Tag: جے یوآئی ف

  • جے یوآئی ف کا جلسہ :  کراچی میں آج کون سے راستے بند ہوں گے؟

    جے یوآئی ف کا جلسہ : کراچی میں آج کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی: پولیس نے جے یوآئی ف کے جلسہ گاہ اور نزدیکی علاقے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا، جس میں بند ہونے والے راستوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جےیوآئی ف کے نیو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شام 4 بجے کوریڈور 3پر سیاسی جماعت کی جانب سے جلسہ کیا جائے گا، پارکنگ ایکسائز چورنگی، باغ جناح اورمزار قائد وی آئی پی گیٹ کے قریب ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئےمتبادل راستےگرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے ہوں گے ، عوام کو نمائش چورنگی سےجانے کی جازت نہیں ہوگی، گرومندر سےسولجر بازار ،جمشید روڈ سےجیل فلائی اوور، بنوریہ ٹاؤن سےطارق روڈ جا سکتے ہیں۔

    ٹریفک پلان کے مطابق شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، عوام نورانی سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کوجیل چورنگی سے شہید ملت موڑ دیا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار موڑدیا جائے گا۔

    ٹریفک پلان میں بتایا گیا ک ریگل سے نیو ایم اے جناح کوریڈور 3تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، صدر دواخانہ سے دائیں جانب لکی اسٹار سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتےہیں۔

    ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنےوالی ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سےگرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سےآنے والی ٹریفک کو سولجر بازار موڑدیا جائے گا۔

    لیاقت آباد 10 نمبر سےتین ہٹی اور گرومندر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کاداخلہ ممنوع ہوگا، شارع قائدین سےجانب سوسائٹی ہرقسم کی ہیوی ٹریفک کاداخلہ ممنوع ہوگا۔

  • سینیٹ انتخابات : سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

    سینیٹ انتخابات : سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

    اسلام آباد: تین مارچ کو سینیٹ میں سیاسی میدان سجے گا، مختلف سیاسی جماعتیں حلیفوں کے ساتھ ایوان کی باون نشستوں کے لئے مد مقابل ہوں گی، تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، اصل معرکہ پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ نون کےدرمیان متوقع ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ سے پیپلزپارٹی کے سات امیدواروں ، اسلام الدین شیخ، رحمان ملک، سلیم مانڈوی والا، عبداللطیف انصاری، اور انجنیئرگیانچند ، فاروق ایچ نائیک اور سسئی پلیجو کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے، خیبرپختونخواہ میں خانزادہ خان ، نورعالم اور ہمایوں خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے، پنجاب سے ندیم افضل چن اور اسلام آباد سےنرگس فیض ملک کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ۔

    ایم کیو ایم نے سینیٹ کے لیے بیرسٹر سیف، محمد عتیق اورضا زیدی اور نگہت خاتون کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مسلم لیگ ن نے پنجاب سے سینیٹ کے لیے راجا ظفر الحق، پرویز رشید، نہال ہا شمی اور مشاہد اللہ خان ، اقبال ظفر جھگڑ ا اور راحیلہ مگسی کے نام فائنل کیے ہیں، بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر ، امیرافضل خان مندوخیل،میرنعمت اللہ زہری، شہباز خان دورانی، دانش کمار اور کلثوم پروین کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ سے سینیٹ کے لیے حاجی عدیل، افرسیاب خٹک، ستارہ ایاز اور امر جیت ملھوترا کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

    جے یوآئی ف نے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری ،اور بلوچستان کے سابق اسپیکر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ، ہیمن داس مسز نسرین کھیتران کوٹکٹ جاری کیے ہیں۔