Tag: حافظ قرآن

  • کیا عمران ہاشمی واقعی حافظ قرآن ہیں؟ اداکار نے سچ بتادیا

    کیا عمران ہاشمی واقعی حافظ قرآن ہیں؟ اداکار نے سچ بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے حافظِ قرآن ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اپنا ردعمل دیدیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، دورانِ انٹرویو ہوسٹ نے عمران ہاشمی سے گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا وہ واقعی حافظِ قرآن ہیں اور اس لفظ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Podcast (@podcasti)

    میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران ہاشمی نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں حافظ قرآن نہیں ہوں، انہوں نے میزبان کو مطلب بھی بتایا کہ حافظِ قرآن کا مطلب ہوتا ہے کہ قرآن پاک کو بغیر دیکھے، پڑھ سکے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان افواہوں کا آغاز گزشتہ برس سے ہوا جب پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عمران ہاشمی کو کچھ قرآنی آیات یاد ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیٹ پر قرآنی آیات اور سورتیں پڑھتے تھے۔

  • سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری

    سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں جسٹس شاہد وحید نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے عدم اتفاق کرتے ہوئے جسٹس شاہد وحید نے اپنا اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔

    اختلافی نوٹ میں جسٹس شاہد وحید نے کہا ’’ازخود نوٹس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئی ہیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں، 20 اضافی نمبر دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور پی ایم ڈی سی جواب جمع کرائیں۔‘‘

    جسٹس شاہد وحید نے مزید کہا ’’بنچ کی تشکیل پر کوئی معاملہ تھا تو چیف جسٹس کو بھیجا جا سکتا تھا، بنچ تشکیل دینا چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے، ازخود نوٹس نمبر 4-2022 میں قرار دے چکا چیف جسٹس ہی بنچز بنانے کا اختیار رکھتے ہیں۔‘‘

    اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ ججز بنچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے، ججز کو بنچ کی تشکیل پر اعتراض تھا تو وہ کیس سننے سے معذرت کر سکتے تھے۔

  • سڑک کنارے فوڈ اسٹال لگانے والی باہمت حافظہ قرآن

    سڑک کنارے فوڈ اسٹال لگانے والی باہمت حافظہ قرآن

    زندگی بعض افراد کے لیے کانٹوں کی راہ گزر ثابت ہوتی ہے لیکن حوصلہ مند اور باہمت افراد اسے اپنی محنت سے پھولوں کی راہ گزر بنانا چاہتے ہیں، ایسی ہی خواہش آمنہ کی بھی ہے جو زندگی کے سخت ترین دور سے گزر رہی ہے۔

    لاہور کی حافظ قرآن آمنہ کے لیے زندگی یوں بھی گلزار نہ تھی لیکن والدین کے انتقال کے بعد اس کے ناتواں کاندھوں پر گھر کی بھاری ذمہ داری بھی آن پڑی۔

    3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی آمنہ نے مجبوراً سڑک کنارے فوڈ اسٹال لگا لیا اور جیسے تیسے زندگی کی گاڑی چلانے لگی۔

    آمنہ کا کہنا ہے کہ اس اسٹال سے زندگی کی ضروریات تو پوری ہوجاتی ہیں، لیکن گھر کا کرایہ دینا بے حد مشکل ہے۔

    پڑھنے اور کھیلنے کی عمر میں کڑی مشقت کرتی آمنہ کی آنکھوں میں بے شمار خواب سجے ہیں، وہ حافظ قرآن ہے اور عالمہ بننا چاہتی ہے، علاوہ ازیں تیسری کلاس میں منقطع ہوجانے والا اپنا تعلیمی سلسلہ بھی دوبارہ جوڑنا چاہتی ہے۔

    آمنہ کا یقین ہے کہ اگر کسی شخص کو محنت کرنے کی عادت ہو تو زندگی کی مشکلات اس کی راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں، جلد اس کی محنت رنگ لائے گی اور اس کی زندگی کا سفر آسان ہوجائے گا۔

  • لاہور : کھمبے سے لٹکتی پتنگ کی دھاتی ڈور نے نوجوان کی جان لے لی

    لاہور : کھمبے سے لٹکتی پتنگ کی دھاتی ڈور نے نوجوان کی جان لے لی

    لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں کھمبے سے لٹکی دھاتی ڈور سے سولہ سالہ حافظ قرآن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی کے باعث ایک  اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، لاہور کے علاقے مصری شاہ میں بجلی کی تاروں پر پتنگ کا دھاتی مانجھا لٹک رہا تھا کہ اس دوران کھمبے کے قریب سے گزرتے ہوئے سولہ سالہ حافظ قرآن صہیب اس کی زد میں آگیا۔

    دھاتی ڈور میں کرنٹ کے باعث نوجوان نے وہیں تڑپ کر جان دے دی، جوان بیٹے کی موت نے گھر میں قیامت برپا کردی، بیٹے کی جدائی میں تڑپتی ماں اور غم سے نڈھال باپ نے حکومت پنجاب سے پتنگ بازی پرمکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا واقعہ کسی اور کے ساتھ ہو ۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار بچوں کیلئے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں, لواحقین نے صہیب کی لاش سڑک پررکھ کراحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے باعث سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا بعد ازاں پولیس حکام کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

    صوبہ پنجاب میں آج بھی پابندی کے باوجود پتنگ بازی میں دھاتی ڈور کا آزادانہ استعمال جاری ہے، حکومت پنجاب اس قانون پر آج تک عمل درآمد نہ کراسکی۔

    مزید پڑھیں : لاہوریوں کے لیے خوشخبری، حکومت پنجاب نے بسنت منانے کی اجازت دے دی

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راولپنڈی اور لاہور میں پتنگ بازی کے دوران گلے میں ڈور پھرنے سے راولپنڈی میں پیراں فقیراں اور سکستھ روڈ میں دو موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگئے تھے دیگر حادثات میں تیئس افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچے۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی میں ہی ایک اورواقعے میں راول روڈ پرگولی لگنے سے حسا س ادارے کے آفیسر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کوبسنت کے موقع پر کی جانے والی فائرنگ کے دوران گولی لگی۔