Tag: جے یوآئی

  • جے یوآئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    جے یوآئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) (ف) نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی اور عدالتی بحران کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنے پر غور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    جے یو آئی نے سیاسی اور عدالتی بحران کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنے اور ملک بھر میں جلسے، جلوس اورریلیاں نکالنے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

    ترجمان جے یو آئی(ف) نے بتایا کہ اجلاس آج بھی جاری ہے، مختلف تجاویز پرغورہورہا ہے، جلسے جلوس کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم تجاویز آئی ہیں جن پر غور ہو رہا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جےیوآئی پی ٹی آئی سےمذاکرات کےحق میں نہیں ہے،ترجمان جےیوآئی(ف)

    خیال رہے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات طے ہوگئے ہیں ، مذاکرات آج شام چھ بجے سینیٹ میں ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے پی ٹی آئی کےوکیل علی ظفر سے رابطہ کیا، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فوادچوہدری شامل ہیں۔

    حکمران اتحاد کی جانب سے نام آنا ابھی باقی ہیں تاہم جے یو آئی (ٖف)مذاکرات میں شامل نہیں ہو گی، جے یو آئی نے مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • سندھ بلدیاتی الیکشن کا پہلا  مرحلہ: ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں

    سندھ بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ: ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں

    کراچی : جمیعت علماء اسلام (جے یوآئی) نے سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہم خیال جماعتوں کے تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں، جے یو آئی نے سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ کرلیا۔

    جے یوآئی نے سندھ حکومت پر بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے پیپلزپارٹی سے مقابلے کیلئے پی ٹی آئی سے بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کرلیا۔

    شکارپور اور جیکب آباد میں پی پی جے یو آئی میں بھی بعض کونسلز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔

    جے یو آئی نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کیلئے ہر ضلع میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،18 جون کو جے یو آئی بلدیاتی الیکشن مہم میں سکھرمیں جلسہ کرے گی، جلسے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

    خیال رہے سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔

  • جےیوآئی بنوں میں فرقہ واریت کوہوادےرہی ہے‘ عمران خان

    جےیوآئی بنوں میں فرقہ واریت کوہوادےرہی ہے‘ عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہناہےکہ جےیوآئی بنوں میں فرقہ واریت کوہوادےرہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپرتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ بنوں میں جے یوآئی فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےخیبرپختونخواہ پرویزخٹک سے کہاہےکہ انہیں اس متعصبانہ اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

    مزید پڑھیں:پھٹیچر کا لفظ غیر رسمی تھا لیکن شور ایسا مچاجیسے قتل کردیا ہو، عمران خان

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناتھا کہ پھٹیچر کا لفظ غیر رسمی گفتگو میں استعمال کیا تھا لیکن ایساشور مچادیا گیا جیسے میں نے کوئی قتل کردیا ہو۔

    عمران خان نےکہاتھاکہانصاف اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر اس سال کے آخر تک خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کر لیں گے جبکہ پنجاب میں بھی 10 ہزار درخت لگائیں گے۔

    مزید پڑھیں:خیبرپختونخواہ حکومت ریلو کٹا ہے، شیخ رشید سے لال حویلی خالی کروائیں گے، عابد شیر علی

    واضح رہےکہ دو روز قبل وزیرمملکت عابد شیر علی نےخیبرپختونخواہ حکومت کوریلوکٹا کہاتھا۔

  • پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے،مولانا فضل الرحمان

    پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے،مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ : جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کے تحفظ کے بل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد اب بیوی کو شوہر اور شوہر کو بیوی کہا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے قبائلی رہنما ملک اجمل خان بازئی اور دیگر کی جے یوآئی میں شمولیت کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے خواتین کے تحفظ کےبل کی منظوری نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان جھگڑا ایجنڈے کانہیں بلکہ اقتدار کا تھا۔

    مو لا نا فضل الرحمان کہا کہ امریکہ اور یورپ کی تاریخ دہشت گردی سے بھری پڑی ہے، تقریب سے خطاب میں جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہناتھا کہ جے یوآئی آئندہ بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔