Tag: حادثہ

  • اماراتی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

    اماراتی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

    راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار کم عمر نوجوان ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کی ریاست راس الخیمہ میں گزشتہ رات خطرناک ٹریفک حادثے میں یو اے ای سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان اور ایک ایشائی شہری ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والے دو نوجواںوں کی عمر 10 برس جبکہ دو نوجوانوں کی عمر 18 برس تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایس یو وی میں سوار تین اماراتی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی عمر 13 برس اور ایک کی عمر 20 برس ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کار حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی شیخ محمد بن زید روڈ پر بہتر تیز رفتار کے ساتھ چل رہی کہ اچانک ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث گاڑی کنٹرول سے باہر ہوئی اور متعدد بار بری طرح کلابازیاں کھاتے ہوئے دور جاگری۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو خلیفہ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ایک 13 سالہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے جسد خاکی خلیفہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

    پولیس نے کار سواروں پر زور دیا ہے کہ گاڑی چلانے والے افراد سفر پر روانہ ہونے سے قبل ٹائر سمیت اپنی گاڑیوں کا معائنہ کریں تاکہ دوران سفر کسی بھی بڑے حادثے سے بچ سکیں۔

    شارجہ: ہولناک ٹریفک حادثہ، بھارتی سیاح جوڑا ہلاک، 5 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی میاں بیوی ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سیاح جوڑا خاندان کے دیگر افراد سے ملنے اور سیروتفریح کے غرض سے متحدہ عرب امارات آیا تھا، خاندان کے دیگر افراد کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی خبر سن کر دل دہل گیا اور ہم سب ابھی تک صدمے کا شکار ہیں۔

  • میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 25 سے زائد تارکین وطن ہلاک

    میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 25 سے زائد تارکین وطن ہلاک

    میکسیکوسٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 25 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی میکسیکو میں درجنوں تارکین وطن ٹرک میں سوار تھے کہ اچانک ٹرک بےقابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے باعث پچیس سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 29 تارکین وطن زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    تارکین وطن کا ٹرک فرانسسکو سرابیا کے مقام پر سڑک سے اتر گیا اور قلابازی کھاتا ہوا دور جاگرا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

    اس واقعے ميں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وسطی امريکی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکين وطن تھے۔ یہ تارکین وطن اسی ٹرک میں سوار تھے، جس پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ دسمبر 2017 میں میکسیکو میں سیاحوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 21 دسمبر 2015 کو جنوبی میکسیکو کے گاؤں لاس لیمونز کے قریب سیاحوں سے بھری بس ایک مسافر کوچ ٹکرا گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • انڈونیشیا: موٹربائیک ریس کے دوران حادثہ، کئی کھلاڑی زخمی

    انڈونیشیا: موٹربائیک ریس کے دوران حادثہ، کئی کھلاڑی زخمی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں موٹر بائیک ریس کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے قصبے کیبومن موٹربائیک ریس کے دوران حادثے میں رائیڈرز ایک کے بعد گرتے چلے گئے، جس کے باعث کھلاڑیوں کو شدید چوٹے آئیں۔

    ریس میں اچانک ایک تیز رفتار رائیڈر توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوگیا، بائیک سوار کے گرنے کے بعد کئی بائیک سوار حادثےکا شکارہوتے رہے۔

    خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زخمی ہونے والے رائیڈرز کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کار، جیپ، سائیکل اور موٹر سائیکل ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس دوران خطرناک اسٹنٹ کے دوران متعدد کھلاڑی اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    گذشتہ سال اپریل میں فرانس میں سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار ہونے والا 23سالہ بیلجیئن سائیکلسٹ اسپتال میں دل توڑ گیا تھا۔

    بعد ازاں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 257کلو میٹر لمبی اس ریس کے دوران مائیکل گولارٹس سڑک کے کنارے گر گیا تھا اور جب اٹھنے میں ناکام رہا تو اسے طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

  • کیلی فورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘ 2 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘ 2 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں دوافراد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے سے ایک گھر میں آگ لگی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور گھر میں لگی آگ پر قاپو پایا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پرسامنے نہیں آسکی ہیں تاہم واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    امریکا میں طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 11 اپریل کو امریکی ریاست ایریزونا میں پی جی ٹور کے گالف کورس کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 45 منٹ پرپیش آیا تھا، طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

    امریکا کا جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    واضح رہے کہ 29 ستمبر2018 کو امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی علاقے میں بیوفورٹ کاؤنٹی میں امریکی فورسز کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 مرین ایئراسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ خوفناک حادثے میں محفوظ رہا تھا۔

  • چیچہ وطنی: قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    چیچہ وطنی: قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    چیچہ وطنی: صوبہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ قومیمی شاہراہ پر فتو موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس کار سے ٹکرا گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اور کار میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ مزید 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ہی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر پائیگاہ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی تھی جس کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل تھے جبکہ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی۔

  • گاڑی کے نیچے آنے سے کیسے بچا جائے؟

    گاڑی کے نیچے آنے سے کیسے بچا جائے؟

    آج کل کی تیز رفتار زندگی میں تیز دوڑتی گاڑیوں سے بچنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے، خصوصاً ایسی صورت میں جب آپ خود بھی جلدی میں سڑک پار کر رہے ہوں۔

    ایک پروفیشنل اسٹنٹ وومین ٹیمی بیئرڈ ایک ایسا طریقہ بتاتی ہیں جس میں گاڑی کے ایکسیڈنٹ میں کم سے کم نقصان ہو سکتا ہے۔

    گاڑی سے تصادم صرف چند سیکنڈز یا لمحوں کا کھیل ہوتا ہے اور اس مختصر سے عرصے میں بہت کم لوگ فوری طور پر اپنے بچاؤ کی تدبیر کر پاتے ہیں۔

    ویسے تو سامنے سے آتی تیز رفتار گاڑی کے سامنے سے ہٹ جانا ہی بچاؤ کا سب سے بہترین حل ہے تاہم ایسے موقع پر حواس کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور سامنے کھڑا شخص کچھ بھی نہیں کر پاتا۔

    مزید پڑھیں: ٹریفک حادثے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

    ٹیمی بیئرڈ کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ خود کو سامنے سے آتی گاڑی کی زد میں پائیں اور تصادم یقینی ہو تو ایسی صورت میں گاڑی کے قریب آتے ہی اچھل کر اس کے بونٹ پر سوار ہوجائیں۔

    گو کہ اس طریقے میں بھی چوٹ لگے گی تاہم یہ اس سے کم ہوگی جو گاڑی سے تصادم کی صورت میں لگے گی اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں اگر آپ خود کو بالکل ٹھیک ٹھاک محسوس کریں تب بھی ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں۔

    ہوسکتا ہے ایکسیڈنٹ میں آپ کو کوئی اندرونی زخم لگا ہو جو کچھ دیر بعد ظاہر ہو۔ ایسا اندرونی زخم جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    مزید رہنمائی کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

  • نیپال میں اسکول بس کھائی میں جا گری، 23 طلبا اور اساتذہ ہلاک

    نیپال میں اسکول بس کھائی میں جا گری، 23 طلبا اور اساتذہ ہلاک

    کھٹمنڈو: نیپال میں فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے والی اسکول بس کھائی میں جا گری، حادثے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ مغربی نیپال میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار اسکول بس طلبا اور اساتذہ کو فیلڈ ٹرپ سے واپس لے کر آرہی تھی جو پہاڑوں کے درمیان غیر ہموار راستوں کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھی اور کھائی میں جا گری۔

    ہلاک ہونے والے زیادہ تر طلبا کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

    بس میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 22 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ایک اور زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    حادثے میں بچ جانے والے افراد کو بھی گہری چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ نیپال میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، خستہ حال گاڑیوں اور ڈرائیورز کی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات کا پیش آنا معمول کی بات ہے۔

  • نارووال: اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، متعدد بچے زخمی

    نارووال: اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، متعدد بچے زخمی

    نارووال: صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں پھاٹک عبور کرتے ہوئے اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے واقعہ تیجو والی اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں پھاٹک عبور کرتے ہوئے اسکول وین لاثانی ایکسپریس کی زد میں آگئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی بچوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    خیال رہے کہ صرف 2 ماہ قبل ہی سرگودھا میں تیز رفتار بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات اور وین ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پییش آیا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد طالبات کو وین کاٹ کر نکالنا پڑا۔

    حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

  • لاہور میں دودھ سے بھرا ٹرک الٹ گیا ‘ 5 افراد جاں بحق

    لاہور میں دودھ سے بھرا ٹرک الٹ گیا ‘ 5 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندرمیں دودھ سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دودھ سے بھرا ٹرک بمباں گاؤں سے شہر کی طرف آ رہا تھا کہ الٹ گیا۔ ٹرک پر20 افراد سوار تھے۔

    ریسکیو ٹیم نے لاشیں اور زخمی ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیے جہاں سے زخمیوں کولاہور ریفر کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سہراب خان، حمید، صدیق، عابد اور ابراہیم شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سندر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے حادثے میں زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کے ضلع دادو میں بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    سرگودھا: بس اور اسکول وین میں تصادم‘ 7 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 16 اکتوبر کو صوبہ پنجاب کے شہرسرگودھا میں تیزرفتار بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق کہ حادثے کے فوری بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تھی تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

  • راس الخیمہ: تعمیراتی سائٹ پردیوارگرگئی، سوڈانی انجینئرہلاک

    راس الخیمہ: تعمیراتی سائٹ پردیوارگرگئی، سوڈانی انجینئرہلاک

    راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات میں تعمیراتی سائٹ پر دیوار گرنے سے سوڈانی انجینئر ہلاک ہوگیا، واقعے کا ابتدائی سبب تعمیراتی نقص بیان کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ کے علاقے الرفاء میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ نو تعمیر شدہ دیوار 40 سالہ سوڈانی انجینئر پر آگری، موقع پر موجود افراد نے ایمرجنسی مدد فراہم کرنے والے ادارے کو کال کرکے بلایا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور پولیس پٹرول جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم جب امدادی کارکنوں نے ادھیڑ عمر انجینئر کو ملبے سے نکالا تو وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ پولیس نے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے فارنزک لیب روانہ کردیا اور تحقیقات شروع کیں۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دیوار کی بنیاد اتنی مضبوط نہیں تھی جتنا کہ اسے ہونا چاہیے تھا ، یہی سبب ہے کہ تعمیر کے کچھ ہی وقت بعد وہ گر گئی۔

    سانحے میں ہلاک ہونے والے انجینئر کی میت قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کو بیان ریکارڈ جمع کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے ، گواہوں کے بیانات اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی مدد سے ہی پولیس کسی حتمی فیصلے پر پہنچ سکے گی کہ آیا کہ ایک اتفاقی سانحہ تھا یہ پھر سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا جرم ہے۔