Tag: حادثہ

  • جان لیوا حادثہ، ڈرائیور لاش کھیت میں پھینک کر فرار

    جان لیوا حادثہ، ڈرائیور لاش کھیت میں پھینک کر فرار

    کھننا: بھارت میں ہولناک ٹریفک حادثے کے بعد ڈرائیور نے اسپتال لے جانے کے بہانے لاش کھیت میں پھینک کر فرار ہوگیا، پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بھارتی شہر کھننا میں پیش آیا۔ کار ڈرائیور کی ٹکر سے مقامی دیہاتی زخمی ہوا بعد ازاں وہ متاثرہ شخص کو اسپتال لے جانے کے بہانے گاڑی میں ڈال کر چلتا بنا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول گاڑی میں زندہ تھا لیکن ڈرائیور کو جب لگا کہ یہ مر چکا ہے تو لاش قریب ہی کھیت میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

    شارجہ: ہولناک ٹریفک حادثہ، بھارتی سیاح جوڑا ہلاک، 5 افراد زخمی

    55 سالہ بھارتی شخص لبرا نامی گاؤں کا رہائشی تھا جو اپنے گھر جانے کے لیے روڈ کراس کررہا تھا کہ اچانک کار کی ٹکڑ سے ہلاک ہوگیا، ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا جائے وقوعہ پر دیہاتی زندہ تھا تاہم اسپتال جاتے ہوئے موت واقع ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے پولیس انتظامیہ کو لاش ملنے کی اطلاع دی، لاش کے سامنے موبائل فون پڑا تھا جس میں مسلسل گھنٹی بجنے سے راہ چلتے شخص کو تشویش ہوئی اور جب اس نے دیہان دیا تو سامنے لاش پڑی تھی۔

    البتہ ملزم کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آئی۔

  • بھارت میں گائے کی وجہ سے 2 طالب علموں کی موت

    بھارت میں گائے کی وجہ سے 2 طالب علموں کی موت

    نوئیدا: بھارت میں سڑک پر ہولناک حادثے کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہرنوئیدا میں پیش آیا جہاں سڑک کے بیچ نیل گائے آگئی، کار ڈرائیور نے گائے کو بچایا تو گاڑی درخت سے جا ٹکرائی۔

    کار میں ڈرائیور سمیت چار افراد سوار تھے، تاہم پیچھے بیٹھے دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے افراد حفاظتی انتظامات کے باعث جان لیوہ چوٹ سے محفوظ رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان دسویں جماعت کے طالب علم تھے۔

    موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ویڈیو وائرل

    سمت اور دنیش رنجینا گاؤں میں قائم اسکول سے گھر آرہے تھے کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا، نیل گائے اگر سڑک پر نہ آتی تو یہ جانی نقصان نہیں ہوتا، ابتدائی تفتیش میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار انتہائی تیز کررکھی تھی۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، یہ واقعات ان علاقوں میں زیادہ پیش آتے ہیں جہاں کی سڑکیں کسی گاؤں یا پھر جنگل جھاڑ علاقوں سے ہوتے ہوئے گزرتی ہیں، ایسے میں جھاڑیوں سے جانوروں کا نکلنا اور سڑک پر آنا عام ہے۔ اس سے قبل متعدد بار مذکورہ حادثات میں کئی اموات ہوچکی ہیں۔

  • یوکرینی طیارے کی تباہی کا معاملہ، ایران نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

    یوکرینی طیارے کی تباہی کا معاملہ، ایران نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

    تہران: یوکرینی طیاہ حادثے سے متعلق امریکی جریدے کی رپورٹ ایران نے مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نیوزویک نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں گرا جس کے ردعمل میں تہران حکومت نے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے نیوزویک کے دعوے کی تردید کردی۔ ایرانی سول ایوایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میزائل کا طیارے سے ٹکرانا ناممکن ہے، امریکی جریدہ افواہوں سے کام لے رہا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی جریدے نیوزویک کا کہنا ہے کہ یوکرین کے طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا تھا، یوکرینی طیارے کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

    ’’یوکرینی طیارے کو ایران نے تباہ کیا‘‘

    نیوزویک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون وعراقی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام نے حادثے سے متعلق آگاہ کیا، طیارے کو روسی ساختہ ٹی اوآرایم ون میزائل سے نشانہ بنایا گیا، پینٹاگون حکام کے مطابق واقعہ غلطی کے باعث پیش آیا تھا۔

    جریدے کے مطابق طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، سیٹ لائٹ کے ذریعے بھی میزائل فائر کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ ایرانی حکام نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی ہے۔

  • کراچی: بلوچ کالونی پل پر خوفناک حادثہ، بھائی جاں بحق، 2 بہنیں زخمی

    کراچی: بلوچ کالونی پل پر خوفناک حادثہ، بھائی جاں بحق، 2 بہنیں زخمی

    کراچی: شہر قائد میں بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں، حادثہ دو گاڑیوں اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان عباسی کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سا ئیکل پر سوار تھا جبکہ زخمی خواتین کی شناخت زینب اور مہک کے نام سے ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں جاں بحق اور زخمی افراد بہن بھائی ہیں تینوں افراد مجاہد کالونی کے رہائشی ہیں۔ حادثے کا ذمہ دار ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا تھا، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 14 نومبر کو سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

  • کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

    کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

    گوادر: صوبہ بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اوڑمارہ سے کراچی جانے والی بس کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    گوادر میں بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ ماہ گوادر میں بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ بس گوادر سے کراچی جا رہی تھی کہ بزی ٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

    بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔

  • اسلم پرویز: پاکستانی فلموں کا وہ ہیرو جسے ٹریفک حادثے نے ہم سے چھین لیا

    اسلم پرویز: پاکستانی فلموں کا وہ ہیرو جسے ٹریفک حادثے نے ہم سے چھین لیا

    اسلم پرویز نے فلم انڈسٹری کے لیے ہیرو اور ولن ہر روپ میں کمال اداکاری کی۔ ان کا فنی سفر 1950 سے شروع ہوا۔ پہلی فلم ‘‘قاتل’’ تھی جس میں شائقین سے ان کا تعارف ایک ہیرو کے طور پر ہوا۔

    اسلم پرویز کو اس وقت کے نام ور ہدایت کار انور کمال پاشا نے اس فلم کے لیے آغا جی اے گل سے ملوایا تھا۔ اس فلم ساز نے نئے چہرے کو آزمایا اور کام یابی ان کا مقدر بنی۔ اسلم پرویز نے اس دور کی معروف ہیروئنوں کے ساتھ اداکاری کی اور شہرت و مقبولیت کا سفر طے کیا۔

    21 نومبر 1984 کو اس اداکار کی زندگی کا چراغ بجھ گیا۔ وہ ایک حادثے کا شکار ہونے کے بعد چند روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور پھر آنکھیں موند لیں۔ اسلم پرویز ایک فلم کی شوٹنگ کے بعد اپنے ساتھی فن کار اقبال حسن کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے کہ ایک ویگن سے حادثہ ہو گیا۔ اس حادثے نے دونوں فن کاروں کو زندگی سے محروم کر دیا۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کے ابتدائی دور کا یہ باکمال اداکار بہ طور ہیرو فلم پاٹے خان، کوئل، شیخ چلی، چھومنتر، نیند اور عشق پر زور نہیں میں نظر آیا جب کہ بعد کے زمانے میں انھوں نے سلور اسکرین پر ولن کے رول کیے اور اس میں بھی خود کو منوایا۔ تین سو سے زائد فلمیں کرنے والے اسلم پرویز کو ورسٹائل اداکار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • امریکا میں ’ملٹری ٹریننگ‘ کے دوران حادثہ، 3 فوجی ہلاک، 3 زخمی

    امریکا میں ’ملٹری ٹریننگ‘ کے دوران حادثہ، 3 فوجی ہلاک، 3 زخمی

    جارجیا: امریکا میں ’ملٹری ٹریننگ‘ کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں واقع فوجی علاقے فورٹ اسٹیورٹ کی تربیت گاہ میں اہلکاروں کو فوجی مشقوں کے تحت ضروری تربیت دی جارہی تھی کہ اس دوران جنگی ٹینک حادثے سے دوچار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے حادثے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی میڈیا کو حادثے کی نوعیت، متاثرین کی شناخت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے گا۔

    زخمیوں کو ونارمی کمیونیٹی کے اسپتال میں علاج فراہم کیا جارہا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں، جلد حقائق منظرعام پر لائے جائیں گے۔

    چھوٹے طیارے کی سڑک پر کریش لینڈنگ، تین افراد ہلاک

    امریکی فوج کے تھرڈ انفینٹری ڈویڑن کے کمانڈر میجر جنرل ٹونی اگوٹو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکار ’فرسٹ آمورڈ بریگیڈ‘ کی جنگی ٹیم سے تعلق رکھتے تھے اور حادثے کے وقت بریڈلی فائٹنگ وہیکل میں موجود تھے۔

  • میانوالی: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

    میانوالی: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

    میانوالی: صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قریب ملتان روڈ ہیڈپکا کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم ہوا، حادثے کے بعد ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

    ایمبولینس میں آگ لگنے سے بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی شکار ایمبولینس مریض اور اس کے اہل خانہ کو بھکرسے راولپنڈی لے کرجا رہی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کردیا گیا، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    لیہ میں تیز رفتار پک اپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں جیسل روڈ کے قریب تیز رفتار پک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی تھی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں۔

  • لیہ میں تیز رفتار پک اپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    لیہ میں تیز رفتار پک اپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    لیہ: صوبہ پنجاب کے علاقے لیہ میں تیز رفتار پک بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں جیسل روڈ کے قریب تیز رفتار پک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق 15 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    اس سے قبل بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں۔

    لیویز ذرائع کے مطابق کمشنر مکران ڈویژن کوئٹہ سے مکران جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول سے بھری پک اپ ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

  • قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں کمشنرمکران ڈویژن سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں۔

    لیویز ذرائع کے مطابق کمشنر مکران ڈویژن کوئٹہ سے مکران جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول سے بھری پک اپ ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 5 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

    مسافر کوچ پسنی سے کراچی جا رہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب کوچ الٹ گئی تھی۔

    دوسری جانب 5 اکتوبر کو ہی خضدار سے کوئٹہ اور سوراب سے خضدار آنے والی ویگنوں میں تصادم کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں ضلع حب میں ہی کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔