Tag: حادثاتی چیئرمین

  • حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے: مراد سعید کا جواب

    حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے: مراد سعید کا جواب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سے تحریک انصاف کا دعویٰ ثابت ہو گیا ہے، حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی آج کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم روز اوّل سے کہتے آ رہے ہیں ابن زرداری ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں، ثابت ہو گیا کہ حادثاتی چیئرمین کی سیاست اس نکتے پر کھڑی ہے کہ ابو کو سہولتیں دلواؤ۔

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول کو مولانا سے جو عقیدت ہے اس کے پیچھے بھی ابو کی جان چھڑانے کا ہدف کار فرما ہے، لیکن میں کہتا ہوں کہ جس کی وہ امید لگائے بیٹھے ہیں، حادثاتی چیئرمین کو مولانا سے ایسا کچھ نہیں ملے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم جلد استعفیٰ دینے والے ہیں: بلاول بھٹو کا دعویٰ

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا ابو کی لوٹ مار بچانے کے لیے حادثاتی چیئرمین نظریات کو بھی خیر باد کہہ چکے ہیں، سندھ کارڈ کھیل کر بلاول کے بڑوں کو فائدہ پہنچانا ان کی کوئی خوش فہمی ہو سکتی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ کرپشن اور چور بازری کی سیاست سندھ میں آخری سانسیں لے رہی ہے، سندھ اب خود کو چوروں کے اس قبیلے سے لا تعلق کر رہا ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کو یاد رکھنا چاہیے کہ وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے، آپ کے ابو سے لوٹ مار کا مال بھی نکلوائیں گے۔

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔

  • شہدا کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے حادثاتی چیئرمین فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہے: مراد سعید

    شہدا کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے حادثاتی چیئرمین فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ شہدا کے ساتھ کھڑا ہونےکے بجائےحادثاتی چیئرمین فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہے.

    ان خیالات کا اظہار مراد سعید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    انھوں نے کہا، سوچا تھا، پرچی والا چیئرمین اپنے والد کے سیاہ کارناموں پر معافی مانگے گا، قبائلی عوام سے سچ بولے گا، مگر ایسا نہیں‌ ہوا، چارسدہ کا جلسہ حادثاتی چیئرمین کے لئے سیاسی شرمندگی کا سامان کر گیا.

    مراد سعید نے کہا کہ حکومت162ارب ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پرصرف کرنے جا رہی ہے، حادثاتی چیئرمین کی جماعت نے چھ بار آئی ایم ایف کی دہلیز پر سجدہ کیا، حادثاتی چیئرمین اپنے والد کے جرائم پر شرمندہ کیوں نہیں ہوتا.

    انھوں نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین پاناما کوئین کا اتحادی، ڈرگ لارڈ کا وکیل بن گیا، پختونخوا کے عوام کا سیاسی شعور دیگر حصوں سے سب سے زیادہ ہے، وہاں کے عوام نے حادثاتی چیئرمین کے والد کی سیاست، کرپشن دریا برد کر دی، حادثاتی چیئرمین فاٹا انضمام کے مخالف مولوی کے ہاتھ پربیعت کرچکا ہے.

    مزید پڑھیں: قبائلی علاقوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسا آصف زرداری دور میں دیا گیا: بلاول بھٹو

    عوام جانتے ہیں کہ پی پی پی نے سندھ کوایڈز جیسی جان لیوا بیماری کاگڑھ بنا دیا، پی پی نے تھر کو موت کی وادی، کراچی کو کوڑے کا ڈھیر بنا ڈالا، پی پی کے کرتوتوں پرسپریم کورٹ کہنے پرمجبورہوگئی ہے کہ سندھ کرپٹ ترین صوبہ ہے

    انھوں نے کہا کہ جتنا مرضی شور مچائیں چوروں، منشیات کا دھندہ کرنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی، کراچی سے خیبر تک سیاست، حکومت اور معیشت آلودہ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے.

  • کیا حادثاتی چیئرمین ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے: افتخار درانی کا بلاول کے بیان پر رد عمل

    کیا حادثاتی چیئرمین ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے: افتخار درانی کا بلاول کے بیان پر رد عمل

    اسلام آباد: بلاول بھٹو کے بیان پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین کا کہنا درست ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں لیکن کیا وہ لاڑکانہ میں ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ کیا بلاول بھٹو طاقت کا سرچشمہ صرف چوری بچانے کے لیے استعمال کریں گے؟

    انھوں نے پی پی چیئرمین سے سوال کیا کہ کیا آپ عوام کو وہ حقوق بھی دیں گے جو آئین کے تحت انھیں حاصل ہیں، کیا حادثاتی چیئرمین لاڑکانہ میں دریافت ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے۔

    افتخار درانی کا کہنا تھا کہ ایڈز کا سرچشمہ سندھ کے غریب عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، اور کیا پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین تھر پر توجہ دیں گے جو موت کا سرچشمہ ہے۔

    انھوں نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا کراچی پر بھی وہ نظر ڈالیں گے جو گندے پانی کی بیماریوں کا سرچشمہ بن چکا ہے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ جیسا کہ میں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ذکر کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ پر حملہ جاری ہے، اب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سلیکٹڈ عدلیہ اور سلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے، اگر تمام طاقت عوام کو منتقل نہیں کی گئی تو ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔