Tag: حادثے

  • کراچی: سپر ہائی وے لنک روڈحادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    کراچی: سپر ہائی وے لنک روڈحادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    کراچی: سپر ہائی وے لنک روڈ حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ جانی نقصان ایمرجنسی دروازہ نہ ہونے اور فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ہوا۔

    لنک روڈ ٹریفک حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق بس نے بلال کالونی سے شکار پور کیلئے سفر شروع کیا اور لنک روڈ پر حادثہ ہوگیا، حادثے کے بعد بس کا ایک دروازہ بند ہوگیا، بس مالک نے ایمرجنسی دروازہ بند کرکے مسافر سیٹ لگا دی تھی، ایمرجنسی راستہ نہ ہونے سے بس سے باہر کھلنے کا راستہ نہیں تھا۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے پر فوری فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن دو گھنٹے بعد فائر بریگیڈ پہنچی جبکہ اسٹیل مل سے پندرہ منٹ میں فائر بریگیڈ حادثے کی جگہ پہنچ سکتی تھی لیکن اسٹیل مل سے فائر بریگیڈ نہیں بھیجی گئی، حادثہ کسی دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ غفلت کا نتیجہ ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے قریب سپرہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں سڑسٹھ مسافر زندگی کی بازی ہار گئے، کئی مسافروں کی لاش بری طرح جھلسنے کے باعث ناقابلِ شناخت ہیں۔

    کراچی سے شکارپور جانے والی بدقسمت مسافر بس سپرہائی وے لنک روڈ پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثہ کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی، فائربریگیڈ کاعملے کی روایتی تاخیر کے سبب بس مکمل طور پر جل گئی، بس میں آنے اور جانے کا ایک ہی دروازہ تھا، دوسرے دروازے اور ایمرجنسی گیٹ سِیل کرکےاضافی سیٹیں نصب کردی گئی تھی۔

    آگ لگنے کے بعد ایک دروازہ ہونے کے باعث مسافروں کو نکلنے کی مہلت ہی نہ ملی اوروہ جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

    کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ داروں سے سختی سے نمٹاجائے گا، ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہنا تھا کہ حادثے میں جھلسنے کی وجہ سے متعددلاشیں ناقابل شناخت ہیں، اُن کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

  • نواب شاہ سانحے کے 4 طلبہ کراچی منتقل

    نواب شاہ سانحے کے 4 طلبہ کراچی منتقل

    نواب شاہ حادثے میں زخمی چار طلباء کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    رات گئے نواب شاہ حادثے میں زخمی ہونے والے آٹھ طلباء کو نجی اسپتال لایا گیا، بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال لائے گئے طلباء کی حالت تشویشناک ہے، زخمی طلباء میں تین طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے، جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز نواب شاہ میں اسکول وین کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں بیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جن میں بڑی تعداد طلباء کی ہے جبکہ آٹھ زخمی طلباء کو بہتر علاج کے لئے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
        
       

  • اسلام آباد:موٹروے حادثہ، لاشیں آبائی گھر ملتان پہنچا دی گئیں

    اسلام آباد:موٹروے حادثہ، لاشیں آبائی گھر ملتان پہنچا دی گئیں

    اسلام آباد موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں آبائی گھر ملتان پہنچ گئیں، نماز جنازہ صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔

    گزشتہ روز اسلام آباد موٹروے پر بس اور ٹرالر کے حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہوئے تھے، جاں بحق چاروں افراد کا تعلق ملتان کے علاقے دہلی گیٹ سے ہے۔

    جن میں طارق حسین انکی اہلیہ سمیرا طارق ، چھ سالہ بیٹا معیض اور تین سالہ ہانیہ شامل ہیں میتیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، طارق حسین اپنے اہل خانہ سے ملنے کے بعد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ واپس اسلام آباد جا رہے تھے۔

    وہ پچھلے آٹھ سال سے کہوٹہ ایٹمی پاور پلانٹ میں انجینر تھے، چاروں افراد کی نماز جنازہ صبح آٹھ بجے لاہا مارکیٹ میں ادا کی جائے گی۔