Tag: حادثہ

  • موٹروے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

    موٹروے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

    جامشورو: موٹروے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد آپس میں باپ بیٹا تھے، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پنجاب کی ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ چک نمبر 318 ٹی ڈی اے میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خاتون کا شوہر اور سسر بھی قتل کی واردات میں ملوث ہیں۔

    لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تین بچوں کی ماں کو گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بس نے روند ڈالا، درد ناک ویڈیو

    تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بس نے روند ڈالا، درد ناک ویڈیو

    بھارتی حیدرآباد کی ریاست تلنگانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب تیز رفتاری کے سبب موٹر سائیکل سوار بس کو اووٹیک کرتے ہوئے بس کی زد میں آگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعے میں موٹر سائیکل سوار اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پرگی منڈل کے سلطان پور گیٹ کے پاس بائیک پر جانے والے نوجوان نے بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی اس دوران موٹر سائیکل سوار دوسری جانب سے آنے والی بس سے کچلا گیا۔

    https://twitter.com/TeluguScribe/status/1770327267496886517?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1770327267496886517%7Ctwgr%5E44e4bcb4020d01949cd0593a8d247979dc919a96%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furduleaks.com%2Faccident%2Froad-accident-in-viqarabad-district219857%2F

    دلخراش حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں افسوسناک لمحہ قید ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب ایک اسلحہ بردار ڈکیت کو ماں بیٹی نے دن میں تارے دکھا دیئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک اسلحہ سے لیس چور جس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا رسول پورہ کے علاقے میں ایک گھر میں داخل ہوا اور ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔

    اس موقع پر ماں اور بیٹی اسلحہ کی پرواہ کئے گئے ڈکیت پر جھپٹ پڑیں اور ایک موقع پر اسے زمین پر بھی گرا دیا، جس سے ڈکیت پریشان ہوگیا اور اس نے وہاں سے بھاگنے میں ہی اپنی بہتری سمجھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماں نے ڈاکو کے ہاتھ سے پستول بھی چھین لیا تھا، آخر کار ڈاکو ماں بیٹی سے بچتا بچاتا دوڑتا ہوا ان کے گیٹ سے باہر نکل پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • مداحوں کا رش، معروف گلوکار کے ساتھ حادثہ پیش آگیا

    مداحوں کا رش، معروف گلوکار کے ساتھ حادثہ پیش آگیا

    دنیا بھر میں بے شمار مداح رکھنے والے معروف گلوکار کے ساتھ حادثہ پیش آگیا، مداحوں کے رش کے باعث وہ بچ نہ سکے۔

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار زین ملک پیرس فیشن ویک میں شرکت کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔ انھیں دیکھنے کے لیے کافی مداح موجود تھے، ایسے میں وہ سیکیورٹی کے ساتھ آگے بڑھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی ان کے پاؤں کے اوپر سے گزر گئی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران گلوکار کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    زین کے ارد گرد سیکیورٹی گارڈز موجود تھے جو انھیں عوام سے بچا کر لے جارہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران اچانک ایک گاڑی گلوکار کے پاؤں پر سے گزرگئی جس کی وجہ سے وہ وہیں رک گئے۔

    اس حادثے کے بعد گلوکار کو چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ پھر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔

    حادثے کے حوالے سے گلوکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شو کے حوالے سے بھی اظہار خیال لی۔ برطانوی سنگر کا کہنا تھا کہ اب ان کا پاؤں ٹھیک ہے۔

    واضح رہے کہ زین ملک پاکستانی بینڈ ’اور‘ کے ساتھ ہٹ ٹریک ’تو ہے کہاں‘ کے ریمکس کے لیے اشتراک کرچکے ہیں جو مداحوں کو کافی پسند آیا تھا۔

  • سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے 3 نوجوان حادثے میں جاں بحق

    سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے 3 نوجوان حادثے میں جاں بحق

    شیخوپورہ کے قریب سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے تین نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی 3 نوجوان موٹرسائیکل پر ویڈیو بنا رہے تھے اس دوران ان کی کار سے ٹکر ہوگئی۔

    موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار انس، رضوان اور مبین جاں بحق ہوگئے۔

  • کندھ کوٹ میں ٹرک اور وین میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ میں ٹرک اور وین میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ: قومی شاہراہ کرم پور کے مقام پر ٹرک اور وین کے درمیان خطرناک ٹکر سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں قومی شاہراہ کرم پور کے مقام پر ٹرک اور وین کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھندکے باعث پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جارہی تھی۔

  • خاتون نرس کو گھر جاتے ہوئے کار نے کچل دیا، دردناک ویڈیو

    خاتون نرس کو گھر جاتے ہوئے کار نے کچل دیا، دردناک ویڈیو

    بھارت تلنگانہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ووٹ ڈال کر واپس اپنے گھر جانے والی خاتون نرس ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی، ہولناک حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

     بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ فاطمہ نگر، قاضی پیٹ میں پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی نرس کی شناخت 35سالہ کویتا کے نام سے ہوئی ہے۔

     بد قسمت خاتون اپنے گھر جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار نے اسے زور دار ٹکر ماردی، حادثے میں خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی خاتون نرس کی موت واقع ہوگئی۔

     پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون ہنوماکنڈہ ضلع میں درگاہ قاضی پیٹ کی رہائشی ہے، ووٹ ڈالنے کے بعد گھر لوٹتے وقت ایک کار فاطمہ نگر سے درگاہ کی طرف آئی اور کویتا کو ٹکر مار دی۔ جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

     خاتون کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد متوفی کے رشتہ داروں نے قاضی پیٹ برج پر نعش رکھ کے احتجاج کیا اور ایکسائز سی آئی کے بیٹے وامسی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس کی لاپرواہی سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

     پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ہر زاویے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

  • ویڈیو: انتظامیہ کی نااہلی، مین ہول میں گائے گر گئی

    ویڈیو: انتظامیہ کی نااہلی، مین ہول میں گائے گر گئی

    سکھر : سندھ کے شہر میں کھلے گٹر کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار بچے اور گائے کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے شالیمار پھاٹک کے قریب اسکول سے واپس جاتے ہوئے بچہ گٹر میں گرنے سے بال بال بچ گیا، بچے کی  موٹر سائیکل کھلے گٹر میں گر پڑی۔

    رپورٹ کے مطابق گرتے وقت بچے نے خود کو بچایا جبکہ موٹرسائیکل گٹر میں گر پڑی، سڑک پر موجود لوگوں نے موٹر سائیکل کو باہر نکالا جبکہ بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے زیر تعمیر  کثیر المنزلہ عمارت کا پانی نکالنے کیلئے شالیمار پھاٹک کے قریب گٹر کھول دیا ہے، شہر کے اکثر فوٹ پاتھ پر بنے گٹر کھلے ہوئے ہیں۔

    اہل علاقہ نے بتایا کہ  آج صبح ایک گائے بھی کھلے گٹر میں گر گئی تھی، گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

    اہل علاقہ نے مزید کہا کہ بار بار نشاندھی کرنے  کے باوجود انتظامیہ نے کھلے گٹروں پر ڈھکن رکھنے کے کوئی انتظامات نہیں کیے ہیں۔

  • ’بس کھائی میں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک‘

    ’بس کھائی میں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک‘

    امریکہ کے جنوبی ملک پیرو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب مسافروں سے بھری ایک بس پہاڑی سے نیچے کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 24 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثے کے باعث 35 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

    سرکاری حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اندیس کی پہاڑیوں سے گزرنے کے دوران ہویانیایو سے ہوانٹا جانے والی بس بے قابو ہو کر اچانک 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔

    حادثے کے فوری بعد حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا، طبی عملے کو بھی جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا، جس کے سب 13 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔

  • عرب امارات: ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے پر خوفناک حادثہ

    عرب امارات: ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے پر خوفناک حادثہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے پر خوفناک حادثہ رونما ہوگیا، بے قابو گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک مقامی شہری جان کی بازی ہار گیا۔

    شارجہ کے الشرقیہ علاقے کی پولیس کے ڈائریکٹر کرنل علی الحمودی نے بتایا کہ کلبا شہر میں وادی الحلم کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موبائل فورس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    کرنل علی الحمودی نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقامی شہری بلدیاتی کونسل کا ملازم تھا اور حادثے کے وقت ڈیوٹی پر تھا، سڑک کے کنارے گاڑی پارک کر کے ڈیوٹی پر جا رہا تھا، اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔

    گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، اس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اچانک آنکھ لگنے پر گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

    کرنل علی الحمودی نے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ ٹریفک قواعد و ضوابط کی پابندی کریں، شاہراہوں پر مقررہ رفتار کی حد کی پابندی کریں۔ تھکان یا نیند کی صورت میں گاڑی روک کر محفوظ جگہ پارک کریں۔ ایسا اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

  • سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثہ، اندر بیٹھے خوش قسمت نوجوان بچ گئے

    سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثہ، اندر بیٹھے خوش قسمت نوجوان بچ گئے

    ریاض: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران گاڑی میں موجود 2 نوجوان خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے عسیر ریجن میں برجال المع علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان یقینی موت سے بچ گئے۔

    واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا نوجوان تیز رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے دوران گاڑی کنٹرول سے باہر ہو کر انڈر پاس کے پلر سے ٹکرا گئی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی تباہ ہوگئی، حادثے سے متاثرہ گاڑی دیکھ کر یقین تھا کہ اس میں سوار افراد زندہ نہیں بچے ہوں گے تاہم دونوں نوجوان محفوظ رہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی طرف سے بارہا یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ سے گریز کیا جائے کیونکہ بیشتر ٹریفک حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آرہے ہیں۔