کی قیمت 500 کروڑ روپے ہے چرانا ہے۔

    سیف علی خان کو ہیرے کے لیے چوری کے لیے متعدد بھیس بدلتے دکھایا گیا ہے اور وہ ڈکیتی کا منصوبہ بنارہے ہیں، ٹیزر میں کنال کپور کی اہم کردار کی جھلک بھی دکھائی دگئی ہے۔

    فلم میں جے دیپ اہلاوت کو نئے اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ پہلے نیٹ فلکس کی فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ جے دیپ اہلاوت فی الحال اپنے ویب شو پاتال لاوک سیزن 2 کی کامیابی میں مصروف ہیں۔

    سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد ان کا یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

    سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے کہا کہ ہم  پر جیول تھیف کے ذریعے نیٹ فلکس کے ساتھ اپنے اسٹریمنگ کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ فلم میں ایکشن، سسپنس، اور سازش ہے جو لوگوں کو پسند آئے گی۔

  • اداکار جے دیپ اہلاوت کو گہرا صدمہ

    اداکار جے دیپ اہلاوت کو گہرا صدمہ

    بالی ووڈ اداکار جے دیپ اہلاوت کے والد دیانند اہلاوت ممبئی میں چل بسے۔

    بھارتی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق اداکار جے دیپ اہلاوت کے والد دیانند اہلات چل بسے، اداکار کے اہلخانہ نے مداحوں سے اس مشکل وقت میں رازداری اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    اس سے قبل اپنے یوٹیوب چینل پر سوربھ سچدیوا کے ساتھ گفتگو میں اداکار نے کہا تھا کہ ان کے والد نے اداکار بننے کے ان کے خواب کی حمایت کی اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ کھیتی باڑی کر سکتے ہیں۔

    جے دیپ کے مطابق انہوں نے والد کو بتایا کہ میں اداکاری سیکھنا چاہتا ہوں، تو انہوں نے مجھے منع نہیں کیا اور کہا  اگر وہ ناکام ہوجاتے ہیں تو کھیتی باڑی کرسکتے ہیں۔

    اداکار جے دیپ نے مہاراج، جانے جان، ہم تینوں، سندیپ اور پنکی فرار، رازی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں 2020 کی ویب سیریز پاتال لوک سے شہرت ملی۔

    کام کے محاذ پر جے دیپ کی اگلی فلم پاتال لوک سیزن 2 ہے۔

  • جے دیپ اہلاوت کی ’پاتال لوک 2‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    جے دیپ اہلاوت کی ’پاتال لوک 2‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    بالی ووڈ اداکار جے دیپ اہلاوت کی ویب سیریز ’پاتال لوک 2‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

    پاتال لوک سیزن 2 کے ٹریلر میں ایک نیا کیس، ایک انجان جگہ اور کچھ نئے چہرے  کے ساتھ جے دیپ ایک کرائم اسرار کو حل کرنے آ رہے ہیں۔

    پاتال لوک سیزن 2، اویناش ارون دھورے کی ہدایت کاری میں اور سدیپ شرما کی تحریر کردہ سیریز 17 جنوری کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

    اہلاوت کے علاوہ سیزن 2 میں اشوک سنگھ، تلوتما شوم اور گل پناگ جیسے نئے اداکار شامل ہیں۔

    اس بار کہانی ناگالینڈ کی ہے،  ٹریلر کی شروعات ہتھیرام کی جھلکوں سے ہوتی ہے جو دارالحکومت دہلی میں اپنی ہنگامہ خیز زندگی کے ساتھ گرفت میں آنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ناگالینڈ ڈیموکریٹک فورم کے بانی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

    قتل کا کیس دہلی پولیس کے پاس جاتا ہے اور ہاتھیرام اس جرم کو حل کرنے کے لیے ناگالینڈ پہنچ جاتا ہے۔