Tag: حادثے

  • ہالی ووڈ اداکارہ اینی ہتھاوے حادثے کا شکار، مداحوں کو پیغام میں کیا کہا ؟

    ہالی ووڈ اداکارہ اینی ہتھاوے حادثے کا شکار، مداحوں کو پیغام میں کیا کہا ؟

    ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم ”دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو“ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، تاہم حادثے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ مجھے کچھ نہیں ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Page Six (@pagesix)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں اداکارہ کو گِرے ہوئے پاؤں مُڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا ان کی فلم کی اسکرپٹ کا حصہ تھا۔ تاہم مداح اینی ہتھاوے کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب تامل اور ملیالم فلموں کی اداکارہ لکشمی مینن اور ان کے ساتھیوں پر آئی ٹی پروفیشنل کے اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لکشمی مینن نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کروالی لیکن ان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

    بابا صدیقی قتل کیس: پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار 24 اگست کی رات پیش آیا جب اداکارہ اور اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر ریلوے پل کے قریب متاثرہ شخص کو روکا اور گاڑی میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے صبح چھوڑ دیا۔

    بعدازاں اداکارہ سمیت ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    لکشمی مینن نے کئی تامل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ آخری بار رواں برس تامل ہارر تھرلر فلم سبدھم میں نظر آئی تھیں۔

  • خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ رات پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار 5 افراد کو زوردار ٹکر ماری جس سے تمام افراد شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچی اور تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے تمام افراد کی موت کی تصدیق کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کوتوالی شہری علاقہ میں رفیق نگر ماجد پورہ کا رہنے والا دانش اپنی دو بیٹیوں اور دو دیگر بچوں کو لے کر بدھ کی شام ایک ہی موٹر سائیکل سے تھانہ حافظ پور کے گاؤں مرشد آباد میں سوئمنگ پُل میں نہانے گئے تھے۔

    رات گئے واپسی کے وقت حافظ پور تھانہ علاقے میں میرٹھ-بلند شہر ہائی وے پر پڑاؤ کے پاس مخالف سمت سے آ رہی کسی نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو سامنے سے زوردار ٹکر ماری، جس سے بائک کے پرخچے اڑ گئے اور بائک پر سوار پانچوں افراد شدید زخمی ہوگئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں مرنے والوں کی شناخت رفیق نگر باشندہ 36 سالہ دانش اور اس کی بیٹیاں پانچ سال کی سمائرہ، چھ سال کی ماہرہ اور سرتاج کی 8 سال کی بیٹی ثمر اور سرتاج کے بھائی وکیل کی 8 سال کی بیٹی ماہم کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کے توسط سے نامعلوم گاڑی ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر والوں میں کہرام برپا ہوگیا، چار معصوم بچوں اور ایک شخص کی موت نے پورے کنبہ کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔

    صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک

    مقامی لوگوں کے مطابق مقتول دانش اپنے کنبہ کی روزی روٹی چلاتا تھا اور اس حادثے نے اس کے کنبہ کو پوری طرح سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ آس پاس کے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے اور لوگ اس غمناک واقعہ سے کافی رنجیدہ ہیں۔

  • سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

    سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

    امریکی ریاست آئڈاہو میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعد افراد زخمی ہو گئے۔

    آئڈاہو اسٹیٹ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یلو اسٹون نیشنل پارک کے قریب ہنری پر پیش آیا ہے جہاں ایک سیاحتی وین اور پک اپ ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

    مسافر وین میں 14 افراد سوار تھے جس میں سے 6 غیر ملکی شامل تھے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دور سے فضا میں بلند شعلے اور کالا دھواں دیکھا گیا، حادثے کے بعد ہائی وے کو کئی گھنٹے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    حادثے کے بعد دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تین دیگر زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا، جبکہ دو مریضوں کو مزید علاج کے لیے ایسٹرن آئڈاہو ریجنل میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-military-contracted-plane-crashes-4-killed/

  • قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

    قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

    نصیرآباد: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نصیرآباد میں قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص جاں بحق، جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی میں سپر ہائی پر دو ٹرک اور کار میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

    عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب دو ٹرکوں اور ایک کار سمیت تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر پر ہونے والے خوفناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے بقائی ٹول پلازہ کے قریب نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کے دو شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

    شارع فیصل پر مظاہرین کے پولیس پر حملے کے واقعہ میں اہم پیش رفت

    جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 35 سال ہے جس کے نام کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ سول اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں 35 سالہ وقاص احمد اور 32سالہ غلام حسین شامل ہیں۔

  • ویڈیو: منفرد ہیلمٹ جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا! پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ

    ویڈیو: منفرد ہیلمٹ جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا! پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ

    پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔

    ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے،
    پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس اور ثاقب اکرام نے منفرد اور کارآمد خصوصیات والا ایسا ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں فوری طور پر ایمبولینس کو طلب اور پولیس کو اطلاع کر سکتا ہے۔

    اگر بائیک سوار حادثے کے بعد غنودگی کا شکار ہوگا تو ہیلمٹ میں نصب الارم خود بخود بجنا شروع ہو جائے گا۔

    اس سیفٹی ہیلمٹ کے خالق طلبہ کا کہنا ہے کہ اس سیفٹی ہیلمٹ کے ذریعے لوکیشن کی تلاش بھی ممکن ہو گی جب کہ اس میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے کہ ہیلمٹ پہنے بغیر بائیک ہی اسٹارٹ نہیں ہوگی۔

     

  • سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا: نمرہ خان

    سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا: نمرہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دیدیا۔

    اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے انٹرٹینمنٹ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی۔

    نمرہ خان نے بتایا کہ ماضی میں ایک حادثے کے دوران میری ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب مجھے دوسروں کی محتاجی کا احساس ہوا تھا یہ سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کے لیے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس وقت مجھے واش روم جانے کے لیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑتی تھی اور بعض اوقات کوئی بھی میرے آس پاس نہیں ہوتا تھا تب مجھے احساس ہوا کہ محتاجی کسے کہتے ہیں۔

    دل توٹنے کے سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے، جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔

    نمرہ خان نے کہا کہ اس وقت دل کے ٹوٹنے کی وجہ سے سہارا دینے والا شخص یا کاندھا دینے والا مرد اچھا لگتا ہے، اس وقت ان کے کاندھے پر سر رکھ کر سکون محسوس ہوتا ہے، سب بہت اچھا لگتا ہے۔

    نمرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک، 19 زخمی

    سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک، 19 زخمی

    سعودی عرب میں الرین، بیشہ شاہراہ پر گرد و غبار کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے، زخمیو ں کو سعودی ہلال احمر کی ایمبولنسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ کچھ کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

    اس سے قبل یمن میں تارکین وطن کی کشتی رات گئے حادثے کا شکار ہوگئی، کشتی اُلٹنے کے باعث 45 افراد سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ یمن کے شہر تائز گورنریٹ کے سمندر میں گزشتہ رات پیش آیا۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ، تاریخی قصبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا

    رپورٹس کے مطابق کشتی کو حادثہ تیز ہواؤں اور گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے وقت کشتی میں 45 تارکین وطن سوار تھے۔

  • اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

    اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

    اسکردو: اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار  ہوگئی جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نیتجے میں 2 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں  بحق ہونے والوں میں خاتون اور مرد شامل ہیں جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ حادثہ دوبیر جیجال کی حدود میں پیش آیا،لاشیں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو آبائی گاؤں روانگی کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

  • کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

    سیالکوٹ سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری کے قریب بڑے حادثے سے بچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کوٹرین ریلوے اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی، کپلنگ ٹوٹنےسے آدھی بوگیاں ٹرین سے علیحدہ  ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسپیڈکم ہونےکی وجہ سے ٹرین کسی بڑے حادثےکا شکار نہیں ہوئی، ٹرین کےدونوں حصوں کو جوڑنے اور کپلنگ تبدیلی کیلئے عملہ پہنچ گیا ہے۔

  • شہباز گل کی گاڑی کو حادثے سے متعلق موٹر وے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

    شہباز گل کی گاڑی کو حادثے سے متعلق موٹر وے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

    لاہور : موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 5 مئی کو شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا اور کہا حادثہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثے سے متعلق موٹروے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا ، موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ 5مئی کو شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ موٹروے ایم ٹو ساؤتھ بمقام خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا، ڈاکٹرشہباز گل اس حادثے میں محفوظ رہے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس اطلاع ملتے ہی فوراً جائے حادثہ پہنچ گئی، شہباز گل کے رشتے دار جابرعلی کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔

    انعام غنی نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آرکالیکے منڈی ضلع حافظ آباد میں درج کرلی گئی ہے اور ملزم وجاہت علی ولد لیاقت علی کو مریدکے سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    موٹروےپولیس نے بتایا کہ ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں ہے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا اور کہا حادثہ تھا، ملزم کے مطابق شہباز گل یا کسی اور کو نشانہ بنانا ہرگز مقصود نہیں تھا۔

    پولیس نے مزید کہا کہ ملزم حادثہ کے بعد کوٹ سرور انٹر چینج سے فرارہوگیا ہے۔