Tag: حافظ حمد اللہ

  • علی امین گنڈا پور  خود فارم 47  کی پیداوار ہے، حافظ حمد اللہ  کی کڑی تنقید

    علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کی پیداوار ہے، حافظ حمد اللہ کی کڑی تنقید

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کی علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاشیں گررہی ہیں اوروزیراعلی گیارہ کروڑ کے بسکٹ کھا رہے ہیں، علی امین خود فارم سینتالیس کی پیداوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کس کو کہتے ہیں کہ ہماری حکومت کو ختم نہیں کر سکتے، ان کی حکومت بغیراین او سی نہیں آئی۔

    رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ وہ این او سی کے بعد وزیراعلی بنے ہیں، این او سی واپس لے گئی تو علی امین ایک گھنٹہ بھی وزیراعلیٰ نہیں رہے سکتے، علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے عوام کو بتائیں کہ کیسے وزیراعلیٰ بنے، وہ خود فارم سینتالیس کی پیداوار ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کیا پی ٹی آئی کے پی میں علی امین سے زیادہ قابل،سنجیدہ لوگ نہیں تھے، وہ اپنی چوری چھپانے،قد بڑھانے کیلئےمولانا پر تنقید کر رہے ہیں، جے یو آئی، پی ٹی آئی میں ہر بار علی امین نے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

    حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کس کے کہنے پر تعلقات خراب ،انتشار کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت وضاحت کرےعلی امین یہ سب کچھ کس کے کہنے پرکر رہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کب تک تحمل سے کام لے گی۔

    انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لاشیں گر رہی ہے ،علی امین لاہور فتح کر رہے ہیں، صوبے میں امن و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کے عوام علی امین سے زندگی کی بھیک مانگ رہی ہے۔

    سانحہ سوات پر ان کا کہنا تھا کہ سوات میں 18 بندے سیلاب کی نذر ہو گئے آپ کا ہیلی کاپٹرکہاں تھا، آپ کو کیا اس لئے وزیراعلیٰ بنایا گیا کہ 11 کروڑ کےبسکٹس کھائیں۔

    رہنما جے یو آئی نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر مولانا کو نشانے پر رکھنا کس قسم کی سیاست ہے، مولانا فضل الرحمان نے پورے ملک کی خراب صورتحال کی بات کی تھی، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طور ناکام ہو چکی ہے، کے پی میں کرپشن کے چرچے ہیں خود انکے ایم پی ایز کہہ رہےہیں، علی امین کے خلاف پارٹی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہے۔

    سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا کے پاس آئی ، جے یو آئی کے دروازے سب کے لیے کھولے ہیں، سینیٹ الیکشن کیلئےسب کیساتھ بات کریں گے جو ہمارے پاس آئیں گ تاہم آگےکیا ہوگا اور کس پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی یہ واضح نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پرپی ٹی آئی نےمولانا کی تائید کی ،آج تنقید کر رہے ہیں ، ہرکوئی 26 ویں آئینی ترمیم پر مولانا کی تعریف کرتا رہا، آپ نے ملک پر احسان کر دیا ، 26 ویں آئینی ترمیم حرام ہے تو آپ کے بندے جوڈیشل کونسل میں کیوں بیٹھے ، کونسل میں بیٹھ کر آپ لوگوں فائدے لے رہے ہیں اور حرام بھی کہہ رہے ہیں۔

  • نئے الیکشن میں جانا ضروری ہے: جے یو آئی کا مطالبہ

    نئے الیکشن میں جانا ضروری ہے: جے یو آئی کا مطالبہ

    جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ نمائندہ منتخب اسمبلی اور حکومت چاہتے  ہیں اس کے لیے نئے الیکشن میں جانا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، صرف مشاورت ہوئی ہے، ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باقاعدہ الائنس یا اتحاد بنے۔

    انہوں نے کہا کہ اسد قیصرکےگھر پر ایک بیٹھک ہوئی ہے جہاں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، مولانافضل الرحمان سمیت پوری سیاسی قیادت ملاقات میں شریک تھی، ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ملک میں سیاست ہے اور نہ ہی جمہوریت۔

    ’’ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل ایک اتحاد ہو، ابھی تک تو یہ مشاورت کی حد تک ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک اتحاد ہو، لیکن چند چیزوں پر اپوزیشن ایک ذہن بناچکی ہے‘‘۔

    رہنما جےیوآئی نے کہا کہ 8 فروری کو ہونیوالا الیکشن نہیں تھا وہ آکشن تھا، ہم ملک میں سیاسی اور جمہوری استحکام چاہتے ہیں، نمائندہ منتخب اسمبلی اور حکومت چاہتے  ہیں اس کے لیے نئے الیکشن میں جانا ضروری ہے کیوں کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، ملک میں رول آف لا نہیں۔

    حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو جو نہیں ہے، ملک میں کوئی آئین بھی نہیں ہے، مطالبہ یہی ہوگا کہ ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

  • مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات ، جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا

    مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات ، جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات پر جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا، نے کہا بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے اور ثابت ہوگیا یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں ایف اے ٹی ایف کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات پر جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کے پاس کردہ بل پر صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی۔

    حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا اصل مقصد مدارس کوایف اےٹی ایف کے کہنے پر اس کے حوالے کرنا ہے، ثابت ہوگیا یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں ایف اےٹی ایف کی ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیاایف اےٹی ایف ڈکٹیٹ کرے گا کون سا ادارہ کس قانون کے تحت کام کرے گا؟ قوم پر واضح ہوگیا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں۔

    مزید پڑھیں : مدارس رجسٹریشن بل : صدر آصف زرداری کے اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں

    رہنما جے یو آئی نے کہا کہ ایوان صدر کے بابوؤں نے سوسائیٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ، یہ سوسائیٹیز ایکٹ پڑھتے تو اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی، کیا سوسائیٹیز  ایکٹ کا قیام فائن آرٹس کے لئے ہیں؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوان صدر قوم کو بتائے آج تک فائن آرٹس کے ادارے کتنے ہیں، فائن آرٹس کے ادارے آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چلنے کا دعویٰ

    بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چلنے کا دعویٰ

    حافظ حمد اللہ کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے بیک ڈور معاملات چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ 9 مئی پر اٹکا ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے بانی سے بیک ڈور معاملات چل رہے ہیں، تاہم پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    رہنما جے یو آئی نے کہا کہیہ ناممکن نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی بریک تھرو ہوجائے، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کیا ہی نہیں تو معافی کیسی؟

    انھوں نے کہا کہ حکومت کا مدت پوری کرنا ملک کے لیے تباہی ہوگا، یہ پارلیمنٹ بھی ربڑ اسٹیمپ ہے کنٹرول ایبل ہے، اس لیے یہ حکومت مدت پوری کرلے تو یہ پاکستان کے لیے تباہی اور بربادی کا سامان تو ہوسکتا ہے۔

    حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ہے، سب لوگ مولانا کے پاس حلوہ لینے نہیں جاتے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-arrested-in-7-more-cases/

  • بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں ،  حافظ حمد اللہ

    بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں ، حافظ حمد اللہ

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےپس پردہ معاملات چل رہے ہیں، وہ کہتے 9 مئی انہوں نے کیا ہی نہیں تو معافی کیسی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں،معاملہ 9 مئی پر اٹکا ہوا ہے۔

    جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں 9 مئی انہوں نے کیا ہی نہیں تو معافی کیسی، بانی پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کے لیے بھی تیار نہیں ہو رہے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا بانی پی ٹی آئی تو الیکشن کی بات کرتے ہیں تو وہ کیسے کرا دیں ، یہ ناممکن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی بریک تھرو ہو جائے۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے سوال پر رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور پی پی نے الیکشن میں وہی کچھ کیا جو نہ کرنے کا کہتے تھے، نہ حکومت ہے، نہ میں ان کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتا ہوں، حکومت نے مدت پوری کی تو یہ ملک کیلئے تباہی کا سامان ہوگا۔

    فوجی عدالتوں سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کسی صورت بھی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کچھ تو تھا سب مولانا کے پاس جاتے تھے، پکوڑے یا حلوہ لینے تو نہیں جاتے تھے، تاہم نور عالم جے یوآئی کے ایم این اےہیں توپارٹی فیصلوں کی پاسداری کریں۔

  • 150کیسز کیلئے علیحدہ آئینی عدالت بنانے سے نظام تباہ ہوجائے گا، حافظ حمد اللہ

    150کیسز کیلئے علیحدہ آئینی عدالت بنانے سے نظام تباہ ہوجائے گا، حافظ حمد اللہ

    اسلام آباد : جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت آئینی عدالت سے متعلق کیسز کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب ہے، ڈیڑھ سو مقدمات کیلئے علیحدہ آئینی عدالت بنانے سے نظام تباہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کا مطلب یہ ہے کہ ایک علیحدہ عدالت بنائیں گے، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں آئینی عدالت کی بات کررہی ہے، آئینی عدالت بنی تو اس کا چیف جسٹس بھی الگ ہوگا۔

    جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسوقت آئینی عدالت سے متعلق کیسز کی تعداد 150کےقریب ہے ، 150کیسز کیلئے علیحدہ آئینی عدالت بنانےسے نظام تباہ ہوجائے گا، کیا یہ بہتر نہیں کہ 150 کیسز کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائے ، سپریم کورٹ سمیت نچلی سطح پر 27لاکھ کیسز زیرالتوا ہیں ، آئینی کیسز کیلئے آئینی عدالت بنارہےہیں مگر27لاکھ کیسز کی کوئی پرواہ نہیں۔

    رہنما جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کی طرف جانا ہے تو چند چیزوں کو مدنظر رکھناہوگا، جےیوآئی سمجھتی ہے آئینی ترامیم ملک ومفاد میں ہے تو جلدبازی نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ آئینی عدالت کی بات شروع ہوئی تو اس وقت بھی کسی کےپاس مسودہ نہیں تھا، ابتدامیں جو مسودہ آیا وہ رات کی تاریکی میں آیا جسے مولانا صاحب نے یکسر مسترد کیا، اب تمام پارٹیوں نے مسودے شیئر کئے ہیں۔

    حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پی پی ، جے یو آئی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی مسودہ لیکر آئی ہے، تمام مسودے دیکھ کر اتفاق رائے کیا جائے گا دیکھتے ہیں نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جےیوآئی کامؤقف ہے آئینی عدالت کےبجائے آئینی بینچ ہوناچاہیے، مولانا صاحب بلاول ،نوازشریف اور پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کریں گے، ان کی کوشش ہے کہ تمام جماعتیں ایک مؤقف پر اتفاق رائے کرلیں۔

  • کمشنر راولپنڈی کا تہلکہ خیز اعتراف:  جے یو آئی ف کا  الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

    کمشنر راولپنڈی کا تہلکہ خیز اعتراف: جے یو آئی ف کا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کمشنرراولپنڈی کے اعترافی بیان پر الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے موقف کی تائیدہوگئی، کمشنرراولپنڈی نے ایمانداری اور غیرت کامظاہرہ کیا، ان کی غیرت کو دیکھ کر تمام آراوز لیاقت چٹھہ کی تائید کریں۔

    جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کمشنر صاحب یہ بھی بتائیں ان کے اوپر کس کا پریشر تھا،خود کوجمہوری کہلانے والی جماعتوں میں جمہوریت ہے توآوازاٹھائیں، جتوانے والے کون ہیں، ہروانے والے کون سامنے آنا چاہیے۔

    حافظ حمداللہ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں اور عدالت اس معاملے پر سوموٹو لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب دارالحکومت کے پڑوس میں یہ ہوسکتا ہے توبلوچستان،کےپی،سندھ میں کیا ہوا ہوگا، صرف 2جماعتیں کہتی ہیں کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں، باقی تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ الیکشن میں جعل سازی ہوئی،حافظ حمداللہ

    رہنما جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا نے بھی کہا ہےچیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوں، کمشنرراولپنڈی کا بیان پوری فلم کا صرف ٹریلر ہے۔

    یاد رہے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ٹھیک نہیں کرواسکا،عہدے سے استعفیٰ دیتاہوں۔

    لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی ایم این اے کی تیرہ نشستوں پر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا، جعلی مہریں لگا کر ستر ستر ہزارووٹوں کی لیڈ والوں کوہروایا، میں ماتحت ریٹرننگ افسران سے معذرت چاہتا ہوں، انھیں غلط کام کیلئے کہہ رہا تھا اور وہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

    کمشنر راولپنڈی نے کہا تھا کہ اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں۔ جو کام میں نے کئے وہ مجھے زیب نہیں دیتے، تمام غلط کاموں کی ذمہ داری میں خود لیتا ہوں، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کام میں چیف الیکشن کمشنربھی ملوث ہیں، میں نے ملک کی پیٹھ پرچھراگھونپا،اس میں ملوث لوگوں کوبھی سخت سزا ملنی چاہیے۔

    لیاقت علی چٹھہ نے بتایا تھا کہ دھاندلی پر پہلے خود کشی کا سوچا پھر سوچاحرام کی موت کیوں مروں، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کےسامنےلاؤں، اپنے ملک اور دین کے ساتھ اتنی بڑی غداری اور بے ضمیری نہیں کرنی چاہئے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی ڈیل ہوگی لیکن وقت کا نہیں پتہ، ترجمان پی ڈی ایم

    چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی ڈیل ہوگی لیکن وقت کا نہیں پتہ، ترجمان پی ڈی ایم

    لاہور: پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پس پردہ رابطوں کے ذریعے ڈیلز ممکن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سےبھی ڈیل ہوگی،وقت کا نہیں پتہ۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ممکن ہےپس پردہ رابطوں کےذریعےڈیلزکی کوششیں ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی سےبات بھی ہوگی اورڈیل بھی لیکن وقت کاپتہ نہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے کوشش کی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کی گارنٹی کوئی نہیں دےرہا، جب تک سیاستدان عوام کےبجائےاقتدارکی سیاست کرےگا ڈیلز ہوتی رہیں گی۔

    حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ،بینظیرکوسیکیورٹی رسک قراردیاگیاپھروہ وزرائےاعظم بھی بنے، ایک وقت میں نوازشریف ہائی جیکرتھےپھروہ آئےاوروزیراعظم بن گئے۔

    الیکشن کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ الیکشن کیوں نہیں ہوں گے ، نہ ہوئے تو کیا ملک میں استحکام آسکتاہے، مولانا فضل الرحمان نےیہ نہیں کہا انتخابات نہ ہوں بلکہ کچھ چیزوں کی نشاندہی کی۔

    حافظ حمد اللہ غیر مقیم افغانیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغانیوں کو نکالنے کا فیصلہ کمزوراورنگراں حکومت نہیں کرسکتی، آپ4ماہ کی عبوری حکومت ہیں توآپ مستقبل کےفیصلےنہیں کرسکتے، نگراں حکومت کا کام صرف انتخابات کراناہے۔

    حافظ حمد اللہ نے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق بتایا کہ مستونگ میں مجھ پرموٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیاگیا، نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی میرابھائی ہےلیکن انکےدعوے پر حیران ہوں، وزیرداخلہ نےکہا مجھ پرحملہ کرنیوالے ماسٹرمائنڈ کوہلاک کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہےحملہ آورپکڑا بھی گیا اورہلاک بھی ہوگیا، ماسٹرمائنڈ زندہ نہیں پکڑا گیاتاکہ اس سےمعلومات ملتی کہ وہ کون ہے، اب یہ وزیرداخلہ ہی بتائیں گے اتنی جلدی پکڑا بھی گیا اورمارابھی گیا۔

    ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اس ماسٹر مائنڈ کے پیچھے کوئی سہولت کارتوہوگا، وزیرداخلہ کےمطابق میں خوش قسمت ہوں کہ حملہ آورپکڑاگیا اورمارابھی گیا۔

    انھوں نے شکوہ کیا کہ پی ڈی ایم کا ترجمان ہوں افسوس ن لیگ کےکسی فردنےفون کیا نہ عیادت ، ساتھی پوچھتےہیں ن لیگ والےآپ کی عیادت کےلیےکیوں نہیں آئے، کوئی روایات ہوتی ہیں، پیپلزپارٹی پر تنقیدکرتا ہوں پھربھی بلاول تشریف لائے۔

  • حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر دھماکا خود کش ہو سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر مستونگ

    حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر دھماکا خود کش ہو سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر مستونگ

    مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ رزاق ساسولی نے کہا ہے کہ حافظ حمداللہ کی گاڑی پر دھماکا خود کش ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے منگوچر جانے والے پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ مستونگ میں قومی شاہراہ کے قریب سڑک کنارے دھماکے کا نشانہ بن گئے، جس سے اُن سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ڈی سی رزاق ساسولی نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے حافظ حمد اللہ کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’دھماکا حافظ حمداللہ کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار کے ٹکرانے سے ہوا۔‘‘

    جے یو آئی رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سڑک کنارے دھماکے میں زخمی

    ڈی سی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے وقت خضدار سے کوئٹہ جانے والی ایک کوسٹر بھی زد میں آئی، جس میں بیٹھے کئی افراد بھی زخمی ہوئے، حافظ حمداللہ کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں، تاہم سیکیورٹی گارڈ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ترجمان سول اسپتال نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

  • جے یو آئی رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سڑک کنارے دھماکے میں زخمی

    جے یو آئی رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سڑک کنارے دھماکے میں زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سڑک کنارے دھماکے میں جے یو آئی رہنما و ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ ضلع میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا، وہ کوئٹہ سے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے منگوچر جا رہے تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    زخمیوں میں حافظ حمد اللہ کے ساتھی اور گن مین بھی شامل ہیں، جنھیں ابتدائی طور پر میر غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ حافظ حمداللہ کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

    ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔