Tag: جے پی ڈومنی

  • سابق کرکٹر نے شادی کے 12 سال بعد اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی

    سابق کرکٹر نے شادی کے 12 سال بعد اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی

    جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان شادی کے 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔

    سابق جنوبی افریقی کرکٹر جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

    دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

    جے پی ڈومنی اور سو کی شادی 12 سال تک قائم رہی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

    جے پی ڈومنی

    ڈومنی اور اہلیہ نے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔

    انہوں نے اپیل کی کہ اس صورتحال میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

    واضح رہے کہ جے پی ڈومنی نے جنوبی افریقا کی جانب سے 46 ٹیسٹ میں 2103 رنز 42 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 199 ون ڈے میں 5117 رنز اور 69 وکٹیں جبکہ 81 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1934 رنز اور 21 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

  • ’’افغانستان کرکٹ ٹیم ڈارک ہارس ثابت ہوسکتی ہے‘‘

    ’’افغانستان کرکٹ ٹیم ڈارک ہارس ثابت ہوسکتی ہے‘‘

    جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی نے چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ڈارک ہارس ثابت ہوسکتی ہے۔

    لاہور کے شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں موجود جے پی ڈومنی نے سیمی فائنل ٹیموں کے حوالے سے بھی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے بارے میں بتایا، سابق پروٹیز کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، جنوبی افریقہ، بھارت سیمی فائنل میں جاسکتے ہیں۔

    افتتاحی تقریب میں موجود اور ایونٹ کے سفیر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم چیمپینزٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر بہت خوش ہیں، بھارت کیخلاف چیمپئنزٹرافی 2017 کا فائنل جیتنے کی خوشی بیان نہیں کرسکتا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ اس فائنل سے ہماری بہت ساری یادیں جڑی ہیں، اسکواڈ کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں، یہ ہمیں ایک بار پھر چیمپئن بنائےگا۔

    دریں اثنا شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، محمدعامر اور اظہر علی نے شرکت کی۔

    اس کے علاوہ آل راؤنڈر شاداب خان، عمادوسیم اور حارث سہیل بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ گلوکار عاطف اسلم نے اس افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگایا۔

    غیرملکی کرکٹرز میں ٹم ساؤتھی، جےپی ڈومنی، آئی سی سی آفیشلز، سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلر ڈائس، ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر و دیگر موجود تھے۔

  • کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا

    کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا

    لاہور: پی ایس ایل کے انٹرنیشنل کھلاڑی کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے اے بی ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹار کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے جسے دیگر کھلاڑیوں کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    جنوبی افریقی آل راؤنڈر جین پال ڈومنی نے کہا ہے کہ امید ہے اے بی ڈی ویلیئرز لاہور آکر بہت انجوائے کریں گے۔

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کرس جورڈن نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں لاہور اور کراچی میں ملنے والی محبت ناقابل بیان ہے امید ہے اے بی ڈی ویلیئرز کو بھی پاکستان میں کھیل کر اچھا لگے گا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل گورننگ کونسل کا چھٹا اجلاس، ایونٹ کو بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق

    ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور پاکستانی مداحوں کے پسندیدہ کھلاڑی ڈیرن سیمی نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز اسٹار کرکٹر ہیں ان کا لاہور میں کھیلنا خوش آئند ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔