Tag: حادثے سے بال بال بچ گیا

  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی : پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ کے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ائرپورٹ پر اتار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے370کے کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہو گیا، پریشر کم ہونے سے ایئر بس اے320 جہاز کی کمزور ونڈ اسکرین میں بھی کریک پڑ گیا۔

    کپتان نے طیارے کو اسلام آباد ائرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دوران سفر بہاولپور کی فضائی حدود میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ اسلام آباد ایئر ہورٹ پر بخیریت لینڈ کر گیا ہے، معمولی فنی خرابی ہوئی تھی اور کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی تاہم کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوا اور طیارہ تھوڑی دیر بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو جائے گا۔

  • پی آئی اے کا طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ نے بحفاظت زمین پراتار لیا

    پی آئی اے کا طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ نے بحفاظت زمین پراتار لیا

    لاہور : پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت اتار کرطیارے کو حادثے سے بچالیا، مذکورہ پرواز جدہ سے لاہور آرہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت و لاپرواہی کے باعث طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ اتار لیا، مذکورہ پرواز پی کے 760جدہ سے لاہور آرہی تھی، پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کو نقصان پہنچا ہے جس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے759کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، پرواز رات بارہ بجے جدہ کیلئے روانہ ہوگی۔

    بوئنگ777طیارے کا پرزہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے304کے ذریعے لایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پرندے ٹکرانے کے چار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے تین طیاروں سے پرندے ٹکرائے جس کے باعث ایک777اور دو ایئربس320طیاروں کو نقصان پہنچا تھا۔

  • امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    واشنگٹن: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا، خطرہ محسوس ہوتے ہی جہاز کو باحفاظت اتار لیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جہاز حادثے سے بچ گیا، خطرہ محسوس ہوتے ہی جہاز کو باحفاظت جوائنٹ اینڈریو ایئربیس پر لینڈ کرالیا گیا، جہاز میں معمولی خرابی ہوگئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ میری لینڈ سے فلاڈیلفیا جانے کے لیے جہاز سے روانہ ہوئیں تو ٹیک آف کے 15 منٹ بعد عملے کو جہاز میں کچھ جلنے کی بو کا احساس ہوا، فوری طور پر مسافروں کو چہرہ ڈھکنے کے لیے گیلے تولیے دئیے گئے اور ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

    ترجمان میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور سب لوگ محفوظ ہیں جہاز میں معمولی سی خرابی ہوئی تھی۔

    میلانیا ٹرمپ کو جہاز میں خرابی کے بعد دوسرے طیارے سے دس منٹ بعد ہی فلاڈیلفیا پہنچا دیا گیا۔

    امریکی خاتون اول ترجمان کے مطابق میلانیا ٹرمپ کو فلاڈیلفیا میں منشیات کے عادی افراد سے اسپتال میں ملاقات کی اور ایک سیمینار سے خطاب کیا، میلانیا نے تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کی اور کہا کہ آپ سب لوگوں سے مل کر بہت اچھا لگا۔

    مزید پڑھیں: میلانیا ٹرمپ کا دورہ مصر، قدیم تہذیبی روایات پر حیرت کا اظہار

    واضح رہے کہ میلانیا ٹرمپ گھانا، ملاوی، کینیا اور مصر کا دورہ بھی کرچکی ہیں، دورہ مصر کے دوران انہوں نے قدیم تہذیبی روایات پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔