Tag: حافظ آباد

  • شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی

    شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی

    حافظ آباد (23 اگست 2025): پنجاب میں مضر صحت شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے، اطلاع ملتے ہی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے واقعے کا نوٹس لے لیا، اور اسپتال اور جائے وقوعے پر ٹیمیں روانہ کر دیں۔

    فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ مبینہ طور پر مضر صحت شوارما کھانے سے 3 فیمیلیوں کے 9 افراد متاثر ہوئے ہیں، جو سول اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں، اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلی چیکنگ کے بعد شوارما پوائنٹ کو سیل کر دیا ہے، 40 کلو گوشت، 16 لٹر آئل، 15 کلو مایونیز، بھاری مقدار میں فرائز اور سلاد کو تلف کر دیا گیا ہے۔

    تیزابیت یا بدہضمی کا علاج صرف ایک گلاس مشروب

    فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متاثرین نے گزشتہ رات شوارما، برگر اور ونگز کھائے تھے، جس پر آج ان کی حالت غیر ہوئی، ترجمان نے بتایا کہ چھاپے کے دوران شوارما پوائنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے، اشیا پر تاریخ اجرا و تنسیخ موجود نہ تھی، آئل کی تبدیلی کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا، حشرات کی بھی بھرمار پائی گئی، جس پر شوارما پوائنٹ سیل کر دیا گیا۔

  • شہری پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سے متعلق انکشاف

    شہری پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سے متعلق انکشاف

    حافظ آباد: پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شہری پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی ایک خاتون سے متعلق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلیک میلنگ میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں زنا بالجبر کی جھوٹی درخواست دینے پر پولیس نے خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    معلوم ہوا کہ خاتون جھوٹے الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرتی رہتی ہے، خاتون نے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں شہری کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا الزام عائد کیا تھا، جس پر تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ خاتون پہلے بھی مختلف تھانوں میں جعلی مقدمات درج کراتی رہی ہے۔


    بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے تھانے سے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے


    حافظ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون متاثرہ شہریوں کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کرتی ہے، جس کے خلاف پولیس نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ڈی پی او عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    دوسری طرف اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی میں ملوث سابق پولیس رضا کار مقیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 3 ملزمان نے شہری ابوبکر سے زمان پارک کے قریب لوٹ مار کی تھی ، واردات میں برطرف کانسٹیبل الیاس، ایک نامعلوم ساتھی بھی شامل ہے، سابق کانسٹیبل الیاس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار

    نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار

    حافظ آباد : نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے نجی اسکول کےپرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں نجی اسکول کے پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکر لیا اور والد کی مدعیت میں پرنسپل کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : نجی اسکول کے پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل بچی سے کئی ماہ سے زیادتی کرتا رہا ہے، متاثرہ طالبہ کی طبیعت خراب ہونے پراسپتال لے جایا گیا تو وہ 4 ماہ کی حاملہ نکلی۔

    ایف آئی آر کے مطابق پرنسپل دوسری بچیوں کو بھی زیادتی کانشانہ بناتا ہے۔

    یاد رہے حافظ آباد میں نجی اسکول کے پرنسپل نے بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

  • نجی اسکول کے پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

    نجی اسکول کے پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

    پرائیویٹ اسکول میں پرنسپل نے نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دوسری بچیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    حافظ آباد میں نجی اسکول کے پرنسپل نے نویں جماعت کی طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، والد کی مدعیت میں پرنسپل کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ پرنسپل کئی ماہ سے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنارہا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی طالبہ کی طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا تو وہ 4 ماہ کی حاملہ نکلی۔

    پرنسپل کی جانب سے دوسری بچیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا، ایف آئی آر کے مطابق پرنسپل کی جانب سے دوسری بچیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں بھی 10 سالہ طالبہ کو اسکول ہیڈ ماسٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا، والد کا کہنا تھا کہ بیٹی نے بتایا سر نے الگ کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔

    متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج کرلیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ 3 بیٹیاں اسکول ہیڈ ماسٹر حنیف کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتی ہیں، 10سالہ بیٹی نے بتایا سر نے الگ کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ہیڈماسٹر حنیف روپوش ہے، پولیس نے ملزم کو کافی تلاش کیا لیکن وہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے، ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

    حافظ آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں کسان کنونش سے خطاب کرنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

     ایف آئی آر کے متن کے مطابق حماد اظہر پر تقریر کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام ہے، سابق ایم این اے شوکت بھٹی، ایم پی اے ضمیرالحسن اور ضلعی صدر عمران حیدر بھی نامزد ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی عمار گجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اشتہاری حماد اظہر و دیگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ گتھم گتھا ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور حماد اظہر نے گزشتہ رات کسان کنونش سے خطاب کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں‌ پر مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں‌ پر مقدمہ درج

    حافظ آباد: اینٹی کرپشن نے غیر قانونی بھرتیوں پر تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے احسن بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی احسن بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں‌ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں سابق سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق بھرتی کمیٹی ممبران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، سابق ایم پی اے نے پرائیویٹ سیکریٹری کو بھی محکمہ تعلیم میں بھرتی کرایا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں میں ملزمان کی جانب سے جعلی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائے گئے۔

  • ناراض شوہر نے سسرال میں گولیاں برسا دیں ، بیوی اور ساس قتل

    ناراض شوہر نے سسرال میں گولیاں برسا دیں ، بیوی اور ساس قتل

    حافظ آباد : ناراض شوہر کی سسرال میں فائرنگ نے بیوی اور ساس کی جان لے لی ، مقتولہ فرح علی رضا سے ناراض ہو کر میکے میں رہ رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے محلہ تاج کالونی میں دوہرے قتل کی واردات کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ناراض داماد علی رضا نے اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ فرح رانی خاوندعلی رضا سے ناراض ہو کر ماں کے گھر رہ رہی تھی کہ داماد علی رضا نے آکر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں۔

    آئی جی پنجاب نے حافظ آباد میں 2 خواتین کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرکےگرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے سفاک ملزم کوگرفتارکرکےسخت سزادلائی جائےگی۔

    آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوحافظ آباد کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

  • ‘کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے کہ ہم اس دہشت گرد کو ڈرون حملہ کر کے مار دیں’: وزیر اعظم

    ‘کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے کہ ہم اس دہشت گرد کو ڈرون حملہ کر کے مار دیں’: وزیر اعظم

    حافظ آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ماضی میں‌ پاکستان میں ڈرون حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی قانون ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیتا، لندن میں 30 برسوں‌ سے ہمارا ایک دہشت گرد بیٹھا ہے، کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے کہ ہم اس دہشت گرد کو ڈرون حملہ کر کے مار دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج اتوار کو پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا، جن میں ساڑھے 6 ارب روپے سے یونیورسٹی آف حافظ آباد کا افتتاح شامل ہے، جب کہ گوجرانوالہ، حافظ آباد دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 10 ارب روپے کے منصوبے کا بھی آغاز ہو گیا ہے، وزیر اعظم نے 10 ارب کی لاگت سے 400 بیڈ پر مشتمل ڈی ایچ کیو حافظ آباد اسپتال کا افتتاح بھی کیا۔

    حافظ آباد میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ ٹماٹر اور آلو کی کیا قیمت ہے، سیاست میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ قوم کو عظیم کیسے بنانا ہے، پہلی بار ملک میں ایک تعلیمی نصاب لائے ہیں، سب کو انگریزی کے ساتھ ایک نصاب پڑھائیں گے، دینی مدارس کے بچوں کو بھی ایک نصاب میں شامل کریں گے۔

    انھوں نے ڈرون حملوں کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے ڈرون حملوں کی ایک بار مذمت نہیں کی، دنیا کا کوئی قانون ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیتا، ایک طرف پاکستان ان کے لیے جنگ لڑ رہا ہے اور وہی ہم پر بمباری کر رہے ہیں، ڈرون حملوں کے خلاف امریکا اور برطانیہ میں جا کر کہا یہ انسانی حقوق کے خلاف ہے، یورپی یونین کےسفیروں نے مجھ سےکہاڈرون حملوں کی کیوں مخالفت کررہےہووہ تودہشت گردماررہےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا میں نے یورپی یونین کے سفیروں سےکہاکہ لندن میں ہمارا بھی ایک دہشت گرد 30 سالوں سے بیٹھا ہے، اس شخص نے پاکستانیوں کو قتل کیا اور آرام سے لندن میں بیٹھا ہے، ہم کہتے ہیں اس دہشت گرد کو دو تو کہتے ہیں عدالت میں ثابت کریں، تو کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے کہ ہم اس دہشت گرد کو ڈرون حملہ کر کے مار دیں۔ اگرآپ اجازت نہیں دیں گےاور کوئی مہذب معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا، تو کیا ہم آپ کے کمی ہیں کہ آپ یہاں ڈرون مار رہے ہیں؟

    وزیر اعظم نے کہا میں سمجھتا ہوں پاکستان کو ہر ملک سے اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں، امریکا بڑی پاور ہے ہماری تجارت اس کے ساتھ ہے، میں 22 کروڑ پاکستانیوں کا وزیر اعظم ہوں، پاکستانیوں کے حقوق اور مفادات کی حفاظت میری ذمہ داری ہے، کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنے ملک کو نقصان پہنچانے کی کبھی اجازت نہیں دوں گا۔

    انھوں نے کہا ہمارے پاس ہر قسم کا پروفیشنل ہے ہم کیوں اپنے جہاز نہیں بناتے، میں مغربی ذہنیت کو اچھے سے جانتا ہوں، جو لوگ اپنی قوم کے مفاد کے لیے کھڑے ہوتے ہیں مغرب ان کی عزت کرتا ہے، میں نے یورپی یونین پر صحیح تنقید کی۔

    وزیر اعظم نے کہا جب بھی میرے پاس کوئی باہر سے سربراہ یا وزیر خارجہ آتا ہے تو میری ایجنسیز اور فارن آفس اس کی تعلیم اور سیاست سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرتے ہیں، بیرون ملک سے ملنے آنے والوں کے مکمل کوائف میرے پاس آتے ہیں، یہ بھی کہ ان کے پاس موجود پیسہ کہاں سے آتا ہے، اسی طرح غیر ممالک کے سربراہوں کے سامنے ہمارے کوائف بھی رکھے جاتے ہیں، اور اسی کی بنیاد پر عزت کی جاتی ہے، مغرب اور امریکا جانتا ہے کہ میرا پیسہ بیرون ملک نہیں، اللہ کا شکر ہے کہ چین، روس اور امریکا نے عزت دی۔

    انھوں نے کہا چین نے ریکارڈ وقت 7 ماہ میں فائٹر جہاز جے 10 سی دیے ہیں، 1982 کے بعد پاکستان کے پاس اس طرح جہاز آئے ہیں۔

    عمران خان نے کہا اچھائی کا ساتھ دینے کے لیے میں 25 سال سے اپنی قوم کو آگاہی دے رہا ہوں، نامور اور کرپٹ لوگ سب کھڑے ہوگئے ہیں، ملکی ریاست گرانے کے لیے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چوری کے پیسوں سے پارلیمنٹیرین کے ضمیر خریدے جائیں تو ریاست، عوام اور عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ روکے، قوم برائی کے خلاف نہیں کھڑی ہوگی تو وہ آگے نہیں بڑھ سکتی۔

  • وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادعمران خان پراعتمادپلس میں بدل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٰٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ منڈی بہاوالدین، میلسی اور دیر کے کامیاب جلسوں کے بعد وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد ہے ، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔

    دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد کا دورہ کریں گے، وزیر آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل ہوگا اور حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال بنائے جارہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز دیر: وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختون خوا میں‌ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انھیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہا کروں، میں نے آرمی چیف سے کہا میں نہیں کہتا عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ لیا ہے۔

    اپوزیشن رہنماؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا یہ تھری اسٹوجز ہیں، یہ تینوں اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ تینوں وہ لوگ ہیں جو 35 سال سے ملک پر حکومت کر رہے ہیں، دنیا میں اگر سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہے تو ان تینوں کی وجہ سے۔

  • غلط آپریشن سے مریض کی موت، ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج

    غلط آپریشن سے مریض کی موت، ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں غلط آپریشن سے شہری کی موت کے بعد ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مریض کے غلط آپریشن پر لواحقین کی درخواست کی سماعت کی اور درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیا۔

    کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہری کی موت غلط آپریشن اور ڈاکٹر کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، کمیشن کی ہدایت پر ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔

    نجی اسپتال انتظامیہ کے خلاف 3 سال بعد مقدمہ درج کر کے لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کامران نے سنہ 2018 میں شہری کا غلط آپریشن کیا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق غلط آپریشن کی وجہ سے مریض کی موت ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد مذکورہ ڈاکٹر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔