Tag: حادثے سے بال بال بچ گئی

  • سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی

    سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی

    دادو: سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بچ گئی اور بس میں سوار سیلاب متاثرین معجزانہ طور محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے جوہی میں سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سیلابی پانی ہونے کے سبب بھان جوہی روڈ بند تھا، بس سیلابی پانی کی وجہ سے روڈ کے ساتھ سیلابی پانی کے گڑھے میں اتر گئی۔

    جس کے باعث مسافر خوف زدہ ہوکر چیخ چلانے لگے تاہم کرین کے ذریعے بس کو گڑھے سے نکال لیا گیا ہے اور بس میں سوار سیلاب متاثرین معجزانہ طور محفوظ رہے۔

    خیال رہے بلوچستان سے آنے والا ریلا قمبر شہداد کوٹ کے بعد دادو میں تباہی مچانے لگا ہے ، ایم این وی ڈرین میں شگاف پڑنے کے بعد پانی خیرپور ناتھن شاہ میں داخل ہوگیا ہے۔

    جوہی شہر کے چاروں جانب پانی ہی پانی ہے ، جوہی کو بچانے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کےتحت رنگ بند کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

  • جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ‌لینڈنگ کے دوران  حادثے سے بال بال بچ گئی

    جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ‌لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : لاہور ائیر پورٹ پر غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز حادثے سے بچ گئی ، ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے آنے والی سعودی ائیرکی پرواز ایس وی 3734 کے ساتھ دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرایا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت رن وے پر اتار لیا۔

    خیال رہے سی اے اے نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے تھے ، جنوری 2018 سے مئی 2022 تک کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز دونوں کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے، لاہور ایئر پورٹ پر سب سے زیادہ 198 واقعات ، دوسرے نمبر پر کراچی ایئر پورٹ پر 192 واقعات اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 60 فی صد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئے، جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔

  • جیکب آباد : خوشحال خان خٹک ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    جیکب آباد : خوشحال خان خٹک ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    جیکب آباد : خوشحال خان خٹک ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کا ذمہ دار کیبن والے کو قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خٹک ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

    اس حوالے سے اسٹیشن ماسٹر پہلوان شاہ نے اے آر وائی نیوز کو  تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کیبن والے کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کے کراچی سے جیکب آباد تک پہنچنے کے دوران راستے میں تین بار انجن فیل ہوا اور مسافروں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس سے پہلے بھی اسی طرح کے واقعات ہوچکے ہیں لیکن کسی ملزم کو سزا نہ ہونے کے باعث مذکورہ واقعات پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے جس سے آئے روز مسافروں کو نقصانات اٹھانا پڑتے ہیں۔