Tag: حادثہ

  • تلنگانہ سنگارینی میں کوئلہ کی کان میں خوفناک حادثہ

    تلنگانہ سنگارینی میں کوئلہ کی کان میں خوفناک حادثہ

    بھارت کے تلنگانہ کے منچریال ضلع کے مندامری کے علاقے میں واقع سنگارینی کوئلہ کی کان میں پیش آئے حادثہ میں ایک نوجوان مزدور جان کی بازی ہار گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راما کرشنا پور سے تعلق رکھنے والے شراون کمار جنرل اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے عارضی طور پر ایس ایل ٹی آپریٹر کے فرائض انجام دے رہاتھا۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ایس ایل ٹی مشین میں خرابی آنے پر وہ اس کا جائزہ لے رہے تھا کہ اچانک کان کی دیوار گر گئی، شراون کمار کوئلہ کی تہوں اور مشین کے درمیان پھنس کر بے ہوش ہو گیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حکام نے فوری طور پر زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ اچھے علاج کے لیے کریم نگر لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

    مزدور یونین کے قائدین نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ حکام کی لاپرواہی کے باعث رونما ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے صوبے خراسان میں کوئلہ کی کان میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا حملہ ، 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

    ایرانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی صوبے خراسان میں پیش آیا، کوئلے کی کان میں دھماکے کے وقت کام میں درجنوں افراد موجود تھے جن میں سے ابتدائی طور پر 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ کوئلے کی کان دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

  • بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

    بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

    لاہور: ننکانہ صاحب کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں زخمی ہونیوالے 2 افراد دم توڑ گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ موٹروے ایم تھری ننکانہ صاحب کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان میں نے 2 زخمی چل بسے جبکہ 2 زیر علاج ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں کی کلیئرنس کی جارہی ہے جبکہ رو ڈمکمل کلیئر کردیا گیا ہے، اس سے قبل حیدرآباد میں باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دولہا جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-motorway-bus-accident-10-killed/

    ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے، جاں بحق دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بارات حب سے نوشہروفیروز جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں نئی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے۔

  • مانسہرہ: کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

    مانسہرہ: کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

    مانسہرہ میں کاغان لڑی کے قریب کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیڑھ سالہ بچہ حادثے میں محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مانسہرہ میں میں کاغان لڑی کے قریب پیش آیا جاں بحق میاں بیوی کا تعلق اٹک کے علاقے حضرو سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں میاں بیوی جاںبحق ہوگئے تاہم کار سوار ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ہے۔

    کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی یونٹ نے لاشوں اور بچے کو کھائی سے نکال لیا ہے، معمولی زخمی بچےکو کاغان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں، پولیس کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sukhiki-interchange-husband-wife-die-in-accident/

  • بیٹی کی منگنی سے واپسی پر خاندان کو حادثہ، 5 افراد جان سے گئے

    بیٹی کی منگنی سے واپسی پر خاندان کو حادثہ، 5 افراد جان سے گئے

    خوشیاں راس نہ آئیں بیٹی کی منگنی سے واپس آنے والا خاندان خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں پانچ افراد اپنے جان سے چلے گئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ہبلی میں پیش آیا جہاں خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ کار اور بس کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔

    مرنے والوں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    مرنے والوں کی شناخت وٹل شیٹی (55)، ششی کلا شیٹی (44)، سندیپ شیٹی (26)، شویتا شیٹی (29) اور انجلی شیٹی (26) کے طور پر کی گئی ہے، جو شیموگا ضلع کے ساگر تعلقہ کے رہنے والے ہیں۔

    پولیس کے مطابق شیٹی خاندان ساگر کے علاقے میں اپنی بیٹی شویتا کی منگنی اور نئے گھر کی خوشی میں تقریب کے بعد کولگیری واپس جا رہے تھے کہ ہبلی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/bitter-experience-american-vlogger-in-india/

  • کراچی: لیاری ایکسپریس پر بےقابو  ٹرک کی متعدد گاڑیوں کو ٹکر

    کراچی: لیاری ایکسپریس پر بےقابو ٹرک کی متعدد گاڑیوں کو ٹکر

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر بےقابو مکسچر ٹرک نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مردی، حادثے میں 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تاہم اب واقعہ لیاری ایکسپریس وے پر پیش آیا ہے جہاں بے قابو مکسچر نے کئی گاڑیوں کو ٹکر ماردی ۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق  حادثے میں 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا نہ جانی نقصان ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک کی ٹکر سے ایک گاڑی ایکسپریس وے سے نیچے گرتے گرتے بچی ہے، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے پاس لائسنس موجود نہیں ہے۔

    دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔

    مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر کا حادثہ، گاڑی جلانے والے ریسٹورنٹ ملازم نکلے

    یاد رہے کہ گزشہ روز گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈسکو بیکری سے مسکن چورنگی کی جانب جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں سے جا ٹکرائی تھی، جس سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام نے اس حادثے سے متعلق بتایا تھا کہ زخمیوں میں عبدالوحید اور فیضان شامل ہیں، عبدالوحید کے ساتھ سڑک کراس کرتی ان کی اہلیہ محفوظ رہیں، مشتعل شہریوں نے گاڑی کو آگ لگا دی تھی، جب کہ ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار 3 افراد موقعے پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، پولیس نے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد بھی حراست میں لے لیے ہیں۔

  • کراچی میں ٹریلر نے مزید 2 نوجوانوں کو مار ڈالا

    کراچی میں ٹریلر نے مزید 2 نوجوانوں کو مار ڈالا

    کراچی: شہر قائد میں ٹریلر نے مزید 2 نوجوانوں کو کچل کر مار ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کے ہیوی گاڑیوں کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں، اگرچہ گزشتہ شب نارتھ کراچی کے واقعے کے بعد 11 ہیوی گاڑیاں اور واٹر ٹینکر جلا دیے گئے ہیں، تاہم دو مزید واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے عدنان نامی شہری جاں بحق ہو گیا ہے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، حادثے کے بعد شہریوں نے ٹریلر کے شیشے توڑ ڈالے، معلوم ہوا ہے کہ مرحوم عدنان نجی کمپنی میں سیکیورٹی سپروائزر تھا۔

    دوسرے واقعہ مانسہرہ کالونی لانڈھی میں پیش آیا، جس میں ایک ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 25 سال کا مسعود خان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے اس واقعے میں بھی ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔


    نارتھ کراچی حادثہ : مشتعل افراد نے 10 ٹرک اور ڈمپروں کو جلا دیا


    واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے مشتعل افراد نے 5 ڈمپرز سمیت 11 گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا تھا، پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور ناگن چورنگی سے مختلف گاڑیوں کو ٹکریں مارتا ہوا آ رہا تھا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پاور ہاؤس کے قریب پانچ ڈمپروں کو آگ لگائی۔

    مدیحہ اسٹاپ پر پانی کے 3 ٹینکروں اور ٹرک کو بھی آگ لگائی گئی، سرجانی ٹاؤن بابا موڑ پر بھی ٹینکر نذر آتش کیا گیا، مشتعل افراد نے ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاج بھی کیا، جسے پولیس نے منتشر کر دیا، دوسری طرف گاڑیاں جلائے جانے پر ڈمپر مالکان نے بھی احتجاج کیا، جسے پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔

  • کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ڈمپر چلانے پر پابندی عائد

    کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ڈمپر چلانے پر پابندی عائد

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے حادثات سے بچاؤ کیلئے کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ڈمپر چلانے پر پابندی لگادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور پولیس چیف کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ شہر میں ہر دوسرا حادثہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے، حادثات سے بچاؤ کیلئے صبح 6 سے رات 11 بجے تک ڈمپر چلانے پر پابندی لگادی  ہے۔

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھونے کہا کہ کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، کرمنلز زیادہ تعداد میں پکڑے اور مارے جارہے ہیں لیکن دوسری جانب پولیس کے لیے یہ نیا محاذ شروع ہوگیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شہر میں اس سال 900 کے قریب حادثات ہوئے جس میں بد قسمتی سے 50 فیصد سے زائد حادثات جان لیوا ہیں، کراچی میں ہونے والا ہر دوسرا حادثہ جان لیوا ہے۔

    جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ 57 فیصد حادثات موٹرسائیکل سواروں کیساتھ پیش آئے، کراچی میں 75 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہنتے جبکہ بڑی تعداد میں نوجوان شہری لائسنس نہیں بنواتے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف نے کہاکہ ٹریفک پولیس نے تقریباً چار لاکھ چالان و جرمانے کیئے، دسمبر میں ہیوی ٹریفک کو30 ہزار چالان کئے اور 7 ہزار ست زائد ڈرائیور کو گرفتار کیا۔

    کراچی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف آگاہی مہم کے بعد ایکشن ہوگا، ہر صورت ٹریفک قوانین پرعمل چاہتے ہیں جرمانے، گرفتاریاں دونوں ہونگی۔

  • مصر : سیاحوں کی لگژری کشتی خوفناک حادثے کا شکار

    مصر : سیاحوں کی لگژری کشتی خوفناک حادثے کا شکار

    قاہرہ : مصر میں سیاحوں کی کشتی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے بحر احمر میں ڈوبنے والی لگژری کشتی میں امریکی اور برطانوی سیاحوں سمیت 31 افراد اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق "سی اسٹوری” نامی لگژری کشتی قصبے مارسا عالم میں بحر احمر کے ساحل پر حادثے کا شکار ہوئی، کشتی "سی اسٹوری” 45 افراد کو لے کر جا رہی تھی۔

    کشتی حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 28افراد کو ڈوبنے سے بچالیا، ڈوبنے والے 17دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    متعلقہ حکام نے روئٹرز کو بتایا کہ کشتی حادثے کے بعد مصری بحریہ اور فوج کے تعاون سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔

    مصری میڈیا کے مطابق موسمیاتی اتھارٹی نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں خراب موسم کی پیش گوئی کی تھی اور اتوار اور پیر کو تمام بحری سرگرمیوں کو معطل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خراب موسم کے باوجود کشتی کو روانگی کی اجازت کیسے دی گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی کے دن بحر ہند میں مڈاگاسکر کے ساحل کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، جس کے باعث 22 صومالی شہری ہلاک ہوگئے۔

    صومالیہ کے ایتھوپیا میں سفیر عبداللہ ورفا نے موگادیشو کے سرکاری ریڈیو کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بحر ہند میں مڈاگاسکر کے قریب الٹنے والی دو کشتیوں میں 70 صومالی شہری سفر کررہے تھے۔

  • ملتان: منی ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم،  3 افراد جاں بحق ،5 زخمی

    ملتان: منی ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق ،5 زخمی

    ملتان : شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب منی ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں موٹر وے ایم شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار منی ٹرک نے ٹرالر کو ٹکر ماردی ، حادثہ میں منی ٹرک کے کیبن میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ منی ٹرک پر سوار 5 افراد زخمی ہوئے۔

    حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اور موٹروے پولیس نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو نشتر 2 ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے پیش آیا، منی ٹرک گوجرہ سے ملتان مویشی منڈی جا رہا تھا۔

    گذشتہ روز سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

  • مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

    مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

    مٹیاری: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ افسوسناس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ہلاکتوں میں اضافے اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس سے قبل ہالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، جب مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل گئی تھی۔

    ہالہ قومی شاہراہ پر حادثہ، آگ لگنے سے مسافر بس مکمل جل گئی

    پولیس کے مطابق مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرائی۔ حادثے کے بعد ٹرانسفارمر اور تاروں سے بس میں آگ لگی، بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، حادثے کی شکار مسافر بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جارہی تھی۔