Tag: حاضر دماغی

  • نوجوان کی حاضر دماغی نے بچے کی جان بچالی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نوجوان کی حاضر دماغی نے بچے کی جان بچالی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    یوں تو ہمت اور بہادری کے کئی مظاہرے آئے دن دیکھنے میں آتے ہیں تاہم کبھی کبھار بہادری کے ہمراہ حاضر دماغی بھی انتہائی اہم ہوتی ہے۔

    حال ہی میں انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں حاضر دماغی کی بہترین مثال دیکھی جاسکتی ہے جس میں ایک شخص نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر بچے کی جان بچالی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کے دروازے میں بچے کا سر پھنس جاتا ہے تاہم اسی دوران شیشہ خراب ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کا سر پھنس جانے کی وجہ سے کیسے بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں چلا گیا تاہم نوجوان نے کیا فوری اقدام اٹھایا۔

    نوجوان شخص پہلے سر نکالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسی دوران بچے کی حالت بھی غیر ہونے لگتی ہے جس کے بعد نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کار کے شیشے کو توڑ دیتا ہے۔

    نوجوان کی حاضر دماغی اور اس طرز عمل کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے۔

  • پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے خاتون کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے خاتون کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ریلوے اسٹیشن پر تعینات اہلکار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کی جان بچا لی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تو لوگوں نے اہلکار کو شاباش دی۔

    ریلوے اسٹیشن اور پٹریوں پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں انسانی جان کا ضیا بھی ہوتا ہے مگر بعض اوقات ایسے بھی مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کہ قریب میں کھڑے افراد بروقت اقدامات کر کے انسانی جان کو محفوظ بنالیتے ہیں۔

    اسی طرح کا واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں واقع مھا لکشمی اسٹیشن پر پیش آیا کہ جب ایک نوجوان لڑکی ٹرین میں بیٹھنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک ریل گاڑی چل پڑی۔

    یہ بھی دیکھیں: تیز رفتار ٹرین کے نیچے آنے والی لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی

    بھارتی وزیر ریلوے نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور اہلکار کو شاباش بھی دی، ایک منٹ 33 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا تو جوان نے فوری طور پر ایکشن کرتے ہوئے لڑکی کی جان کو محفوظ بنایا۔

    ویڈیو دیکھیں

    ریلوے وزیر کے مطابق لڑکی کی جان بچانے والے اہلکار کا نام سچن پاؤل ہے جس نے بروقت پھرتی کا مظاہرہ دکھایا۔ انہوں نے دانشمندی اور حاضری دماغی کا مظاہرہ کرنے پر اہلکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مذکورہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد دے کر دوسری ٹرین سے منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔