Tag: حافظ آباد

  • شادی نہ کرنے کی قسم توڑنے پر لڑکی کا سہیلی کے خلاف جان لیوا قدم

    شادی نہ کرنے کی قسم توڑنے پر لڑکی کا سہیلی کے خلاف جان لیوا قدم

    حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک لڑکی نے اپنی سہیلی پر کرائے کے قاتلوں سے حملہ کرا دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی، اس سلسلے میں ایک آڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی قصبے جلال پور بھٹیاں میں ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی سہیلی جان کی دشمن بن گئی، ملزمہ نے سہیلی کو مارنے کے لیے کرائے کے قاتلوں کو اس کے گھر بھیج دیا، ملزمہ کی قاتلوں کے ساتھ گفتگو کی آڈیو بھی سامنے آ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکیوں نے کبھی شادی نہ کرنے کی قسمیں کھائی تھیں، لیکن ایک لڑکی کی منگنی والدین نے طے کر دی تو دوسری لڑکی نے غصے سے انتہائی قدم اٹھا لیا، اور گھر سے زیور چرا کر ٹارگٹ کلر کو دے کر دوست پر حملہ کروا دیا۔

    لڑکی کو سہیلی پر اس بات کا غصہ تھا کہ زندگی بھر شادی نہ کرنے کی قسم کیوں توڑی، قاتلانہ حملے میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی ہے، جو اس وقت اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    یہ واقعہ گزشتہ دنوں جلال پور میں پیش آیا تھا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ لڑکی فرار ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکی شدید زخمی ہوئی، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے۔

    ملزمہ نے اپنی دوست کو مارنے کے لیے ٹارگٹ کلرز کو گھر سے جیولری چرا کر دی، ملزمہ اور ٹارگٹ کلر کے درمیان ہوئی گفتگو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزمہ ٹارگٹ کلرز کو ہدایات اور حملے کا وقت بتا رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز نے رات گئے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کی۔

  • حافظ آباد: بینک کے7 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص

    حافظ آباد: بینک کے7 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں نجی بینک کے عملے کے 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ حافظ آباد میں نجی بینک کے عملے کے 7 افراد میں کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مین برانچ سیل کر دی گئی۔

    ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا متاثرین کوگھروں پر قرنطینہ کر دیاگیا،بینک اسٹاف کے اہل خانہ کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کروناوائرس کے 919 نئے کیس سامنے آ گئے،صوبے میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 22037 ہوگئی۔پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 19اموات کے بعد مرنے والوں کی 381 ہوگئی۔

    ترجمان ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 217726 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جبکہ صوبے میں کرونا کوشکست دینے والوں کی تعداد 6326 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے1260 اموات، کیسز61,227 ہوگئے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1260 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 61,227 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 1260 ہوگئی ہے۔

  • جلال پور بھٹیاں میں ایک ماہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کا پانچواں واقعہ

    جلال پور بھٹیاں میں ایک ماہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کا پانچواں واقعہ

    جلال پور بھٹیاں: جلال پور کہنہ سے 14 سال کے لڑکے کی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے شہر جلال پور بھٹیاں میں ایک ماہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کا پانچواں واقعہ پیش آیا، پولیس کے بیان کے مطابق جلال پور کہنہ سے چودہ سالہ لڑکے کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز بھی 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، حافظ آباد کے نواحی علاقے میں چھ سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کر کے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے قتل کے الزام میں پڑوسی کو گرفتار کیا، ذیشان نامی پڑوسی نے قتل کا اعتراف بھی کیا۔ معصوم عبیرہ شہزادی چیز لینے دکان پر گئی تھی اور پھر واپس نہ آ سکی، ملزم نے اسے رکشے میں ویران جگہ لے جا کر قتل کر دیا۔

    چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے مجرم کیخلاف ایک اور چالان جمع

    ادھر ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بھی 2 طالب علموں سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پانچوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سر عام سزائے موت دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی، تاہم پیپلز پارٹی نے قرارداد کی مخالفت کی تھی، حکومتی وزرا بھی اس معاملے پر تقسیم ہو چکے ہیں۔

  • سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    سکھیکی: پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھیکی میں افغان باشندوں کے مبینہ طور پر سفارش سے شناختی کارڈ بنوانے کے کیس میں عدالت نے گرفتار افغان باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ آباد سے چار افغان باشندے گرفتار کیے گئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں سکھیکی کے نادرا آفس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ بنوانا چاہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان سے افغان پاسپورٹ، غیر ملکی کرنسی اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی تھیں۔

    طورخم بارڈر سے مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار، پاکستانی اورافغانی پاسپورٹ برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ برس غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا سے 120 ملازمین برطرف کیے گئے تھے جب کہ جعل سازی پر 9554 قومی شناختی کارڈز منسوخ کیے گئے تھے جب کہ ایک لاکھ اکیس ہزار 117 کارڈز مشکوک ہونے پر بلاک کیے گئے۔ گزشتہ دور حکومت میں بھی وزیر داخلہ کے حکم پر دو لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تھے۔

    گزشتہ برس ستمبر میں طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ پکڑا گیا تھا جس کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے، ایجنٹ پانچ مرتبہ بھارت جا چکا تھا، پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی تھی۔ 2018 میں افغان کرکٹر راشد خان کی جعل سازی بھی سامنے آئی تھی، نادرا کا کہنا تھا کہ راشد خان نے افغانی شہریت چھپا کر جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔

  • ظالم بھائیوں نے جائیداد کے لالچ میں 20 سال بہن کو قید رکھا

    ظالم بھائیوں نے جائیداد کے لالچ میں 20 سال بہن کو قید رکھا

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں جائیداد کی لالچ میں بھائیوں کا بہن کو برسوں تک قید میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق لالچ کی ایک لرزہ خیز داستان سامنے آگئی، حافظ آباد میں لالچی بھائیوں نے 20 سال سے بہن کو کمرے میں بندکررکھا تھا، بتایا جارہا ہے کہ ملزمان بااثر سیاسی شخصیت ہیں.

    [bs-quote quote=”خاتون انتہائی درگرگوں حالت میں قید تھیں، کمرے کی حالت انتہائی خراب تھی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    خاتون انتہائی درگرگوں حالت میں قید تھیں، کمرے کی حالت انتہائی خراب تھی، کھانا بھی تھیلی میں بندکرکے کمرے میں پھینک دیاجاتا تھا.

    اے آروائی نیوزکے پروگرام’’ذمہ دارکون‘‘کی نشان دہی پر مظلوم خاتون کی بازیابی کے لیے الیکشن لیا گیا.

    خاتون کو پولیس نے زخمی حالت میں بازیاب کرایا، جب کہ ظالم بھائی کو گرفتار کر لیا گیا.

    مزید پڑھیں: حافظ آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 15 افراد زخمی

    وزیر انسانی حقوق پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے اور مظلوم خاتون کو انصاف دلائیں گے.

    اس معاملے کا افسوس ناک سماجی پہلو یہ ہے کہ 20 سال تک علاقہ مکین اس مظلوم خاتون کے چیخنے چلانے اور رونے کی آواز سنتے رہے اور اسے گھر کا معاملہ قرار دے کر نظر انداز کرتے رہے۔

    دوسری جانب بہن کو حبسِ بے جا میں رکھنے والے بھائیوں میں سے ایک ایجوکیشنل اکیڈمی کا مالک بھی ہے، جس شخص کا اپنی بہن کے ساتھ یہ رویہ 20 برس رہا اس کے ادارے میں تعلیم کے معیار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

  • سکھیکی کے قریب بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    سکھیکی کے قریب بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔

    بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

    اس سے قبل رواں ماہ 4 اگست کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔

    لیویز حکام کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

    بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

  • حافظ آباد: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ لڑکا جاں بحق

    حافظ آباد: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ لڑکا جاں بحق

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک لڑکا جان کی بازی ہارگیا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو اہلکار فوراََ ً موقع پر پہنچے اورآگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے سے لگنے والی آگ بجھا دی گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج کے دھماکے سے گھرمنہدم ہوگیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    راولپنڈی:گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 دسمبرکوکوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • حافظ آباد : موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ٹارگٹ کلنگ، خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

    حافظ آباد : موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ٹارگٹ کلنگ، خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

    حافظ آباد : موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری خاتون وکیل کو قتل کردیا، نائلہ امجد ایڈوکیٹ آفس جانے کیلئے گھرسے نکلی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کسوکی روڈ پر خاتون سرکاری وکیل کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا، نائلہ امجد ایڈوکیٹ اپنے خاوند کے ساتھ گھر سے آفس کیلئے نکلیں۔

    خاوند گاڑی لینے گئے تو اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد آئے اور نائلہ امجد ایڈووکیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، حملہ اتنا شدید تھا کہ خاتون وکیل نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی۔

    واردات کے بعد مسلح ٹارگٹ کلرز موقع سے باآسانی فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، خاتون وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سےاہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    واقعہ کے بعد وکلاء برادری میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقتولہ نائلہ ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • پسند کی شادی : سنگدل باپ نے بیٹی داماد اور دو نواسوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    پسند کی شادی : سنگدل باپ نے بیٹی داماد اور دو نواسوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    حافظ آباد : پنجاب کے شہر حافظ آباد میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی، داماد اور دو نواسوں کو کلہاڑی اور چھرے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کر نے جرم میں باپ نے بیٹی داماد اور ان کے دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ جلال پور بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسووال میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔

    بیس سالہ ثناء نے چار سال پہلے فردوس نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔ ثنا کے باپ کو اس بات کا بہت رنج تھا۔ ملزم گلزار عرصہ دراز سے موقع کی تلاش میں تھا کہ کسی طرح ان کی زندگی کاخاتمہ کردے۔

    گذشتہ رات ملزم گلزار نے موقع پا کر غیرت کے نام پر بیٹی داماد اور بچوں کو قتل کردیا، مقتولین کی شناخت فردوس، ثناء اور زین کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حافظ آباد پولیس جائے واردات پر پہنچے، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گلزار کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا، پولیس نے قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، مقتولین کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

  • سکھیکی میں باپ نے بیٹی، داماد اور2 نواسوں کوقتل کردیا

    سکھیکی میں باپ نے بیٹی، داماد اور2 نواسوں کوقتل کردیا

    حافظ آباد : صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی میں باپ نے چار سال قبل پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نوسواں کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل سکھیکی میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ سکھیکی کے نواحی گاؤں نسوال میں پیش آیا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا۔

    لاہور: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، شوہر جاں بحق، بیوی زخمی

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 3 ستمبرکو لاہور کے علاقے بندور ڈسگیاں پل کے قریب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پرفائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی تھی۔

    عمرکوٹ: پسند کی شادی کرنے پرنوبیاہتا جوڑے کا قتل

    واضح رہے کہ رواں سال 19 مئی کو عمرکوٹ کے شہر پتھورو میں دن دہاڑے پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔