Tag: حاضری سے استثنی

  • ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی حاضری سے استثنی کیلیے درخواستیں دائر

    ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی حاضری سے استثنی کیلیے درخواستیں دائر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت میں حاضری سے استثنی کے لیے درخواستیں دائر کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے موقع پر حاضری سے استثنی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

    نواز شریف نےخواجہ حارث کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 متفرق درخواستیں دائر کروائی ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کل ہونے والی سماعت کے موقع پر بیماری کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں، عدالت طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی متفرق درخواستیں منظور کرے۔

    متفرق درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ای سی ایل سےنام نکالنے کا حکم دیا تھا، نواز شریف کی 4 ستمبر کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں :العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنسز: اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائیپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کی، میڈیکل سرٹیفکیٹ میں نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کا بھی ذکر ہے۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ،ایون فیلڈریفرنس سے متعلق اپیلوں کی سماعت کل ہوگی ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں پر سماعت کریں گے، کل نواز شریف کی 2اپیلیں سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

    گذشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس حالت میں بھی ہیں عدالت میں پیش ہوں۔

  • ججز نظر بندی کیس: پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    ججز نظر بندی کیس: پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کو ججز نظر بندی کیس میں حاضری سے ایک دن کےلئے استثنیٰ مل گیا۔

    کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت کو بتایا کی سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور پرویز مشرف کو انیس دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔

  • بگٹی اورججز کیس: پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گیا

    بگٹی اورججز کیس: پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گیا

    کوئٹہ : نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز ، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق ڈی سی اوڈیرہ بگٹی کو مسلسل عدم پیشی کے خلاف سزا دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نذیر احمد لانگو نے کی، سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ ان کا موکل ناسازی طبع کے باعث سفر نہیں کرسکتے، اس لئے انہیں آج کی پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

    فیصلہ میں کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر ایک ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی تاہم عدالت نے سابق صدرکی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

    عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سات رکنی میڈیکل ٹیم کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، دوران سماعت نواب بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مفرور قرار دئیے گئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی کو مسلسل عدم پیشی پر سزا دی جائے

    بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی کے علاوہ سابق صدرپرویز مشرف کے دونوں ضامن بھی عدالت میں پیش ہوئے ، مقدمے کی آئندہ سماعت اب 10نومبر کو ہوگی۔

    دوسری جانب ججز کیس میں بھی سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گئی۔

     

  • غازی رشید قتل کیس:پرویزمشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد

    غازی رشید قتل کیس:پرویزمشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: غازی رشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی گئی، عدالت نے سابق صدر کو چودہ اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

    اسلام آباد سپریم کورٹ میں غازی رشید قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز مشرف کی طرف سے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ۔

    پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہیں، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

    عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ  اگر آئندہ سماعت پر پرویز مشرف پیش نہ ہوئے تو ضامنوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

    غازی رشید قتل کیس کی سماعت چودہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔