Tag: حارث رؤف کا اشارہ

  • حارث رؤف کا ایشان کو آؤٹ کرنے کے بعد باہر جانے کا اشارہ! ویڈیو وائرل

    حارث رؤف کا ایشان کو آؤٹ کرنے کے بعد باہر جانے کا اشارہ! ویڈیو وائرل

    ایشان کشن کو آؤٹ کرنے کے بعد حارث رؤف جذباتی ہوگئے اور انھیں گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ کردیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ 2023 میں آج پہلے میچ میں مدمقابل ہیں جس کے لیے شائقین کا جوش و خروش بھی اپنے عروج پر ہے، پاک بھارت میچ میں جذبات کی شدت اتنی ہوتی ہے کہ مداح تو مداح اکثر کھلاڑی بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور برملا اس کا اظہار کردیتے ہیں۔

    حارث رؤف بھارتی مڈل آرڈر بیٹر ایشان کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، پاکستانی فاسٹ بولر نے انھیں آؤٹ کرنے کے بعد نہ صرف انگلی کے اشارے سے بلکہ زبان سے بھی گرائونڈ سے باہر جانے کا کہا، حارث کی گیند پر بابر اعظم نے بیٹر کا کیچ پکڑا تھا۔

    میچ میں ایک مرحلے پر بھارت کے 66 پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے اور ان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی، ایسے میں ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے بالترتیب 82 اور 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

    کچھ ماہرین اور شائقین کی جانب سے حارث کے اس عمل پر حیرانگی اظہار کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ انھیں تھرڈ ایمپائر کی جانب سے جرمانے یا کسی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔