Tag: حافظ سعید احمد

  • مودی کے بیان پر بھارت سے تعلقات ختم کئے جائیں، حافظ سعید

    مودی کے بیان پر بھارت سے تعلقات ختم کئے جائیں، حافظ سعید

    لاہور: جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کے بعد بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

     لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اعتراف جرم کرلیا کہ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی میں ملوث رہا، اب بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں ۔

    حافظ سعید نے کہا کہ ہر بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کی طرف سے ہی بیان سامنے آتا ہے ، وزیراعظم کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے ۔

    امیر جماعت الدعوة نے حکومت سے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کیلئے بھی آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا، بھارتی جارحیت کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال بھی دے دی گئی ہے ۔

    جماعت الدعوة ۃکے امیر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ وزیر نواز شریف کو بھی مودی کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا، مودی نے اعتراف کرلیا کہ سرحد پار دہشت گردی کی بنیاد بھارت نے ہی رکھی ہے۔

  • مودی سرکار پاکستان سے بہتر تعلقات نہیں چاہتی، حافظ سعید احمد

    مودی سرکار پاکستان سے بہتر تعلقات نہیں چاہتی، حافظ سعید احمد

    نوابشاہ: امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں مجاہدین کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوا ہے، نریندر مودی کی حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ پاکستان سے تعلقات اچھے ہوں۔

    نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹم بم کافروں کے دلوں میں کھٹکٹا ہے۔

    را پاکستان میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کررہا ہے جسے توڑنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ناسور بن چکی ہے جسے جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آتی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لا الا اللہ والا۔ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں سربجیت سنگھ کو ہمارے حکمرانوں نے عزت کے ساتھہ رہا کیا جو آج را کا اہم عہدیدار ہے۔