Tag: حاضری

  • قائداعظم کا پیغام ہم سب کےلیے مشعل راہ ہے،امریکی قونصل جنرل

    قائداعظم کا پیغام ہم سب کےلیے مشعل راہ ہے،امریکی قونصل جنرل

    کراچی : امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے آج صبح مزار قائد پر حاضری دی اور مزار قائد پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ قائداعظم محمد علی جناح کےجمہوری مستحکم،ترقی یافتہ پاکستان کےتصورکی حمایت کرتاہے۔

    اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح برصغیر کے بڑے رہنما تھے ان کا فلسفہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

    امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے مزارقائد سے متصل عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور قائداعظم سے متعلق رکھے گئےنوادرات میں بھرپوردلچسپی لی۔

  • قائد اعظم کے اصول ہی میرے رہنما اصول ہیں،مراد علی شاہ

    قائد اعظم کے اصول ہی میرے رہنما اصول ہیں،مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول کام،کام اور کام پر من و عن یقین رکھتا ہوں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو اچھا روزگار،ہر بچے کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم اورہر بیمار کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے جس کو ہم پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 68ویں برسی کے موقعے پر اپنی صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنی صوبائی کابینہ کے ہمراہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے مزار پر حاضری دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے کہ ہمیں یہ خوبصورت ملک پاکستان ملا اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بانیوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے تحت ملک کی خوشحالی کےلیے دن رات کام کرتے رہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں آج کے دن کے حوالے سے اپنی کابینہ کے ہمراہ آج پھر یہ عہد کرتا ہوں کہ ہمیں جو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے تو ہم بھی اپنی پوری کوشش کریں گے کہ عوام کی بھرپور خدمت کریں۔

    میڈیا کے نمائندوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ صبح 8بجے سے ہی اپنے آفس آجاتے ہیں اور صبح سویرے ہی تمام سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ آپ نے میڈیا کو بھی متحرک کردیا ہے،اس پر آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔

    اس سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے مسکرا کر کہا کہ وہ قائداعظم کے سنہری اصول کام،کام اور کام پر من و عن یقین رکھتے ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • مصطفیٰ کمال کی پارٹی کا نام رکھنے کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

    مصطفیٰ کمال کی پارٹی کا نام رکھنے کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

    کراچی: مصطفیٰ کمال پارٹی کا نام رکھنے کےبعد ساتھیوں کے ہمراہ مزار قائد آئے، انہوں نے اعلان کیا پاک سرزمین پارٹی کا پہلا جلسہ چوبیس اپریل کو ہوگا۔

    سابق سٹی ناظم کا قافلہ کلفٹن سے نکل کر ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد پہنچا ۔ مصطفیٰ کمال نے یوم پاکستان پر قائد اعظم محمد علی جناح کےمزار پر ساتھیوں سمیت حاضری دی پھول چڑھائے اور دعا کی ۔

    مصطفٰی کمال نے میڈیا سے گفتگو میں پاک سر زمین پارٹی کے پہلے جلسے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا باغ جناح میں پاکستان کی تاریخ کا بڑ ا جلسہ ہوگا۔

  • بلاول بھٹو کی بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    بلاول بھٹو کی بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

     

     پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے  گڑھی خدا بخش  میں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو،نانا ذولفقار علی بھٹو نانی نصرت بھٹو ، ماموں  مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کے مزاروں ہر فاتحہ پڑھی  اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

     اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی لاڑکانہ ضلع کے متعدد عہدیداران موجود تھے۔ بلاول بھٹو کی مزار پر آمد سے قبل پولیس نے مزار کو عام افراد سے خالی کروا دیا تھا جب کے مزار پر حاضری کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار پر تعینات رہی۔

     بعد ازاں وہ مزار پر آدھے گھنٹے سے زائد گذارنے کے بعد واپس نوڈیرو ہاوس پہنچ گئے۔