Tag: حادثہ

  • مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری: نیشنل ہائی وےپرٹرک بےقابوہوکر کارپراُلٹ گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق حادثہ نیوسعید آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار ٹرک ڈرائیور سےبےقابو ہوکر کار پرالٹ گیا،حادثے کے نتیجےمیں کارمکمل طور پر تباہ ہوگئی.

    حادثے میں کار میں موجود تین خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    ریسکیو کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکاروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے زخمیوں کونزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا.

  • لاہور: تیز رفتارٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    لاہور: تیز رفتارٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    لاہور : لاہور کے علاقے ساندہ میں تیز رفتار ٹرالی کی زد میں آ کر اٹھارہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ساندہ میں تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ عبدالباری جان کی بازی ہار گیا،حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی.

    پولیس کے مطابق عبدالباری موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاب بحق ہوگیا.

    حادثے کی جگہ پر موجود لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالےکریا،جبکہ ٹریکٹر بھی تحویل میں لے لیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا تھا.

  • ٹریفک پولیس افسر اپنی گاڑی سے چار افراد کو کچل کر با آسانی فرار

    ٹریفک پولیس افسر اپنی گاڑی سے چار افراد کو کچل کر با آسانی فرار

    چنیوٹ : چیف ٹریفک پولیس فیصل آباد کی گاڑی نے خاتون سمیت چار افراد کو کچل ڈالا،حادثے کے بعد مذکورہ سرکاری افسر اپنے عملے کے ساتھ فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں چیف ٹریفک پولیس فیصل آباد کی گاڑی نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو روند ڈالا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کا کہنا ہے کہ حادثہ سرکاری گاڑی سے پیش آیا۔

    جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ایک سرکاری گاڑی تیز رفتاری سے دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے خاتون اور موٹرسائیکل سواروں اور فروٹ کی ریڑھی پر چڑھ گئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر رانا معصوم اور ان کا عملہ سوار تھا، جو حادثے کے بعد اپنی ذمہ داری اور فرض نبھانے کے بجائے گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔

    زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔

  • کراچی:کوئٹہ جانے والی کوچ کو حادثہ، 3مسافرجاں بحق

    کراچی:کوئٹہ جانے والی کوچ کو حادثہ، 3مسافرجاں بحق

    کراچی: کراچی سے کوئٹہ جانے والی کوچ خضدار کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بدقسمت مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث کوچ خضدار کے قریب حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق ہوگئے ۔

    زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خضدار منتقل کیا۔

  • سپرہائی وےپربس اورآئل ٹینکرمیں خوفناک تصادم 59مسافرجاں بحق

    سپرہائی وےپربس اورآئل ٹینکرمیں خوفناک تصادم 59مسافرجاں بحق

    کراچی:کراچی سے شکارپورجانے والی بدقسمت مسافر بس سپرہائی وےلنک روڈپرالمناک حادثے کا شکار ہوگئی ۔ مسافر بس سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی اور تصادم کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی، بس میں نصب گیس سلنڈرذوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہو لنا ک آگ نے مسافروں کو بس سے نکلنے کی مہلت نہ دی بد قسمت مسافر جھلس کر موت کی آغوش میں جا پہنچے۔ جھلسنے کی وجہ سے کئی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈکا عملہ تاخیرسےپہنچا جس کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔
    آگ پر قابو پانے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال کراچی منتقل کیاگیا ہے۔

    جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جھلسنے کی وجہ سے کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں لاشوں کی شناخت کےلئے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائیگا۔ جبکہ کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے حادثے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

  • امریکی ریاست فلوریڈا، حادثہ 2سیاحوں سمیت 3افراد ہلاک

    امریکی ریاست فلوریڈا، حادثہ 2سیاحوں سمیت 3افراد ہلاک

    فلوریڈا: امریکا میں کار اور جیپ کے تصادم میں دو غیر ملکی سیاحوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    امریکی ریاست فلوریڈ میں ہائی وے پرایک کار سوار نے رونگ وے پر تیز رفتاری سے پاس کرنے کی کوشش کی کہ متبادل سمت سے آنے والی جیپ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جیپ موجود ایک جرمن اور ایک برطانوی سیاح موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔

    زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا۔

  • سرگودہا :حساس ادارے کی گاڑی کو حادثہ، 5اہلکار جاں بحق

    سرگودہا :حساس ادارے کی گاڑی کو حادثہ، 5اہلکار جاں بحق

    سرگودہا: حساس ادارے کی گاڑی اورٹرک کے تصادم کے نتیجہ میں پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ٹرک قبضے میں لیکر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    حساس ادارے کے اہلکار گزشتہ روز رائیونڈ میں دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں شہید اہلکار صابرحسین کے نمازجنازہ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ تھانہ ساہیوال کےعلاقہ پٹھان کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور حساس ادارے کی گاڑی میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجےمیں دس افراد زخمی ہوگئے ۔

    زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پانچ افراد دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لینے کے بعد نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

  • اولمپئین قاسم ضیا کی بیٹی گرفتار

    اولمپئین قاسم ضیا کی بیٹی گرفتار

     

    قاسم ضیا اولمپئین تھے تو ان کی بیٹی فاسٹ اینڈ فیورس نکلیں،انعم ضیا نے گاڑی کیا ریورس کی پولیس اہلکار کے چھکے چھڑا دئے بیچارہ اسپتال کے وارڈ میں پہنچ گیا ہے۔

     قاسم ضیا کی بیٹی انعم گھر سے نکلیں تو تھیں اپنی سہیلی کو بیٹی کی مبارکباد دینے لیکن پہنچ گئیں تھانے اور وہ بھی سلاخوں کے پیچھے ، انعم نے اے آر وائی کو بتایا کہ گاڑی کو ٹکر کیسے لگی ، انعم کے والد فل بیک تھے لیکن بیٹی نے سینڑفارورڈ ہونے کا ثبوت دیا۔

    پولیس نے لائسنس مانگا تو کہا انکے بیگ میں ٹافیوں اور فارن آئیٹمز کے سوا کچھ بھی نہیں، انعم نے ڈرائیونگ انگلینڈ میں سیکھی اور ٹکر ماری ماڈل ٹائون میں ان کے پاس پاکستان کا ڈرائوینگ لائسنس بھی نہیں ہے۔

      واقعے کے بعد پولیس نے انعم ضیاء کو حراست میں لے لیا اور انکے خلاف معمولی نوعیت کے حادثے کی ایف آئی آر درج کرلی اور زخمی پولیس کانسٹیبل اشفاق کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔

     

    قاسم ضیا کو خبر ہوئی تو دوڑے دوڑے تھانے پہنچ گئے یہاں ایک راز اور کھلا کہ انعم کے زیر استعمال گاڑی ان کی اپنی نہیں بلکہ ہاکی فیڈریشن کی ملکیت ہے۔

    نیوز دیکھنے کے لئے درج ذیللنک پر کلک کریں

    http://videos.arynews.tv/ppp-leaders-daughter-arrested-in-lahore-accident-case/

     

  • مائیکل شوماکرفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    مائیکل شوماکرفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    فارمولا ون کارریس کے سات مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئین مائیکل شوماکر فرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے ہیں۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    فارمولان ریس میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے جرمنی کے مائیکل شوماکر زندگی اور موت سے لڑرہے ہیں۔ فارمولا ون ٹریک پر تیزی دکھانے والے شوماکر برف پر اپنی بھرپور مہارت کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

    قمست نے بھی ان کا ساتھ نہ دیا۔ شوماکر کو فرانس کے علاقے میربیل میں اسکیئنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کے نتیجے میں سرپرچوٹ آئی اور اس وقت ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شوماکر کا سر چٹان سے ٹکرایا جس نے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق شوماکر کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ کومے میں تھے۔

    چوالیس سالہ شوماکر کو حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعےہسپتال پہنچایا گیا۔ شوماکر سات بارفارمولا ون کار ریسنگ چیمپیئن رہ چکے ہیں اور اس کے علاوہ انیس سالہ کیرئیر میں اکیانوے کار ریس مقابلوں کے فاتح رہے۔ دوہزار نو میں بھی شوماکر سنجیدہ نوعیت کے حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔

    جس میں ان کو متعدد چوٹیں آئیں تھیں۔ فارمولا ون ڈرائیورز اور دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شوماکر کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔