Tag: حافظ حفیظ الرحمان

  • گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیبارٹری ایشو ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیبارٹری ایشو ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیبارٹری ایشو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیبارٹری ایشو ہے،گلگت بلتستان میں اس وقت ایک ہی لیبارٹری ٹیسٹ کر رہی ہے۔

    حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والی کٹس اور این آئی ایچ کی کٹس میں فرق ہے،گلگت بلتستان میں اس وقت لگ بھگ 30،35 وینٹی لیٹرز ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1100 رومز پر قرنطینہ قائم کر دیےگئے ہیں، گلگت بلتستان میں مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا، کسی اسپتال کو ابھی کرونا مریض کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گلگت میں کرونا کے باعث ایک ڈاکٹر اور ایک ٹیکنیشن شہید ہوا،کرونا آپریشن سے پہلے یہ دونوں متاثر ہوئے اور شہید ہوئے۔

    حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز اور عملے کو مکمل طبی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت اور اسکردو میں مجموعی طور پر 2 لیبارٹریز کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ میں تشویش ناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کرونا کے مریضوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پرخراج تحسین

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پرخراج تحسین

    گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ پاکستان خودمختاری، سالمیت، عزت و وقارپرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق زیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کواس کی جارحیت کا جواب مل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے مودی دانشمندی کی راہ اپنائے، یہ بھارت کے لیے پیغام ہے وہ جنگی جنون، منفی سوچ ترک کردے۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا دفاع کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان خودمختاری، سالمیت،عزت ووقارپرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔