Tag: حافظ نعیم الرحمان

  • کراچی، تاجروں کا کل سے مارکیٹیں کھولنے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

    کراچی، تاجروں کا کل سے مارکیٹیں کھولنے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

    کراچی: شہر قائد میں تاجر رہنماؤں نے کل سے مارکیٹیں اور صنعتی مراکز کھولنے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے تاجر رہنماؤں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل سے مارکیٹیں کھولنے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کل سے کراچی میں مارکیٹیں اور صنعتی مراکز کھولنے کا اعلان کرے، حکومت سندھ تاجروں سے مذاکرات میں ایس او پیز پر اتفاق کرچکی ہے لیکن عمل نہیں کررہی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل فائیو اسٹار چورنگی پر ساڑھے 3 بجے تاجر برادری کے ہمراہ مظاہرہ ہوگا، 7 مئی کو ادارہ نور حق میں تاجروں کا نمائندہ کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ’ہمیں وفاق نہیں، بھوک اکسا رہی ہے‘ : چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد

    انہوں نے کہا کہ احتجاج پر امن اور ایس او پی کے مطابق ہوگا، احتجاج جمہوری حق ہے، لاہور اور کراچی میں ایک ہی کرونا ہے لیکن لاہور میں کاروبار کھلا اور کراچی میں بند ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو کاروبار کھولنے سے متعلق واضح پالیسی فراہم کرے۔

    تاجر رہنما محمود حامد کا کہنا تھا کہ آن لائن کاروبار کی صورت میں تاجروں کو لالی پاپ دیا گیا ہے، تاجروں کی گرفتاریوں کو بند کیا جائے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا تھا کہ ہمیں وفاق نہیں بھوک اکسا رہی ہے، اگر لاک ڈاؤن کے معاملے میں سندھ حکومت مایوس کرے گی تو ہم ہر وہ دروازہ کھٹکھٹائیں گے جہاں سے انصاف کی امید ہوگی۔

  • 2 دن بعد کے الیکٹرک کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم

    2 دن بعد کے الیکٹرک کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کرائسس میں ہے، لوگ کرونا وبا سے مر رہے ہیں مگر کے الیکٹرک شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے، جماعت اسلامی 2 دن بعد کے الیکٹرک کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کے الیکٹرک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دن میں بلوں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حالات کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

    انھوں نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، صنعتوں میں لوگوں کو ملازمتوں سے نکالا جا رہا ہے، ان حالات میں جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا تھا کہ کرونا ایمرجنسی کی وجہ سے 2 ماہ کے بل معاف کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سے بات ہوئی تھی انھوں نے کہا تھا کے الیکٹرک سے بات ہو گئی ہے، بل قسطوں میں لیا جائے گا، لیکن انتہائی افسوس ہے کہ ان حالات میں بھی کے الیکٹرک شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

    کے الیکٹرک نے اوسط بلنگ کے نام پر بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ کردیا

    حافظ نعیم نے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران کے الیکٹرک کی نا اہلی کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی تھیں، اگر اس کی تحقیقات میں کے الیکٹرک کو پکڑ لیا جاتا تو آج یہ نوبت نہ آتی، کرونا ایمرجنسی کے دوران بل معاف کرنے کی بجائے ڈبل کر دیے گئے، ایوریج بل لگا لگا کر بھیجے جا رہے ہیں، آفسز بند ہیں، مارکیٹس بند ہیں مگر ان کے بھی ایوریج بل ڈبل کر کے بھیج دیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ بل ٹھیک کروانے جاتے ہیں تو ان کے دفاتر بند ملتے ہیں، گارڈز پولیس بلانے کی دھمکی دیتے ہیں۔ حافظ نعیم نے سوال اٹھایا کہ بل بھیجنے کے لیے تو پورا نظام موجود ہے مگر میٹر ریڈنگ کے لیے کوئی نظام نہیں ہے؟ ہم نے کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف تحریک چلائی، وفاق سے مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کو لگام دے، سندھ حکومت بھی ادارے کو ڈبل بل لینے سے روکے۔

    امیر جماعت کراچی نے کہا حکومت اور کے الیکٹرک کے پاس 2 دن کا وقت ہے، اس کے بعد جماعت اسلامی ایک سے 2 دن میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، کوئی بجلی کاٹنے آئے تو اس کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے اس کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم نے الزام لگایا کہ موجودہ حالات میں بھی وفاقی اور صوبائی حکومت لوٹ مار میں کے الیکٹرک کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔

  • حکومت سندھ سرکاری سطح پر توبہ و استغفار کا اہتمام کرے: حافظ نعیم

    حکومت سندھ سرکاری سطح پر توبہ و استغفار کا اہتمام کرے: حافظ نعیم

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سرکاری سطح پر توبہ و استغفار کا اہتمام بھی کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک خط لکھ کر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تعاون کی پیش کش کی ہے، نعیم الرحمان نے خط میں لکھا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کار حکومت کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے تیار ہیں۔

    خط میں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ روزانہ کمانے والے، دہاڑی دار مزدور اور فیکٹری کے ورکرز کے معاش کے حوالے سے بھی انتظام کرے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے 3 ارب کا کرونا ریلیف فنڈ قائم کردیا

    خط میں مشورہ دیا گیا کہ حکومت سندھ سرکاری سطح پر توبہ و استغفار کا بھی اہتمام کرے۔ امیر جماعت کراچی نے لکھا کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر جماعت اسلامی مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 172 ہو چکی ہے، جن میں سے 18 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ متاثرہ محنت کشوں کے لیے حکومت نے 3 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا ہے، متاثرین کو فنڈز تین سماجی کارکنان کے ذریعے دیے جائیں گے۔

  • صدرعارف علوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بات چیت

    صدرعارف علوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بات چیت

    کراچی : صدر مملکت عارف علوی سے جماعت اسلامی رہنماحافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں نیوزی لینڈ میں رونما واقعے ، عافیہ صدیقی کی رہائی اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر مملکت عارف علوی سے جماعت اسلامی رہنماحافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا صدر سےنیوزی لینڈ میں رونما واقعے اور عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بات کی۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ صدرنےکہاحکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوئی، منصوبوں کے لئے سندھ حکومت سے مل کر کام کیا جائے۔

    خیال رہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں موجود ہیں ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل فور کا فائنل میچ دیکھنے ضرور آؤں گا، میں بہت خوش ہوں اور بڑے شوق سے پی ایس ایل میچز دیکھنے آیا ہوں، غیر ملکی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں آئے۔

    مزید پڑھیں : نفرت بے لگام ہو تو روکنا مشکل ہوتا ہے: صدر مملکت کی نیوزی لینڈ حملے کی مذمت

    گذشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں قتل عام پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، مشکل وقت ہے، نفرت بے لگام ہو تو روکنا مشکل ہوتا ہے۔

    یاد رہے امریکی قید میں موجود عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان لانے کی کوششیں تیز ہوگئیں ہیں، طالبان مذاکرات کے حتمی مراحل میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

  • افغان اور بنگالی باشندوں کو شناختی کارڈ کے اجرا کا اعلان خوش آئند ہے: حافظ نعیم الرحمان

    افغان اور بنگالی باشندوں کو شناختی کارڈ کے اجرا کا اعلان خوش آئند ہے: حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی، کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو کراچی کے مسائل پر اب زیادہ توجہ دینی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لیے جو اعلانات کیے، ان کا خیرمقدم کرتے ہیں.

    امیر جماعت اسلامی، کراچی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کو اب بھی پوری طرح اجاگر نہیں کیا

    انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک شہرکابڑا مسئلہ ہے، جس پر کوئی بات نہیں کی ، اسی طرح شہر یوں کو قلب آب کا بھی سامنا ہے، یہ مسئلہ بھی زیر بحث نہیں آیا.


    مزید پڑھیں: افغان یا بنگالی مہاجرین کوزبردستی واپس نہیں بھیج سکتے‘ وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بھی کراچی کےمسائل پر بات نہیں کرتے، اس وقت رکراچی کو ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی اشد ضرورت ہے.

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ افغان، بنگالی باشندوں کو شناختی کارڈ کے اجرا کا اعلان خوش آئند ہے.

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگالی مہاجرین کے یہاں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت ملنی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ مہاجرین کے بچوں کی جس ملک میں پیدائش ہوتی ہے وہاں کی شہریت ملتی ہے۔

  • سب سے درخواست ہےووٹ ڈالیں لیکن چوروں کو نہیں، حافظ نعیم الرحمان

    سب سے درخواست ہےووٹ ڈالیں لیکن چوروں کو نہیں، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے سب سے درخواست ہےووٹ ڈالیں لیکن چوروں کو نہیں، الیکشن میں لادینی اور دینی جماعتوں میں مقابلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، ابھی تک انتخابی عمل پرامن چل رہا ہے، مختلف پولنگ اسٹیشن سے شکایات موصول ہورہی ہیں

    نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں لادینی اور دینی جماعتوں میں مقابلہ ہے ، سب سے درخواست ہےووٹ ڈالیں لیکن چوروں کو نہیں۔


    مزید پڑھیں :  عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل کا آغاز ہوچکا ہے، جو بلا تعطل 6 بجے تک جاری رہے گا، 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

     

  • حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کامیاب، کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا منسوخ

    حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کامیاب، کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا منسوخ

    کراچی: ادارہ نور حق میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا منسوخ کرکے پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کا مسئلہ وفاق نے حل کرنا ہے، میں اس سلسلے میں وفاق کو دو خطوط لکھ چکا ہوں، اب ایک اور خط لکھ رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے کے الیکٹرک کے خلاف کل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کی کال پر وزیر اعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی، ناصر شاہ اور نثار کھوڑو کے ہمراہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی غرض سے ادارہ نور حق پہنچ گئے تھے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں، ہم نے بجلی کی مصنوعی قلت کو توڑنا ہے اور کے الیکٹرک سے ہر صورت میں بجلی لینی ہے۔

    انھون نےکہا کہ لوڈ شیڈنگ صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورا سندھ اس سے متاثر ہے، سندھ کے شہروں میں 18،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ پانی میں بھی ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، ہم نے تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس ختم کردیے ہیں، میں سی سی آئی اجلاس میں اس سلسلے میں بات کروں گا۔

    حکومتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم حکومتی وفد کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم نے کے الیکٹرک سے متعلق اپنا مؤقف دے دیا ہے، کے الیکٹرک کے تمام پلانٹس چلنے چاہئیں۔

    جماعت اسلامی کا 6 اپریل کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی الیکٹرک بارہ سال سے کراچی کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے، حکومت کی جانب سے جو اقدامات ہوسکتے تھے وہ نہیں ہوئے۔ ہم چند دن دیکھیں گے اگر مسئلہ حل ہوا تو ٹھیک ورنہ پھراحتجاج کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ واٹر بورڈ میں بھی سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے آج کراچی کی تیس سے چالیس فیصد آبادی کو دو دو ماہ پانی نہیں ملتا۔ ہم احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ نہیں روکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کی صورت میں  مہاجر عوام متحد ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    ایم کیو ایم کی صورت میں مہاجر عوام متحد ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو جو متحدہ کو حلوہ سمجھ کر ہڑپ کرنا چاہتے تھے 23 اگست کے ہمارے اقدام نے ان کے دانت کھٹے کردیے

    ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں جنرل ورکرز اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا مہاجر عوام متحد و منظم ہیں، جو نادان دوست چوہدری بننا چاہتے ہیں ان کی حسرت ، حسرت ہی رہے گی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے 100 اینٹ کی مسجد کو اسی طرح قائم و دائم رکھنا ہے اگر ہمارا اتحاد اسی طرح متحد و منظم رہے گا تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو جو متحدہ کو حلوہ سمجھ کر ہڑپ کرنا چاہتے تھے 23 اگست کے ہمارے اقدام نے ان کے دانت کھٹے کردیے۔

    اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب اور فیصل سبزواری نے بھی خطاب کیا، رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے کہا کہ بکھیری ہوئی قوم کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتی ہے اس لیے ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا ہوگا تاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر سکیں، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ سرزمین پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کرنی ہوگی۔

  • جماعت اسلامی کے وفد نے اسپتال جا کرڈاکٹرفاروق ستارکی عیادت کی

    جماعت اسلامی کے وفد نے اسپتال جا کرڈاکٹرفاروق ستارکی عیادت کی

    کراچی : جماعت اسلامی کے وفد نے کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی مقامی اسپتال جاکر عیات کی۔

    وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار اور کے گارڈز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔


    Jamaat-i-Islami delegation visits MQM's Farooq… by arynews

    اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار خیریت سے ہیں، ان کی گاڑی نے حادثے میں پانچ قلابازیاں کھائیں تاہم وہ زیادہ چوٹیں لگنے سے محفوظ رہے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت زخمی گارڈز کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

    نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد سے تنظیمی دورے کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں نوری آباد کے مقام پر ان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کے تین گارڈز بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

     

  • ووٹر لسٹ اور انتخابی عملہ مشکوک ہے، حافظ نعیم الرحمان

    ووٹر لسٹ اور انتخابی عملہ مشکوک ہے، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی : جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے صوبائی الیکشن کمیشن یرغمال بنا ہوا ہے ،ووٹر لسٹ اور انتخابی عملہ مشکوک ہے۔

    کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا ، قواعد کے مطابق پندرہ دن قبل انتخابی عملے کی فہرست امیدوار کو فراہم کی جاتی ہے ۔

    ضمنی انتخاب میں دس دن باقی رہ گئے ہیں اور اب تک انتخابی عملے کی فہرست اور پولنگ اسکیم کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

    انتخابی فہرستوں میں پچیس ہزار جعلی ووٹوں کا اندراج ہے ،حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا نادرا کے سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی ووٹوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔