Tag: حافظ سعید

  • داعش کا رہنما حافظ سعید ڈرون حملےمیں ہلاک

    داعش کا رہنما حافظ سعید ڈرون حملےمیں ہلاک

    پشاور: پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے افغانستان میں داعش خراسان کے رہنما حافظ سعید خان کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی.

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان سفیر عمر زاخیلوال نے بتایا ہے کہ ‘میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ افغانستان میں داعش کا رہنما حافظ سعید خان اپنے دیگر سینئر کمانڈروں اور جنگجوؤں کے ساتھ 26 جولائی کو افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کوٹ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں’.

    دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں تاہم حکام اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں.

    یاد رہے کہ دو روز قبل افغان میڈیا نے ملکی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دولت اسلامیہ خراسان کے سربراہ حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبروں سے آگاہ ہیں تاہم ان کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں.

    افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر جنرل زمان وزیری کا کہنا تھا کہ حافظ سعید اپنے 30 ساتھیوں کے ساتھ صوبہ ننگرہار کے ضلع اچن میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے ہیں.

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں اس سے قبل بھی 12 جولائی 2015 کو ایسی خبر منظرعام پر آئی تھی کہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ افغان صوبے ننگرہار کے ضلع اچن میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے.

  • ہندو دہشت گرد تنظیموں کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا، حافظ سعید

    ہندو دہشت گرد تنظیموں کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا، حافظ سعید

    ملتان : جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو لبرل ثابت کرنے کیلئے مسلم لیگی دور میں حقوق نسواں بل اور ہولی کے رنگ بکھیرنے جیسی باتیں ہو رہی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگی حکومت کے دور میں حقوق نسواں جیسے قانون بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہزار سال بلاد اسلامیہ ہند پر حکومت کی ہماری تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش میں ہندو اور انگریز ملوث ہیں۔

    ہندو دہشت گرد تنظیموں کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا، مودی نے احمد آباد اور گجرات میں مسلمانوں کا جو خون بہایا اس کے بدلے انہیں وزیر اعظم بنا دیا گیا۔

    حافظ سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہند میں رہنا ہے تو رام رام کہنا ہے یہ ہندوؤں کا ایجنڈا ہے ، کشمیر کو آزاد کروا کے پاکستان کا جغرافیہ مکمل کرنا ہے، آج پھر مسلمانوں کو اسی اتحاد کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت بنا تھا۔

     

  • انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، حافظ سعید

    انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، حافظ سعید

    ملتان : جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ جب تک انڈیا کا ڈیموں پر کنٹرول رہے گا پاکستان میں سیلاب آتے رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیوسینٹر کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    حافظ سعید کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ڈیم بنا رہا ہے اور فالتو پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے جب تک انڈیا کا ڈیموں پر کنٹرول رہے گا پاکستان میں سیلاب آتے رہیں گے، حکومت کو چاہیئے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کرے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، انہوں نے ایم کیو ایم کے حوالے کہا کہ ایم کیو ایم کے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر حکومت قانونی بنیادوں پر تحقیق کرے۔

    حافظ سعید نے کہا کہ وہ فلاح انسانیت کے زیراہتما م ملک کے تمام بڑے شہروں میں ریسکیو سینٹر بنا چکے ہیں۔

  • برما میں مظالم کیخلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے،حافظ سعید

    برما میں مظالم کیخلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے،حافظ سعید

    لاہور : امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید نے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے وزیراعظم سے او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاہور میں برما کے مسلمانوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے واقعات میں امت مسلمہ کا کشتی بان رہا ہے۔

    برما میں ہونے والے واقعات پر خاموش کیوں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی اور کشمیریوں کی مدد کی ہے، بدھ مت مذہب کے دہشت گرد مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

    پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلائے اور مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جائے، حافظ سعید نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ برما میں ہونے والے مظالم پر مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے، سوائے ترکی اور انڈونیشیا کے کسی مسلم ملک نے برما کے مسلمانوں کی مدد نہیں کی ۔

    حافظ سعید نے کشمیریوں کو بھی اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا لہرا کرمظلوم کشمیری عوام نے کلمہ طیبہ پر قائم رشتے کا اظہار کردیاہے، انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی ان کی آزادی کی جدود جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

  • حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    اسلام آباد: امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب اور یمن کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے، اس معاملہ پر ہونےوالا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ان کیمرہ ہونا چاہیے تھا، حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے اور او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ 15اپریل سے سعودی عرب کے حق میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے، 15اپریل گوجرانوالہ، 16اپریل لاہور، 17اپریل فیصل آباد، 18اپریل ایبٹ آباد جبکہ 19اپریل کو پشاور میں سعودی عرب کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں جمیعت مشائخ پاکستان کے صدر پیر سیف اللہ ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمیعت علما اسلام کے مولانا سیف الدین سیف اور ابتسام الہی ظہیر نے شرکت کی۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ اگر سعودی حکومت کسی بھی طرح کی مدد طلب کر ے وہ چاہے فوج یا ہتھیارہوں ایسی صورتحال میں پاکستان حکومت ہر طرح سے سعودی عرب کی مدد کرےاور یمن میں حوثی باغیوں نے جس منتخب حکومت کا تخٹہ الٹا اسے بحال کرایا جائے۔

  • مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    لاہور : فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، حافظ سعید کا کہنا ہے کہ بات اب مذمتی قراردادوں سے بہت آگے جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز جامعہ مسجد القادسیہ کے باہر احتجاجی جلسے سے خطاب میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف اتوار کو لاہور میں شدید احتجاج کرے گی۔

    حافظ محمد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس حساس معاملے پر اسلامی ملکوں کا اجلاس فوری طور پر بلائیں وزیر اعظم یاد رکھیں کہ اب بات مذمتی قرار دادوں اور مارچوں سے آگے نکل چکی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مغرب دنیا کو تہذیبوں کی جنگوں کی جانب لے جارہا ہےتمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اس حساس معاملے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں ۔

    اس موقع پر خطاب میں امیر جمیعت اہلحدیث علامہ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی برادری ہتک عزت کے قانون کو مانتی ہے تو اسے توہین رسالت کا قانون بھی ماننا ہوگا۔

  • مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    لاہور : سربراہ جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نکالے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا،کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

    لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ امریکا اور بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں اور شاہراہ ریشم کو کاٹ کر پاکستان کا چین سے تعلق ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

    حافظ سعید نے کہا کہ وزیر اعظم بنگلہ دیش بھارت کی کٹھ پتلی ہیں اور بھارت ہی کی ایما پروہاں پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں شکست کھانے کے بعد پاکستان میں اڈے بنا چکا ہے، کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے اورحکومت کو کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنی چاہیئے۔

  • وزیراعظم اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں، حافظ سعید

    وزیراعظم اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں، حافظ سعید

    کراچی: دینی اور سیاسی جماعتوں نےاسرائیلی جارحیت کے خلاف دو ٹوک پالیسی اختیار کرنے کامطالبہ کردیا،حافظ سعید کہتےہیں وزیراعظم اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں۔

    جماعت الدعوہ کے زیراہتمام مال روڈ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جلسہ کیاگیا،جلسہ سے خطاب میں حافظ سعید نے کہاعزہ میں اقوام متحدہ اوآئی سی ناکام ہوچکی ہےوزیراعظم اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں،حافظ سعید کاکہناتھاکہیں اور ایساظلم ہوتاامن فوج بھیج دی جاتی لیکن ظالم مسلمانوں کیخلاف متحد ہوچکے ہیں، فرید پراچہ نے کہامسلم ممالک کواختلافات ختم کرکے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،حماس کےرہنمااسامہ ہمدان نےاسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک اور بالخصوص پاکستان پر اپناکردار ادا کرنے پر زور دیا۔