Tag: حادثہ

  • مانچسٹر: پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    مانچسٹر: پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    مانچسٹر: اسلام آباد سے مانچسٹر  پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز  بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر پہنچنے والی پرواز پی کے 702 کا دروازہ اچانک کھل گیا، جس کی وجہ سے طیارے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ ایکٹو ہوگئی۔

    [bs-quote quote=” پی کے 702 کا دروازہ اچانک کھل گیا، جس کی وجہ سے طیارے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ ایکٹو ہوگئی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    طیارہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پارکنگ پر کھڑا ہوا تھا، جب سیٹ نمبر ایل 5 پر بیٹھی ہوئی خاتون مسافر نے طیارہ کا  دروازہ کھول دیا۔

    سلائیڈنگ کھلنے کی وجہ سے مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پرواز 7 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ واقعے کے بعد 37مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا.

    ذرائع کے مطابق قوانین کی رو سے طیارے کے جس حصے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ کھل جائے، اس ایریا کو خالی رکھنا لازمی ہوتا ہے.ایریا کو خالی چھوڑنے کی وجہ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا.

    مزید پڑھیں: پی آئی اے عمرہ زائرین کا سامان مدینے میں چھوڑ آئی

    موصولہ اطلاعات کی مطابق خاتون دروازہ کو واش روم کا دروازہ خیال کر بیٹھیں، جس کی وجہ سے یہ چوک ہوگئی.

    خوش قسمتی سے اس وقت طیارہ فضا میں نہیں تھا، ورنہ بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

  • برطانیہ، مسجد کے سامنے کار نے نمازیوں کو کچل دیا

    برطانیہ، مسجد کے سامنے کار نے نمازیوں کو کچل دیا

    لندن: برطانیہ کے شہر لیسسٹر میں ایک تیز رفتار کار نے نمازیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر لیسسٹر میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار کار نے مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے نمازیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک 40 سالہ شخص اور نوعمر بچہ زخمی ہوگیا۔

    حادثے میں زخمی شخص کو اور نوعمر بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40 سالہ شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ بچے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    حادثہ رات کو ایک بجکر 15 منٹ پر پیش آیا، پولیس نے ڈرائیور کا پتا لگانے کے لیے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی

    عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ میں عید کے تحائف خریدنے کے لیے گاڑی سے اتری تھی جب ہم کراسنگ کے قریب پہنچے تو ہمیں کار تیزی سے آتی دکھائی دی، میری بہن نے کہا کار تیزی سے آرہی ہے میں نے اس کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا۔

    خاتون نے کہا کہ ہم نے دوڑنا شروع کردیا اور جب کار قریب آئی تو اس نے اپنا اسٹیرنگ ہماری جانب موڑ دیا، میں نے اپنی بہن کا ہاتھ پکڑ کر اسے پیچھے کی جانب دھکیل دیا، میں خود بھی پیچھے ہٹ گئی اور کار بالکل ہمارے قریب سے گزر کر دوسرے لوگوں کو روندتے ہوئے گزر گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ایک حادثہ ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    پڈعیدن: صوبہ سندھ کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ریلوے کا اپ اورڈاؤن ٹریک بلاک، ٹرینوں کومختلف اسٹیشنزپرروک لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے کنٹینرز الٹ گئے۔

    پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔

    متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے جبکہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر جبکہ خیبرمیل کو باندھی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملت ایکسپریس کو رانی ریلوے اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ میں روک لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو سکھر اسٹیشن کے قریب گڈانی پھاٹک پرسلیپر سے بھری ہوئی مال گاڑی کے دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے تھے، مال گاڑی سکھر سے روہڑی جا رہی تھی۔

  • پاکستان کی جانب سے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار

    پاکستان کی جانب سے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان دفترخارجہ نے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کاا ظہارکیا ہے۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حادثے پر دلی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔


    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    روس کے مسافر طیارے میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

    روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    طیارے میں سوار مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جہاز سے نکلنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔

    مقامی میڈیا کے طابق آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹینڈینٹ سمیت 41 افراد شامل ہیں۔ متاثرہ طیارہ روس کے شہر ماسکو سے مرمانسک جا رہا تھا۔

  • سابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بیٹا جاں بحق

    سابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بیٹا جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : سابق وفاقی وزیرتعلیم بلیغ الرحمٰن کے اہل خانہ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ان کی اہلیہ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

    حادثے میں سابق وفاقی وزیر کا بیٹا اور بیٹی بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    بلیغ الرحمٰن کی فیملی گاڑی میں بہاولپور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ گوجرہ کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو بیٹے ، ایک بیٹی اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی دم توڑ گیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے حادثے میں اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر بلیغ الرحمٰن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں زخمی بچوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈویژنل کشمنر فیصل آباد کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • امریکا: گوگل کی زیر تعمیر عمارت سے کرین گرگئی، چار افراد ہلاک

    امریکا: گوگل کی زیر تعمیر عمارت سے کرین گرگئی، چار افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکا میں گوگل سیٹل کیمپس کی بالائی منزل میں تعمیراتی کاموں کے دوران کرین سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ساوتھ لیک یونین ضلع میں سڑک کنارے گوگل کیمپس کی بلند عمارت کی بالائی منزل میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک بھاری بھرکم کرین سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کرین کو ہٹایا اور ہلاک وزخمی ہونے والوں کو گاڑیوں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    ہلاک ہونے والوں میں کرین میں موجود 2 اہلکار اور 2 کارسوار ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون، ان کا بچہ اور ایک 20 سالہ نوجوان شامل ہے۔

    تعمیراتی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرین کا اوپر اٹھنے والا حصہ گاڑی سے علیحدہ ہو کر عمارت کے ایک حصے کو توڑتے ہوئے سڑک پر گرا جس سے عمارت کے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

    عمارت گوگل کے زیر استعمال ہے جس میں 150 فلیٹس بنے ہوئے ہیں۔

  • جامشورو میں 2 گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    جامشورو میں 2 گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    بدین: صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بدین میں مورجھر کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 44 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکا میں ٹریفک حادثے کی ذمے دار مکڑی قرار

    امریکا میں ٹریفک حادثے کی ذمے دار مکڑی قرار

    واشنگٹن: یوں تو ٹریفک حادثے کی وجہ زیادہ تر ڈرائیور کی غفلت یا پھر نشے کی حالت میں گاڑی چلانا بنتی ہے، لیکن امریکا میں ٹریفک حادثے کی وجہ جان کر لوگ حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویار میں ایک ایسا ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ جان کر شہری ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، اور پولیس اہلکار بھی چونک گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وائر لیس ڈیوائس پر کسی کار حادثے کی خبر موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی ہے۔

    پولیس جاعے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون ڈرائیور حیران وپریشان تھیں، پولیس کے سوالات کرنے پر خاتون نے بتایا کہ ان کی گاڑی میں ایک مکڑی گھس آئی تھی جس کے باعث وہ گھبرا گئیں اور گاڑی حادثے کی وجہ بن گئی۔

    اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، کار کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ خاتون ڈرائیور کو بھی شدید چوٹے آئیں، ڈرائیور مکڑی کو اپنے چہرے کے بالکل قریب دیکھ کر حواس باختہ ہوگئی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈرائیورز کو خصوصی طور پر ٹریننگ لینی چاہیئے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔

    اماراتی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

    پولیس کے مطابق گاڑی چلانا سب کے لیے آسان نہیں ہوتا لیکن نئے ڈرائیوروں کو اپنے خوف پر قابو پاتے ہوئے محفوظ طریقے سے گاڑی چلانا سیکھنا چاہیے۔

  • بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں رکشہ بس کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔

    صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    اس سے قبل آج صبح صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    مظفرگڑھ : بس اور ٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔