Tag: حاصل پور

  • حاصل پور میں ٹریفک حادثہ‘2 طالبعلم جاں بحق

    حاصل پور میں ٹریفک حادثہ‘2 طالبعلم جاں بحق

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کےشہرحاصل پور میں ٹریفک حادثے میں دوطالب علم جاں بحق ہوگئے،ورثا نے ٹائرجلا کر روڈ بلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں چشتیاں روڈ پرتیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل پرسوار ڈگری کالج کے دو طالبعلموں کو کچل دیا۔دونوں طالبعلم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق ڈگری کالج کے دونوں طالبعلموں کی نماز جنازہ اداکردی گئی،اس موقع پرورثاءاور علاقہ مکینوں سمیت طلباکی بڑی تعدادنےبہاولپور روڈ، چشتیاں روڈ اور وہاڑی روڈ ٹائر جلا کربلاک کردیا۔

    مظاہرین نےہاتھوں میں بینرزاٹھائے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کاکہناتھاکہ کارسوارڈرائیورکوفوری طورپرگرفتارکیا جائے۔ایس ایچ اوکی ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

    مزید پڑھیں:چونیاں میں ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بہنیں جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال صوبہ پنجاب میں چونیاں کےعلاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کواسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نےموٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جان کی بازی ہارگئیں تھی۔

  • پشاور حملہ، دہشتگردوں کی سم خاتون کے نام نکلی، خاتون گرفتار

    پشاور حملہ، دہشتگردوں کی سم خاتون کے نام نکلی، خاتون گرفتار

    پنجاب: پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سم حاصل پور کی خاتون کے نام نکلی۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے ایک سو تنتیس بچوں کو شہید کرنے والے درندہ صفت دہشتگردوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سم حاصل پور کی خاتون کے نام پر جاری کی گئی تھی۔

    حساس ادروں نے سم کی مالکہ کا سراغ ملنے کے بعد اسے حاصل پورسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، سیکورٹی فورسز نے سم فروخت کرنے والی موبائل فون کمپنی کے فرنچائز کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر کی صبح دہشتگردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 143 افراد شہید ہوگئے تھے۔